مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا حاملہ عورت کو دوران حمل طلاق دی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ حاملہ عورت کو دوران حمل طلاق دی جا سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کنواری لڑکی سے متعہ ہو سکتا ہے آغا جان کا اس بارے میں کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ باکرہ لڑکی کا باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے لیکن اگر کسی باکرہ لڑکی سے نکاح متعہ اس شرط پر کیا جائے کہ اس کے جسم سے لذت نہیں اٹھائے گا اور دخول نہیں ہو گا مقصد صرف صحبت اور گفتگو ہو تو باپ یا دادا کی اجازت شرط نہیں ہے۔
سوال:کیا محرم الحرام اور صفر المظفر میں شادی بیاہ کرنا یا بیوی سے ازدواجی تعلقات رکھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حکم شرعی کے اعتبار سے یہ حرام نہیں ہے لیکن کیا انسان اپنے باپ یا بیٹے کے جنازے کی موجودگی میں سوز منائیں گے یا اپنی بیوی سے مباشرت کریں گے اور اس سے خوشی منائیں گے؟ بیٹے عقل مند بنو شیعوں کا فریضہ ہے کہ اہل بیتؑ کی خوشی میں خوش اور انؑ کے غموں میں غمگین رہیں ہمیں ایسی فکر کرنے سے جناب زہراؑ اور امام حسینؑ سے شرم آنی چاہیے۔واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی نے کورٹ کے ذریعے خلع لیا اور شوہر نے رضامندی سے طلاق دی لیکن صیغہ شرعی نہیں پڑھے گئے اور حکم کو نہ جانتے ہوئے عدت گزارنے کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی لیکن کچھ عرصے بعد دوسرے شوہر کو پتا چلا کہ طلاق شرعی واقع نہیں ہوئی تھی تو وہ اس سے علیحدہ ہوگیا تو کیا یہ دونوں ایک دوسرے پر دائمی حرام ہو گئے ہیں یا دوبارہ شادی کر سکتے ہیں جتنا عرصہ وہ اکٹھے رہے لڑکی حکم شرعی کو نہیں جانتی تھی اور لڑکا نہیں جانتا تھا کہ لڑکی نے شرعی طلاق لی ہو ئی ہے یا نہیں اور اس نے فحص بھی نہیں کیا تھا؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت میں عورت دوسرے شوہر پہ حرام ہو چکی ہے اور جو ان سے سرزد ہوا ہے خدا ان کو معاف کرے گا۔ اور اگر بچہ ہو چکا ہے تو وہ حلال زادہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی عورت کو اس کا شوہر طلاق دےمگر طلاق میں وہ شرائط نہ ہوں جن کا طلاق میں ہونا ضروری ہے جیسے دو عادل گواہوں کا ہونا، طلاق کے صیغے لکھے گئے ہوں اور دو عادل گواہان کی موجودگی میں نہیں پڑھے گئے تو کیا اس صورت میں یہ طلاق ہوجائے گی یا وہ خاتون ابھی تک اس مرد کی بیوی شمار ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ طلاق اگر مکمل شرائط کے ساتھ نہیں دی گئی تو طلاق نہیں ہوئی اور عورت اسی مرد کی بیوی ہے۔ واللہ العالم
سوال: ایک شیعہ مرد کی شادی سنی عورت سے ہوئی نکاح بھی سنی طریقہ سے ہواایک سال گزر چکا ہے میاں بیوی کی طرح رہتے ہوئے اب مرد کواحساس ہواکہ میرانکاح درست ہے یاغلط برائے مہربانی شرعی حکم کیا ہے فرمادیں ۱۔کیا سنی نکاح درست ہے ۲۔کیاشیعہ نکاح پڑھوانا ضروری ہے ۳۔ایک سال کی مدت میں ہمبستری کرچکے اس کا کیا ہوگا۔ آپ کے جواب کا منتظرہوں
جواب:بسمہ سبحانہ شوہر اور بیوی شیعہ نکاح دوبارہ پڑھ لیں اور انہوں نے فعل حرام نہیں کیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا نکاح فقہ جعفریہ کے مولانا نے پڑھا تھا جبکہ میں سنی ہوں اور بیوی اہل تشیع، اب اس نے عدالتی خلع لے لی ہے یکطرفہ اور دوسری جگہ نکاح کر کے چلی گئی ہے۔ آپ کی نظر میں اسے طلاق ہو گئی ہے یا نہیں یا پہلا نکاح باطل ہو گیا یا دوسرا باطل ہے؟ میرے تین بیٹے بھی ہیں اس عورت سے بہت پریشان ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ طلاق خلع صرف شوہر اور بیوی دونوں کے اتفاق سے ہی ہوتی ہے اور اس کے بغیر درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال: کیا ایک سید کی غیر سید سے شادی ہو سکتی ہیں؟اور اگر ہوگی ہے تو کیا اس سید زادی کو اس کے ساتھ رہنا چاہیے
جواب:بسمہ سبحانہ ہر اس جگہ جہاں سید زادی کا نکاح غیر سید زادے سے سید زادی کی بے حرمتی سمجھا جائے وہاں ایسا کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر پاکستانی کورٹ کے ذریعے طلاق خلع دی جاۓ توکیا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ طلاق خلع صرف شوہر اور بیوی دونوں کے اتفاق سے ہی ہوتی ہے اور اس کے بغیر درست نہیں ہے اور طلاق کے لئے صیغہ صحیح عربی زبان میں دو مرد عادل گواہوں کی موجودگی میں پڑھا جاتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک باکرہ لڑکی نے اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ایک شخص سے عقد کیا ہے کیا مذکورہ لڑکی کا اپنے منکوح مرد کے ساتھ عقد صحیح ہے یا باطل ؟ اورکیا اس مذکورہ لڑکی کا اپنے منکوح مرد کے ساتھ مباشرت کا عمل جائز ہے یا نہیں ?
جواب:بسمہ سبحانہ باپ یا داد کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ