مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر ایک عاقل و بالغ لڑکی نے اپنے شرعی ولی یعنی باپ دادا کی اجازت کے بغیر نکاح کیا ہے تو کیا اس کا یہ نکاح صحیح ہے یا باطل؟ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ باطل ہے جب تک شرعی ولی را ضی نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی لڑکی بتا رہی ہو کہ جہاں اس کا رشتہ ہو رہا ہے صحیح لوگ نہیں ہیں اور وہ کہہ رہی ہو کہ میں نے شادی نہیں کرنی لیکن پھر بھی اس کے گھر والے وہاں نکاح کر دیں اور نکاح کے بعد بھی لڑکی کہے کہ لوگ اچھے نہیں ہیں نکاح اپنے گھر والوں کی خوشی یا مرضی سے کر رہی ہے تو کیا حکم ہے اس نکاح کے لئے جو ہو گیا ہے دل سے نہیں پر زبان کی وجہ سے ہاں میں ہلائے تو؟مہربانی ذرا اس مسئلے کو سمجھا دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی دو صورتیں ہیں۔(۱) لڑکی نے مجبور ہو کر رشتے کو قبول کر لیا تھا۔ کیونکہ لڑکی مضطر تھی تو مضطر کا نکاح اگرچہ اس کی رغبت کے بغیر ہوا ہو تو یہ نکاح درست ہے۔ (۲)اور اگر لڑکی کو مجبور کیا گیا ہے اور وہ کسی صورت میں اس نکاح کو پسند نہیں کرتی تھی اور نہ ہی پسند کیا ہوا ہے تو نکاح باطل ہے اور وہ مضطر بھی نہیں تھی۔ تو اس صورت میں نکاح درست نہیں ہے اور لڑکی کے لیے جائز نہیں ہے اپنے آپ کو شوہر کے سپرد کر دے خواہ کتنا ہی وہ مجبور کرے کیونکہ یہ زنا ہےاور لڑکی کا فریضہ ہے کہ شوہر کو بتا دے کہ اس نے نکاح کو قبول نہیں کیا اور اس صورت میں شوہر پر اس عورت کو دیکھنا بھی حرام ہے چہ جائیکہ اس سے ہمبستری کرے۔اور اگر لڑکی نے شوہر پر واضح نہیں کیا تھا تو شوہر کا فعل جائز ہو گا اور لڑکی پر دو گناہ ہوں گے (۱) خود زنا کی مرتکب ہوئی ہے (۲) اور دوسرا اس نے شوہر کو اندھیرے میں رکھا۔ اور واضح رہے کہ لڑکی کے والد، دادا اور دوسرے رشتہ داروں کے لیے جائز نہیں ہے کہ لڑکی کو نکاح پر مجبور کریں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی لڑکی نکاح پہ پہننے والے کپڑے وغیرہ اپنی مرضی سے خریدے نکاح والے دنِ اپنی مرضی کے بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر دلہن بنے اپنی مرضی کے مطابق مہر وغیرہ بھی مقرر کرے گواہان کی موجودگی میں قبول بول کر نکاح نامہ پر دستخط بھی کر دئیے اور بعد میں لوگوں کے بہکانے پر یہ کہے کہ یہ نکاح اس نے والدین کی مرضی سے کیا ہے اس میں اس کی مرضی شامل نہیں تھی اس میں شرعی حکم کیا ہے جبکہ لڑکا راضی ہے اور نکاح کو چند ماہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ لڑکی گواہوں سے ثابت نہ کر سکے کہ وہ مجبور تھی اور اس نے مجبوراً یہ سب کچھ کیا تھا تو اس کی بات کو نہیں مانا جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا دولہے کا باپ اور دلہن کی ماں آپس میں نکاح کر سکتے ہیں جبکہ لڑکے اور لڑکی کی شادی ہو گئی ہو۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی اور مانع شرعی نہیں ہے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک مرد ایک لڑکے سے اغلام کرے اور بعد میں اسی لڑکے کی ہمشیرہ سے عقد ہوجائے تو اس نکاح کا کیا حکم ہے؟نیز اس وقت نکاح کو 9 سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ نکاح درست نہیں ہے چونکہ ان کو معلوم نہیں تھا اور جو کچھ ان کے درمیان ہوا ہے اس پر زنا کے احکام بھی جاری نہیں ہونگےاور اگر بچے ہیں تو حلال زادے ہیں، البتہ ان کا فریضہ ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تاکہ دنیا میں ان کی رسوائی نہ ہو۔ دونوں عورت اور مرد ایک دوسرے کے ساتھ مفاہمت کر کے ظاہری طور پر آپس میں جھگڑا کریں تاکہ شوہر کو ظاہراً طلاق دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ طلاق بھی ظاہری ہو گی اس سے خاندان کی عزت بھی محفوظ رہے گی اور گناہوں سے بھی بچا جا سکے گا۔واللہ العالم
سوال:جناب میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ایک 29 سالہ شیعہ لڑکی کے سنی والدین نے لڑکی کی مرضی کے خلاف 17سالہ لڑکے سے زبردستی سنی طریقے سے نکاح کر دیا ہو اس کے علاوہ لڑکی نے ماسٹرز کیا ہوا ہے جبکہ لڑ کا 8 کلاس پڑھا ھے اور آوارہ گردی کرتا ھے . لڑکی نے نکاح پڑ ھا بھی نہیں ہو. تو کیا یہ نکاح شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں. مالک آپ کو جزاے حیر عطا فرماے اور سلامت رکھے
جواب:بسمہ سبحانہ اگر لڑکی راضی نہ تھی اور ابھی تک راضی نہیں ہے تو وہ نکاح درست نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:میں نے آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا کیا آغا صاحب کوئی لڑکا سید زادہ غیر سید زادی (امتی) چاہیے وہ سنی ہوں یا وہابی، کیا اس سے شادی کر سکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ سید زادے کی شادی غیر سید زادی کے ساتھ جائز ہے اور ناصبی سے شادی نہیں ہو سکتی چاہے مرد ہو یا عورت ہواگر وہ ناصبی نہ ہو یعنی کسی معصومؑ سے نفرت کا اظہار نہ کرتی/ کرتا ہو اور وہ سنی لڑکی یا لڑکا ہونے والی اولاد کی شیعہ تربیت کرے اور مجلس و ماتم میں شرکت کرنے اور شیعہ طریقہ سے عبادات کرنے سے منع نہ کرے وہ چیزیں جو سنی مذہب میں حلال اور شیعہ مذہب میں حرام ہیں ان کو کھانے پینے کے لئے مجبور نہ کرے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:جو لڑکیاں بهاگ کر جاتی ہیں گهر والوں سے چھپ کر کسی غیر لڑکے کے ساتھ اور اس صورت میں وه جا کر نکاح کرتی ہیں کیا ان کا نکاح اس لڑکے سے جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کا باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:آج کل نکاح کے صیغہ جو پڑھے جاتے ہیں۔یہ کس امام نے تعلیم فرمائے تھے۔اور کس ایک امام کے نکاح کے صیغہ مل سکتے ہیں۔ کتاب کے حوالے کے ساتھ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ علمی فقہی کتابوں کا مطالعہ فرمائیں گے جو علماء نے تحقیق کے ساتھ لکھیں ہیں جیسےجواہر الکلام، مَسَالِکُ الْاَفْھَام، مستمسک العروہ اور سید خوئی کی چھپی ہوئی علمی بحثیں اور عروۃ الوثقی کی شرحیں مطالعہ فرمائیں گے تو آپ کو تمام صیغے وہاں ملیں گے اور جیسے وہ ثابت ہوتے ہیں انکی دلیلیں بھی آپ کو مل جائیں گی۔ کیا یہ بات (آپ خیال کرتے ہیں) کہ مولانا حضرات لوگوں کے نکاح غلط پڑھ رہے ہیں اور نکاح کے صیغے ہمیں اہل بیتؑ سے نہیں ملے ہیں؟ ( تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ کسی کے حلال زادہ ہونے کی دلیل آپ کےپاس نہیں رہے گی) واللہ العالم
سوال:اگر لڑکا اور لڑکی اپنا نکاح خود پڑھنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ازدواج خواہ دائمی ہو یا غیر دائمی اس میں صیغہ پڑھنا ضروری ہے ۔عورت اور مرد کا محض رضا مند ہو ناکافی نہیں ہے عقد کا صیغہ تو عورت اور مرد خود پڑھ سکتے ہیں اگر عورت اور مرد خود اپنے عقد دائمی کا صیغہ پڑھیں تو پہلے عورت کہے زَوَّجْتُکَ نَفْسِیْ عَلَی الصَّدَاقِ الْمَعْلُوْمِ یعنی میں نے اس مہر پر جو معین ہو چکا ہے اپنے آپ کو تمہاری بیوی بنایا ۔اور اس کے بعد بغیر فاصلہ کے مرد کہے قَبِلْتُ التَّزْوِیْجَ یعنی میں نے ازدواج کو قبول کیا ۔ تو عقد صحیح ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ