مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کوئی خاتون عدت وفات میں ہو اور اس کا چچا زاد بھائی اس کو تعزیت و پرسہ دینا چاہتا ہو تو کیا فون پر پرسہ دے سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ خاتون چچا زاد کی محرم نہیں ہے اور نہ ہی چچا زاد اس خاتون کا محرم ہے۔ لہٰذا چچا زاد کا فریضہ ہے کہ اپنی بیوی، ماں یا بہن کے واسطے سے اس خاتون کو پرسہ دے۔ واللہ العالم
سوال:ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں ہم کفو ہیں اور ایک دوسری سے ازدواج کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ لڑکی کا والد اس بنا پر کہ لڑکے کا والد شرعی قوانین کا پابند نہیں ہے اسی لئے معترض ہے. لڑکا مذھبی اور انجینئر ہے. برائے مہربانی شرعی وظیفہ تحریر کریں...
جواب:بسمہ سبحانہ جس لڑکے کے ساتھ شادی طے پائی ہے وہ نیک ہو اور اپنے باپ کے ڈر سے شادی سے دور ہو تو باپ کے لئے بہتر ہے کہ بچے کی رغبت سامنے رکھے کیونکہ اس لڑکی اور لڑکے نے زندگی بسر کرنی ہے البتہ لڑکے سے یہ عہد لے لیا جائے کہ دین کی پابندی کرے گا اور اولاد کو بھی دین کا پابند بنائے گا۔ واللہ العالم
سوال:ایک بچی والدین کی اکلوتی بیٹی ہے اس کے والدین اور دادا وفات پا گئے ہیں اب اس کا بڑا چچا اس کی کفالت کرتا ہے شادی کرنے کے لئے چچا یا کسی اور سے اجازت لینا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتراماً آپ اپنے چچا سے اجازت لیں جس نے آپ کی پرورش کی ہے۔ واللہ العالم
سوال:بیٹی کا رشتہ اہل سنت شخص کو دینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ناصبی نہ ہو یعنی کسی معصومؑ سے نفرت کا اظہار نہ کرتا ہو اور وہ سنی لڑکی یا لڑکا ہونے والی اولاد کو شیعہ تربیت کرے اور مجلس و ماتم میں شرکت کرنے اور شیعہ طریقہ سے عبادات کرنے سے منع نہ کرے وہ چیزیں جو سنی مذہب میں حلال اور شیعہ مذہب میں حرام ہیں ان کو کھانے پینے کے لئے مجبور نہ کرے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:بیوی کی اجازت کے ساتھ اس کے دبر میں دخول جائز ہے کیا اس کے بعد بھی یہ عمل مکروہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیوی کی اجازت کے بعد بھی کراہت ختم نہیں ہوتی اور بیوی کی اجازت کے بغیر ایسا عمل کرنا حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک عاقل و بالغ لڑکی نے اپنے شرعی ولی یعنی باپ دادا کی اجازت کے بغیر نکاح کیا ہے تو کیا اس کا یہ نکاح صحیح ہے یا باطل؟
جواب:بسمہ سبحانہ باطل ہے جب تک شرعی ولی راضی نہ ہو۔
سوال:کیا دودھ پیتی بچی کے ساتھ بالغ شخص کا نکاح یا متعہ ہو سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نکاح ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس سے ایسی لذت حاصل کرے کہ جس سے اس بچی کے مستقبل اور عزت کی تباہی کا خطرہ ہو۔واللہ العالم
سوال:شیعہ مرد کی غیر شیعہ عورت سے شادی جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ناصبی نہ ہو یعنی کسی معصومؑ سے نفرت کا اظہار نہ کرتی ہو اور وہ آپ کی ہونے والی اولاد کی شیعہ تربیت کرے اور مجلس و ماتم میں شرکت کرنے اور شیعہ طریقہ سے عبادات کرنے سے منع نہ کرے وہ چیزیں جو سنی مذہب میں حلال اور شیعہ مذہب میں حرام ہیں ان کو کھانے پینے کے لئے مجبور نہ کرے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:حجاب شرعی کی وضاحت فرمائیں.کن اعضاء کو خاتون ظاہر کرسکتی ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت پر واجب ہے کہ بغیر مجبوری کے اپنے سارے جسم کو جس میں ہاتھ، منہ اور پاؤں بھی شامل ہیں نا محرم سے چھپائے۔واللہ العالم
سوال:قرآن پاک کی روشنی میں بتائیں کہ اسلام مجھے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ کیا ایک لڑکا لڑکی اپنی پسند کی شادی کر سکتے ہیں جائز ہو گا؟ مہربانی حوالے کے ساتھ تسلی بخش جواب دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ دونوں کے لئے جائز ہے کہ شادی کی موافقت سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھیں مرد عورت کو بغیر نقاب کے اٹھتا بیٹھتا دیکھے اور اسی طرح عورت مرد کو دیکھے اور اگر لڑکے کو لڑکی پسند نہ آئے تو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس کے بارے میں لوگوں سے کہے کہ یہ اچھی ہے یا اچھی نہیں ہے اور اسی طرح لڑکی کو اگر لڑکا پسند نہ آئے تو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس کے بارے میں لوگوں سے کہے کہ یہ اچھا ہے یا اچھا نہیں ہے۔ اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ لڑکیوں سے دوستی کریں اور اس کے بعد پیار محبت کی باتیں ہوتی رہیں یہ سب حرام ہے اگر آپ کی کوئی خواستگاری کرتا ہے تو آپ اپنی ماں اور لڑکے کی ماں کے سامنے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں جیسا کہ اوپر بیان ہو چکا ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
11
12
13
اگلا صفحہ