مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر شیعہ مرد کی شادی سُنی لڑکی سے ہواور نکاح کے صیغے بھی فقہ جعفریہ کے احکام کےمطابق نہ پڑھائے جائیں اور گھر جاکر پھر شیعہ صیغے صرف لڑکے کو پڑھائے جائیں تو کیا یہ نکاح پر نکاح تصور نہیں کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا بہتر بلکہ ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال: اگر کسی شیعہ لڑکے کا نکاح سُنی لڑکی سے پڑھایا جائے اور سُنی مولانا پڑھائے اور سُنی طریقہ سے صیغہ پڑهے تو کیا اسی سنی نکاح پر باقی رہا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط کے طور پر آپس میں میاں بیوی شیعہ طریقے سے نکاح پڑھ لیں تو کافی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی فقہ حنفیہ یا کسی بھی سُنی فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادی ہوسکتی ہے؟ َ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ناصبی نہ ہو یعنی کسی معصومؑ سے نفرت کا اظہار نہ کرتی ہو اور وہ سنی لڑکی ہونے والی اولاد کی شیعہ تربیت کرے اور مجلس و ماتم میں شرکت کرنے اور شیعہ طریقہ سے عبادات کرنے سے منع نہ کرے، وہ چیزیں جو سنی مذہب میں حلال اور شیعہ مذہب میں حرام ہیں ان کو کھانے پینے کے لئے انہیں مجبور نہ کرے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:نابالغ لڑکی کی مصلحت کے لیے نکاح نہیں ہوا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی اگر بالغہ اور عاقلہ ہونے کے بعد فوراً اس نکاح کو ٹھکرا دے اور فسخ کر دے تو نکاح ختم ہو جاتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک بالغہ لڑکی کے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنے کے متعلق مراجعین کے کیا اقوال ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کا نکاح بغیر باپ یا دادا کی اجازت کے درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:معصومینؑ کے حرم خصوصاً امام حسینؑ کے حرم میں نکاح پڑھوانا کیا شرعی حیثیت رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس سے برکت مقصود ہو تو نکاح پڑھوانا درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا شادی شدہ مرد اہل کتاب کے ساتھ متعہ کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اہل کتاب کے ساتھ متعہ کیا جا سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شیعہ عورت شادی شدہ ہوتے ہوئے(شوہر بھی شیعہ ہے) ایک سنی لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے یا نہیں۔ اگر کر لیتی ہے تو اس نکاح کی حیثیت کیا ہے۔ کیا پہلا نکاح (شیعہ شوہر سے)باقی مانا جائے گا یا پھر دوسرا نکاح (سنی لڑکے سے) باقی مانا جائے گا کیونکہ سنی عقائد کے مطابق دوسرا نکاح کے بعد پہلا نکاح ختم ہو جاتا ہے اور اگر شیعہ عورت سنی لڑکے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے سنی عقائد کو قبول کر لیتی ہے تو کیا پھر بھی اس پہلے شوہر سے نکاح باقی رہتا ہے یا اس کو پہلے شوہر سے خلع لینا پڑے گى دوسرے مرد سے شادی کے لیے اس کے باوجود کہ وہ سنی عقائد پر عمل پیرا ہے نکاح دوبارہ کرنا پڑے گا؟۔
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ تمام صورتوں میں پہلا نکاح باقی ہے اور دوسرا نکاح غلط ہے، جب تک کہ طلاق نہ ہو اور دوسرے شخص سے اگر اس نے نکاح تک بھی کیا ہے تو دوسرے شخص پر وہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر باکرہ لڑکی بغیر اذن ولی کے کسی لڑکے کے ساتھ شادی کرے تو آنے والی اولاد کا کیا حکم ہے؟اگر ولی عقد کے دو تین سال بعد راضی ہو جائے تو اس عقد کا کیا حکم ہے؟ اور اجازت سے پہلے ہونے والی اولاد کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا نکاح درست نہیں ہے جب تک کہ باپ یا دادا رضا مندی کا اظہار نہ کریں۔ گزشتہ مدت کے بعد کی اجازت نکاح نافذ ہونے کے لئے کافی ہے اور اس اجازت سے پہلے، ہونے والی اولاد حرام زادی نہیں سمجھی جائے گی۔ اگر لڑکی اور اس کا شوہر اپنے نکاح کو شرعاً درست سمجھتے تھے اور دونوں کا عقیدہ یہ تھا کہ ان کا نکاح بغیر باپ یا دادا کی جازت کے درست ہے تو ان کے سب افعال حلال تھے۔ واللہ العالم
سوال:باپ اور دادا کی اجازت کب ساقط ہو جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی باکرہ ہو تو نکاح بغیر باپ یا دادا کی اجازت کے درست نہیں ہے البتہ اگر شرعی طریقے سے یہ ثابت ہو جائے کہ باپ اور دادا بچی کی مصلحت کو پیش نظر رکھے بغیر اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں تو باپ اور دادا کی ولایت ساقط اور ملغیٰ ہو جائے گی اور اسی طرح اگر لڑکی مسلمان ہو اور اس کے باپ اور دادا کافر یا ناصبی ہوں اور وہ بچی کی شیعہ لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر رضا مند نہ ہوں تو تب بھی ان کی ولایت ساقط ہو جائے گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ