مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا کسی دوسری عورت کے ساتھ عقد کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟ اورکیا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر عقد ثانی کرنا صحیح ہو گا یا باطل ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر دوسری عورت پہلی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی ہے(بھائی اور بہن)کی بیٹی ہے تو پہلی بیوی کی اجازت ضروری ہے ورنہ ضروری نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اہل کتاب سے نکاح کرنے سے کیا مراد ہے اور یہ کیسے ممکن ہے
جواب:بسمہ سبحانہ اہل کتاب سے مراد یہودی اور عیسائی ہیں اور ان سے عقد متعہ ہو سکتا ہے اور دائمی نکاح نہیں ہو سکتا۔ واللہ العالم
سوال:کیا حمل کے ٹہرنے کے دو ہفتے بعد اسکو ابارشن (سقط) کروانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایک منٹ کے حمل ہو جانے کے بعد بھی سقط کروانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شیعہ بچہ ایک شیعہ بچی کے ساتھ شادی کے سلسلے میں اپنے ماں باپ کی مدد سے رشتہ بھیجتا ہے اور لڑکی کے ماں باپ یہ کہہ کر منع کردیتے ہیں کہ تمھارے خاندان کا تعلق ایسے پیشے سے ہے جو ہمارے نزدیک اچھا نہیں سمجھا جاتا، انکے آباؤ اجداد نائی کا کام کرتے تھے۔ بہر حال بچہ پڑھا لکھا ہے اور ہر لحاظ سے لڑکی کا کفو بھی ہے، میں لڑکی کا انکل ہونے کے ناطے چاہتا ہوں یہ رشتہ ان وجوھات کی بنا پر نہ ٹھکرایا جائے، والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ اگر لڑکی کے باپ اور دادا کی نظر میں اپنی بیٹی کی ایسے شخص کے ساتھ شادی ہونے سے ان کی اہانت ہوتی ہو تو باپ اور دادا کے حکم کی پابندی ضروری ہے۔ آپ کے لئے مستحب اور باعث ثواب ہے کہ اگر بچہ نیک اور نائیوں کا کام خود نہیں کرتا اور نہ ہی اس کا ارادہ رکھتا ہے تو آپ کوشش کریں کہ یہ رشتہ درست ہو جائے۔ والسلام
سوال:کیا کوئی شخص اپنی سالی کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے؟ اس کی اپنی بیوی بھی زندہ ہو، بیوی بھی راضی ہو شادی کے لئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیوی کی رضا مندی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیااگر انسا ن خالہ کی لڑکی سے شادی کرنے سے پہلے نعوذ باللہ خالہ سے زنا کرے تو پھر وہ اس کی لڑکی سے شادی نہیں کر سکتا اور احتیاط واجب کی بنا پر پھو پھی کی لڑکی کے بارے میں بھی یہی حکم ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پھوپھی سے زنا کیا ہے تو اس کی بیٹی سے بھی احتیاط واجب کی بناء پر شادی نہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:کوئی شخص اپنی سالی سے شادی کر سکتا ہے جب کہ اس کی اپنی بیوی بھی زندہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک انسان کی بیوی اس کی زوجیت میں موجود ہے اس وقت تک انسان کا اپنی بیوی کی بہن سے یعنی سالی سے شادی کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرے والد كا 15 دن قبل پہلے انتقال ہوا ہے کیا میری والدہ یعنی مرحوم کی بیوی اپنی عدت وفات میں محرم کی مجالس کے لئے امام بارگاہ جا سکتیں ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی والدہ کے لئے عدت وفات میں (چار ماہ دس دن ہے) گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:آج کل پاکستان میں لڑکے لڑکیوں کی شادیاں کافی دیر میں کرنے کا رجھان ہو گیا ہے ۔لڑکی والوں کی ڈیمانڈز بھی بہت زیادہ ہو گئی ہیں ۔لڑکی والے کہتے ہیں کہ لڑکا خوبصورت، بر سر روزگار ، اپنا گھر ، اپنی کار چھوٹی فیملی ہو۔ اس بات پر بھی توجہ دیں میں چاہتی ہوں کہ آغا صاحب لوگوں کی توجہ اس طرف ڈالیں کیوں کہ لوگ آپ کی بات سنتے بھی ہیں اور اس پر ان شاء اللہ عمل بھی کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر آغا صاحب کہیں گے تو لوگوں کے اس رواج میں ضرور مثبت تبدیلی آئے گی۔
جواب:بسمہ سبحانہ بچی کے والدین کا فریضہ ہے کہ بچی کے لئے مناسب شوہر اختیا کریں ایسا آدمی نہ اختیار کریں جو بچی یا والدین کے لئے باعث مصیبت یا ذلت بن جائے اور وہ بچی کے معقول اخراجات برداشت کرنے سے بھی عاجز نہ ہو، لیکن یہ بھی غلط ہے کہ آپ خواستگاری کرنے والے پر ایسی شرائط نافذ کریں جو غیر معقول ہوں جیسے مکان بچی کے نام کرے کل کو بچی اگر اس مرد کو گھر سے نکال دے تو وہ مرد کہاں جائے گا کہ اس کے پاس نہ مکان نہ بچے نہ بیوی رہیں گے۔ ایسی غیر معقول شرطیں غلط ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہو گا لوگ آپ کی بچی سے دور ہو جائیں گے اس میں والدین کا گناہ ہو گا اور بچی کے لئے ذلت کا سبب بنے گا۔ خدا میری قوم کو صحیح راستے پر لگائے اور اپنے بچوں اور بچیوں جو خدا کی امانت سمجھ کر صحیح فکر کریں اور صحیح راستہ اختیار کریں۔
سوال:جب پہلے زمانےمیں اپنی غلام کو بیوی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔ کیا اب بھی ایسا ہو سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر شرائط ہوں تو ایسا ہو سکتا ہے جس کی تفصیل علماء نے اور ہم نے مناسب جگہ پر لکھی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
9
10
11
12
اگلا صفحہ