مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی عورت کی شادی نہ ہوئی ہو تو دین اور عبادت کا مکمل ثواب حاصل کرنے کے لئے متعہ کافی ہو گا جب کہ وہ یائسہ ہو چکی ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرد کے بارے میں روایت سے ملتا ہے کہ شادی کے بعد اس کی عبادت کا ثواب زیادہ ہو گا۔ عورت کے لئے بہتر ہے اگر شادی نصیب ہو تو وہ بھی کرے اس سے دین کی حفاظت ہو گی۔واللہ العالم
سوال:جب عورت کی عدت کا وقت مکمل ہو جائے تو اس دن اس کے لئے کوئی خاص عمل ہے تو فرما دیں عدت وقت چار ماہ دس دن مکمل ہونے کے بعد گیارہویں دن، کوئی نماز یا نوافل کچھ اور عمل۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس عورت پر کوئی عمل واجب یا مستحب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا کوئی خود مختار لڑکی جس کا باپ اور دادا زندہ نہیں ہے اور اس کا بھائی شادی نہیں کرواتا ہے کیا اس صورت میں کیا لڑکی اپنی مرضی سے متعہ کر سکتی ہے کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ موجودہ صورت حال میں لڑکی اگرچہ شرعی قوانین کے تحت آزاد اور عقد دائمی یا عقد متعہ کرے لیکن جہاں بچی رہتی ہے وہاں کے ماحول کو مدِ نظر رکھے تاکہ اس کی اجتماعی پوزیشن خراب نہ ہو وہ عورت جوان ہو یا بوڑھی ہو کسی لذت کی آزادی سے اپنی آبرو اجتماعی طور پر خراب نہ کرے لہٰذا مذکورہ لڑکی کا فریضہ ہے کہ اپنے بزرگوں کی رائے کی روشنی میں شادی کرے۔جن میں ماں،دادا،ماموں، بھائی وغیرہ ہیں۔واللہ العالم
سوال:ایک آدمی کے ایک عورت کے ساتھ مکمل جنسی تعلقات تھے اب وہ آدمی س عورت کی بھانجی کے ساتھ شادی کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیا ایسا نکاح شیعہ عقیدے کے حوالے سے جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ شادی کرنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:اسلامی نقطہ ِ نظر سے " غلمان " کی تخلیق کا مقصد کیا ہے ؟نیز کیا غلمان کوجنتی عورتوں کی تسکین کے لئے خلق کیا گیا ہے یا ان کی حیثیت صرف ( home servant ) نوکر کی سی ہو گی؟ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھیں انسان اپنی زندگی میں مرد ہو یا عورت جس طرح زوجیت کی حاجت ہے دونوں صنفوں کو اسی طرح ان کے دل کو سکون کے لئے نو عمر بچوں کی بھی ضرورت ہے اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ جس گھر میں کوئی بچہ نہ کھیلتا ہو اس کو تاریک قبر سے تعبیر کیا جاتا ہے جنت میں خدا اہل جنت کے لئے کھانے پینے کی لذتیں، لباس کی لذتیں،عورت کو شوہر ،شوہر کو بیوی کی لذت عطا ہو گی لیکن نو عمر بچوں کو دیکھنے کی لذت خداوندعالم ان غلمان سے عطا کرے گا۔واللہ العالم
سوال:جب تک والدین ہمارا دائمی نکاح نہیں کرتے تو کیا ہم متعہ کا سہارا لے سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف بات چیت کے لیے ایسا کر سکتے ہیں
سوال:اگر کتابی نکاح ہوا ہو تو کیا اس لڑکی سے مل سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ضروری ہے کہ صیغہ نکاح پڑھا جائے جیسا کہ ہمارےر سالہ عملیہ (توضیح المسائل) میں لکھا ہوا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہر ماہ کی ۳ اور ۱۳ تاریخ کی طرح ۳شعبان المعظم اور ۱۳ رجب المرجب بھی نحس ہیں اور ان تاریخوں میں نکاح کرنا مکروہ ھے ؟ ۲۔ کیا قمر در عقرب میں نکاح کی کوئی ممانعت معصوم (ع)کی کسی مستند روایت سے ثابت ہے؟ جواب فوری درکار ہے ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ روایات میں اس سے ممانعت ہوئی ہے اور قمر در عقرب میں نہ ہی نکاح اور نہ ہی سہاگ رات کی جائے۔ تین شعبان المعظم اور تیرہ رجب المرجب کی نحوست ان نیک اور اچھی نعمتوں کے سبب دور ہو چکی ہے لیکن اگر ان دونوں تاریخوں میں قمر در عقرب آ جائے تو ان میں بھی نکاح اور سہاگ رات کے لئے نحوست باقی رہتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:والد نے اپنی بچی کا نکاح بالغ ہونے سے پہلے کر دیا اب وہ راضی نہیں ہے شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ولی شرعی نے بچی کی مصلحت کو پیش نظر رکھ کر اس کا نکاح کیا تھا تو بچی کو اس کے فسخ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نکاح سے پہلے ہونے والی بیوی سے بات کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف ضروری باتیں کریں اور لذت کی باتیں نہ کریں کیونکہ جب تک اس سے نکاح نہیں ہوتا ہے وہ اس کے لئے اجنبی ہے اور نامحرم بھی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
7
8
9
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ