مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جب شوھر اور بیوی ایک رات میں دو بار ھمبستری کرتے ھیں تو کیا غسل جنابت بھی دو بار کرنا پڑے گا؟؟اور یہ بھی وضاحت کر دیں کہ ھر ھمبستری کے بعد غسل کرنا چاھئے یا دوسری ھمبستری کرنے کے بعد ایک ھی بار دونوں غسل کر لیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ خواہ کئی بار آپ جماع کریں ان سب کا ایک ہی دفعہ غسل کرنا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کے گھر والے لالچ کے بناء پہ مار پیٹ کے گھر سے نکال کے قتل کی دھمکی دے کربچی کا زبر دستی نکاح پڑھوائیں اور بچی پھر بھی ماں باپ سے کہتی رہے زبردستی ہے نکاح نہیں ہے کیا پھر بھی نکاح ہو گا ؟ کیا اسلام والدین کو اس بات کی اجازت دیتا ہے، اوپر سے لڑکا بھی منافق ہو جھوٹ بولنے والا، بے ایمان، اچھے برے کی تمیز نہیں ہے ۔ میرے ماموں شیخ ہیں شروع سے کہتے آئے ہیں آپ کا نکاح اور شادی جائز نہیں ہے اس کے ساتھ ایک معصوم سی بچی کو مار کے نکاح پڑھوانے سے نکاح نہیں ہوتا برائے مہربانی رہنمائی کیجئے خدا کے لیے میں پاکستان سے ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی کی رضا مندی کے بغیر اس کا نکاح درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی لڑکی کا نکاح ہو گیا لیکن رخصتی نہیں ہوئی نہ شوہر کے قریب گئی لیکن کسی اور سے زنا ہو گیا تو کیا طلاق کے بعد وہ اس شخص سے نکاح کر سکتی ہے جس سے زنا ہوا جب کہ لڑکی شوہر سے تنہائی میں نہیں ملی۔
جواب:بسمہ سبحانہ جس سے زنا کیا ہے اس پر ہمیشہ کے لئے یہ لڑکی حرام ہو گئی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی لڑکی کا رشتہ والدین کسی جگہ کرنا چاھتے ھوں اور لڑکی راضی نہ ھو اور جہاں لڑکی چاھتی ھو والدین سخت ناراض ھوں اس بنا پر کہ لڑکے کا والد اچھا انسان نہیں اور اس خاندان سے نہیں بنتی اور ایک مومن سخت ناراض ھوگا لاتعلقی کی حد تک کیا اطاعت والدین کے تحت لڑکی سمجھوتہ کر کے پوری زندگی کرب میں گزارے یا اپنی بات پہ قائم رہ کے وقت ضائع کرے جبکہ تعلیم مکمل کر چکی ھو اور والدین ناراض بھی نہ کرنا چاہتی ھو مہربانی فرما کر شرعی وظیفہ تحریر کریں اس معاملے میں مومن سے صلہ رحمی کا کتنا حکم ہے والد صاحب آپکے مقلد ہیں التماس دعا، کیا برے باپ کے بیٹے سے شادی جائز نہیں جبکہ اچھا انسان ہو آخری فیصلہ آپکے حکم پر اس معاملے میں اطاعت والدین کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کی شادی باپ یا دادا کی اور لڑکی کی رضا مندی کے بغیر درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:بیوی اگر نا فرمان ہو ساس سسر شوھر کسی کا بھی لحاظ نہ کرے.ان سب کی انتہائی توہین کرے.تو ایسی صورت میں اسے طلاق دینا درست اور جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بیوی کی اصلاح ممکن نہ ہو تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر والد زندہ ہے تو وہ کونسی صورت ہے کہ لڑکی کے والد کی اجازت کے بغیر لڑکی نکاح کر سکتی ہے جبکہ اس کا والد لڑکی کو اور اس کی والدہ کو طلاق دے کر چھوڑ چکا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی کا نکاح باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:الحمد للہ میں کوئی اسقاط وغیرہ نہیں کرتی ہوں نہ ہی کوئی غلط پیسہ یا کمیشن لیتی ہوں براہ کرم بتائیں میں بہت پریشان ہوں دنیا میں دل نہیں لگتا شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ آپ ہمیشہ استغفار کیجیئے اور میری نصیحت یہ ہے کہ آپ متقی بنیں اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے محاسبہ کرو صبح سے لے کر اب تک جو اعمال و حرکات سر زد ہوئی ہیں ان کا جائزہ لیں اگر کسی نیکی کی توفیق ہوئی ہے تو خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے اس نیکی کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اگر کوئی خدا کی معصیت یا گناہ سرزد ہوا ہے تو سونے سے پہلے ندامت کے ساتھ روئے۔ امامؑ اور خدا سے اس کی معافی مانگے اور اگر کسی مومن سے زیادتی کی ہے تو سونے سے پہلے اس سے معافی مانگے ورنہ قیامت کے دن اگر وہ مومن معاف نہیں کرے گا تو اس سے چھٹکارا بہت مشکل ہو گا اور معاف نہیں کرے گا جب تک آپ سے آپ کی نیکیاں نہ لے لے۔والسلام
سوال:اگر کسی کو نسبندی کے بارے میں کہتی ہوں جس کی اولاد زیادہ ہو اور وہ بہت کمزور ہو تو کیا میں اسکو نسبندی کے لئے کہ سکتی ہوں یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ شوہر اور بیوی کے اتفاق کے ساتھ نسبندی کا کہہ سکتی ہیں اور کر بھی سکتی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں ایک ڈاکٹر ہوں سر تو ڈھک لیتی ہوں لیکن منہ کھلا رہتا ہے ایسے میں کیا کرنا چاہئے
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ مجبور ہیں تو جتنی آپ مجبور ہیں اتنا ہی منہ کھلا رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ چہرہ پر کوئی زینت سرمہ وغیرہ نہ ہو اور بھنووں کی بھی زینت نہ کی گئی ہو۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی لڑکا کسی کڑکے کے ساتھ بد فعلی کرتا ہے اور اس وقت اس کو یہ علم بھی نہیں ہوتا کہ بعد میں اسکی شادی اسکی بہن سے ہو گی بعد میں اس کا نکاح ہو جاتا ہے نکا ح کا کوئی حرج تو نہیں ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر فاعل کو مفعول کی ماں، بیٹی یا بہن سے شادی کرنا ہے تو اس کے لئے جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ