مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کوئی سنی شیعہ کا عقد زواج اپنے طریقے کے مطابق پڑھ دے تو کیا یہ کافی ہے یا دوبارہ عقد پڑھنے کی ضرورت ہو گی جیسا کہ ہمارے معاشرے میں موجود ہے
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط کے طور پر آپس میں میاں بیوی شیعہ طریقے سے نکاح پڑھ لیں تو کافی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا سنی لڑکی کے ساتھ عقد متعہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ اس کو جائز سمجھتی ہے تو صحیح ہے۔ باقی شرائط کی روشنی میں۔ واللہ العالم
سوال:کیا متعہ میں نکاح کے صیغے مرد اپنی طرف سے پڑھے اور عورت فقط راضی ہو کہ قبول کر لے اور اس مرد کو اپنا شوہر مان لے تو کیا یہ متعہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ غلط ہے۔اور صیغہ عورت کی طرف سے پڑھا جاتا ہے اور مرد کی طرف سے قبول کیا جاتا ہے۔ البتہ مرد عورت کی نیابت میں عورت کی طرف سے صیغہ نکاح پڑھ سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیایہ نکاح باطل ہوجائےگا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نکاح ہوا ہی نہیں ہے کیونکہ باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر لڑکی کے والد کسی صورت میں نہ مانیں تو کیا یہ نکاح باطل ہو جائے گا.اور اگر لڑکی کے والد اجازت نہیں دیتے تو کیا حکم ہے اس بارے میں ؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر باپ لڑکی کی مصلحت کے پیش نظر اجازت نہیں دے رہا تو اس صورت میں لڑکی کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے آپ کو لڑکے کے حوالے کرے اور ایسا کرنے سے لڑکی گناہ گار ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:لڑکا شیعہ لڑکی سنی ہے سنی مولانا نے نکاح پڑھاہے کیا نکاح صحیح ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط کے طور پر آپس میں میاں بیوی شیعہ طریقے سے نکاح پڑھ لیں تو کافی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا سید کا غیر سید سے نکاح جائز ہے؟ چند مراجع کرام کے فتویٰ کے مطابق ایسا ممکن ہے، حضور اس معاملہ میں آپ کا کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر اس جگہ جہاں سید زادی کا نکاح غیر سید زادے سے سید زادی کی بے حرمتی سمجھا جائے وہاں ایسا کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی جو کہ بالغ ہے اس نے نکاح کے صیغے خود پڑھے ہیں باپ دادا کی اجازت کے بغیر، تو کیا یہ نکاح صحیح ہے؟ آیت اللہ کی توضیح میں واضح لکھا ہے کہ احتیاط کی بنا پر باپ دادا کی اجازت لازمی ہے لیکن اس مسئلے میں اجازت نہیں لی گئی اور نکاح کے صیغے لڑکے اور لڑکی نے بنا اجازت کے پڑھے ہیں۔ تو کیا یہ نکاح صحیح ہے اور اگر صحیح نہیں ہے تو ان کے بارے میں کیا حکم ہے۔ آغا بشیر حسین نجفی صاحب کی توضیح کا حوالہ بھی موجود ہے وہ اگر آپ کہیں گے تو بھیجا جا سکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں، لڑکے اور لڑکی کا فریضہ ہے کہ لڑکی کے باپ یا دادا سے اجازت لے کر دوبارہ نکاح پڑھیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا اگر کوئی لڑکی کسی شخص سے شادی کرتی ہے چند ماہ بعد وہ اس سے طلاق لے لیتی ہے اور وہ جس دوسرے شخص سے شادی کرے اور وہ شخص کچھ سال بعد مرجائے تو کیا لڑکی اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دوسرے شوہر کی وفات کے بعد چار ماہ دس دن عدت گزارنے کے بعد پہلے شوہر سے دوبارہ شادی کر سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا باکرہ لڑکی کے لیے عقد کرنے کے لیے اذن ولی کے علاوہ بھی کوئی راستہ ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی راستہ نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
9
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ