مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:لڑکی کی عمر دوسال تهی.اس کا والد اوردادا فوت هو گئے تهے.دیگر رشتہ داروں نے نکاح کردیا.لڑکی نے بالغہ راشده ہونے کے بعداس نکاح کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا.اور اب اپنی مرضی سے نکاح کر لیا ہے.آیا والد یا دادا کے بغیر دیگر رشتہ دار نابالغہ بچی کے نکاح میں ولی بن سکتے ہیں اور پہلا نکاح درست هے یا دوسرا؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی کے کینسل کرنے کی وجہ سے پہلا نکاح ٹوٹ گیا تھا اور دوسرا نکاح صحیح ہے۔ واللہ العالم
سوال:دوسری دائمی شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری ہے اور متعہ کے لئے بیوی سے اجازت ضروری ہے چاہے متعہ جس سے کیا جا رہا ہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم دونوں صورتوں میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ جس سے دوسرا نکاح کرنا چاہتے ہیں اگر وہ پہلی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی (بھائی کی بیٹی یا بہن کی بیٹی) ہے تو صرف ان دو صورتوں میں بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:ماں باپ کے بغیر نکاح صحیح ہے؟ جس میں ماں باپ کی رضا مندی ہو اور نکاح چوری چھپے کیا جائے۔
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کا نکاح والد یا دادا کی اجازت کے بغیر درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی ہندو لڑکی کو مسلمان کرکہ نکاح کرلیتا ھے اور اس کو اولاد بھی ہو گئی اب لڑکی کہتی ہے کہ مجھے طلاق دو میں دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے ہندؤ مذہب اختیار کر لیا ہے تو نکاح خود بخود ٹوٹ جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:دوران عدت مرد نے بیوی سے رجوع نہیں کیا عدت کی مدت مکمل ہو جانے کے بعد کیا یہی مرد اسی سابقہ بیوی سے پھر نکاح کرسکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پہلی دفعہ طلاق ہوئی تھی تو دوبارہ نکاح کر سکتا ہے کیونکہ خاص طور پر نو دفعہ طلاق ہو جانے سے عورت ہمیشہ کے لئے اپنے شوہر پر حرام ہو جاتی ہے اور تین طلاقوں کے بعد عورت کسی اور مرد سے شادی کرے اور شادی کے بعد اس دوسرے شوہر سے طلاق لے اور اس دوسرے شوہر سے ہمبستری بھی ضروری ہے تو پھر پہلے والے شوہر سے شادی کر سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام، کیا منہ بولی بہن سے نکاح جائز ہے؟ مطلب کہ اگر کوئی شخص کسی عورت کو اپنی بہن بنائے لیکن بعد میں اس سے نکاح کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو شرعی قوانین کے تحت بہن نہ ہو تومنہ بولی بہن حقیقی بہن نہیں بن سکتی۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی نکاح میں اعراب ٹھیک ادا نہ کرے کیا وہ نکاح ٹھیک ہے؟اور وہ بندہ جاھل مقصر ہےلوگ سمجھاتے ہیں پھر بھی کسی کی نہیں مانتا۔اس نکاح کا حکم ہوگا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر معنی میں تبدیلی نہ ہو تو نکاح درست ہے لیکن احتیاط واجب ہے کہ صحیح تلفظ کے ساتھ الفاظ کو ادا کیا جائے اور احتیاط واجب ہے کہ جبتک صحیح الفاظ سے نکاح پڑھنے والا ممکن ہو تو غلط نکاح پڑھنے والے کے نکاح کو کافی نہ سمجھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا سید لڑکی کی شادی غیر سید لڑکے سے ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر اس جگہ جہاں سید زادی کا نکاح غیر سید زادے سے سید زادی کی بے حرمتی سمجھا جائے وہاں ایسا کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی کو بہت مجبور کیا گیا گھر والوں نے لڑکی کو کوئی اور پسند تھا جس سے نکاح کروایا گیا اسے بھی لڑکی نے صاف انکار کیا نکاح سے لیکن پھر بھی نکاح کی تقریب رکھی گئی اور لڑکی سے نکاح چار دستخط لئے اور کوئی ایجاب و قبول نہیں کیا گیا کیا نکاح ہو گیا۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک لڑکی راضی نہ ہو اور اپنی رضا مندی سے وکالت نہ دے اس وقت تک نکاح درست نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:جو شخص کسی دوسرے مذہب کو چھوڑ کر شیعہ ہو جائے اور وہ شادی شدہ ہو تو کیا اس کا نکاح دوبارہ پڑھا جائے؟یا وہی ٹھیک ہے جو اس کی فقہ کے مطابق پڑھا گیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلا نکاح درست ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ