مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی شیعہ مرد یا شیعہ عورت کا کسی غیر شیعہ کے ساتھ نکاح غیر شیعہ طریقہ (یعنی مکتب تشیع کی بجائے مکتب خلافت کے طریقہ ) کے مطابق پڑھا جائے تو کیا یہ نکاح کفایت کرتا ہے.? یا پھر مکتب اہل بیت ؑ کے مطابق ہی نکاح پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ شیعہ مکتب کے تحت بھی نکاح پڑھنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا لڑکا اور لڑکی عاقل و بالغ ہوں کسی مجبوری کی وجہ سے وہ دونوں اپنا نکاح خود پڑھ سکتے ہیں؟ یا گواہ اور قاضی کا ہونا لازمی ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں مہربانی۔
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکی اگر باکرہ ہے تو لڑکی کے والد یا دادا کی اجازت کے ساتھ آپ اپنا نکاح خود پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی عورت کا شوہر کہیں چلا جائے اور اس کا کوئی پتہ نہ لگے پانچ چھ سال تک تو کیا وہ عورت دوسرا نکاح کر سکتی ہے؟ یا اگر اس نے نکاح کر لیا ہو اور نکاح کے کچھ دنوں بعد اس کا پہلا شوہر آ جائے تو اب کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ دوسرا نکاح کرے جب تک کہ اس کے شوہر کے مرنے کا اسے یقین نہ ہو ۔اور اگر وہ صبر نہیں کر سکتی ہو تو حاکم شرعی کے سامنے اپنا کیس پیش کرے اور اگر اس نے ایسا کئے بغیر نکاح کیا ہے تو اس کا دوسرا نکاح باطل ہے اور وہ دوسرے شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائے گی۔ واللہ العالم
سوال:اسلام میں متعہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن میں اس کے جواز کی دلیل موجود ہے۔ واللہ العالم
سوال:ھماری ایک جاننے والی بہن جنکے والد اہلسنت اور والدہ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھتی ھیں اور بہن بھی ماں کی طرح تشیع کو اپناتی ہیں.مگر مسئلہ یہ ھے کہ والد کے ظلم سے بچنے کیلئے اسکو چھپا رکھا ھے.اب چونکہ بہن اہل تشیع ھیں اور وہ شادی بھی اہل تشیع مرد سے کرنا چاہتیں ہیں لیکن والد انکی شادی کسی غیر تشیع مرد سے کرنا چاہتے ہیں اور تلاش بھی کررہے ہیں کیونکہ وہ اہل تشیع سے نفرت کرتے ھیں.ان تمام تر حالات کو دیکھتے ھوئے اب اس بہن کو والد کى ماننی چاہئے یا پھر اپنی مرضی سے جہاں چاہے شادی کرلیں؟ بہن کی شرعی ذمہ داری کیا ھوگی تھوڑی وضاحت فرما دیں.
جواب:بسمہ سبحانہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شیعہ مرد سے شادی کریں۔ والسلام
سوال:اگر کوئی لڑکا لڑکی سے کہے کہ آج سے تم میری کنیز ہو اور لڑکی بهی راضی ہو جائے تو کیا وہ کنیز بن جائے گی
جواب:بسمہ سبحانہ کنیز بننے کی شرائط ہیں اور اگر شرائط پوری نہیں ہونگی تو کنیز نہیں بنے گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی لڑکی کا باپ مرگیا ہے اور اس کا بهائی جوکہ اس سے 22سال بڑا ہے اور اس لڑکی کی بہن اور ماں اس کے رشتہ میں راضی ہے مگر لڑکی کے ماموں اور چچا راضی نہیں ہیں تو کیا اس لڑکی کے ساتھ نکاح جائز ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر لڑکی کا دادا بھی زندہ نہیں ہے تو مذکورہ صورت حال میں لڑکی کا نکاح جائز ہے اور اگر دادا زندہ ہے تو اس کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کیا متعہ کا صیغہ خود پڑھا جا سکتا ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھا جا سکتا ہے جیسا کہ ہم نے رسالہ عملیہ میں اسے لکھا ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا چچا کی بیوہ سے بھتیجے کا نکاح ہو سکتاہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی اور مانع شرعی نہ ہو تو نکاح ہو سکتا ہے۔واللہ لعالم
سوال:ایک لڑکی جس سے مجهے مختلف اوقات بات کرنی پڑتی ہے، خوف گناہ کی وجہ سے میں نے اس سے نکاح متعہ کیا ہے، صرف بات چیت کی حد تک، کیا یہ صحیح ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کا باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے لیکن اگر کسی باکرہ لڑکی سے نکاح متعہ اس شرط پر کیا جائے کہ اس کے جسم سے لذت نہیں اٹھائے گا اور دخول نہیں ہو گا مقصد صرف صحبت اور گفتگو ہو تو باپ یا دادا کی اجازت شرط نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ