مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:مولانا میرے دوست کا نکاح نصیری مولوی نے پڑھاىا تھا تو کیا نکاح صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نکاح کی مکمل شرائط جو ہم نے اپنے رسالہ عملیہ (توضیح المسائل) میں لکھی ہیں وہ موجود تھیں تو نکاح درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی عورت کا بیٹا 2 سال کا ہو اور وہ عورت اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہے لیکن شوہر یہ شرط رکهے کہ بیٹا مجهے دو تو طلاق دوں گا تو کیا شوہر کا ایسی شرط لگانا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ طلاق خلع میں شوہر کا یہ شرط رکھنا جائز ہے ۔ واللہ العالم
سوال:ایک بالغ کنواری لڑکی نے اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ایک شخص سے عقد کیا ہے کیا مذکورہ لڑکی کا اپنے منکوح مرد کے ساتھ عقد باطل متصور ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ باپ یا داد کی اجازت کے بغیر نکاح درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شیعہ مرد یا شیعہ عورت کا نکاح کسی غیر شیعہ سے سنّی طریقہ کے مطابق ہوا، کیا ایسا عقد باطل متصور ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ میاں بیوی دونوں علیٰحدگی میں شیعہ طریقے سے نکاح پڑھ لیں تو کافی ہے۔اور اس میں گواہوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:وہ لڑکی جس کے باپ اور دادا دونوں مر چکے ہوں نکاح کیلئے اسکا ولی کون ہوگا؟
جواب:بسمہ سبحانہ موجودہ صورت حال میں لڑکی اگرچہ شرعی قوانین کے تحت آزاد اور عقد دائمی یا عقد متعہ کر سکتی ہے لیکن جہاں لڑکی رہتی ہے وہاں کے ماحول کو مدِ نظر رکھے تاکہ اس کی اجتماعی پوزیشن خراب نہ ہو خواہ عورت جوان ہو یا بوڑھی ہو، سکسی لذت کی آزادی سے اپنی آبرو، اجتماعی طور پر خراب نہ کرے لہٰذا مذکورہ لڑکی کا فریضہ ہے کہ اپنے بزرگوں کی رائے کی روشنی میں شادی کرے۔ جن میں ماں،دادای،ماموں، بھائی وغیرہ شامل ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا شیعہ مسلمان لڑکی عیسائی آدمی سے شادی کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسلمان شیعہ لڑکی کا عیسائی آدمی کے ساتھ شادی کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:آیا سوتیلی ماں کی بہن سے شادی ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی اور مانع شرعی نہ ہو تو کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک عورت کا نکاح ہوا ہے لیکن رخصتی نہیں ہوئی یعنی وہ شوہر کے گھر گئی ہی نہیں اور نہ ہی ہمبستری ہوئی ہے تو اگر رخصتی ہوئے بغیر طلاق ہو جاتی ہے تو اس میں عدت طلاق عورت کو رکھنا پڑے گى یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت کو عدت نہیں رکھنی پڑے گی۔ واللہ العالم
سوال:بعض مقامات پر غیر سید پیشنماز ہوتا ہے , اور ایسی جگہوں پر سادات فیملی کی کسی خاتون سیدزادی کے نکاح کے وقت غیر سید پیشنماز کو اس متعلقہ سیدزادی کے نکاح کےلئے وکالت کی اجازت کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. براہ مہربانی واضح کریں کہ کیا ایسے موقعہ پر اس سیدزادی سے وکالت ِ نکاح کی اجازت کے حصول کےلئےغیرسید پیشنماز کسی قابل اعتماد آدمی کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیج سکتا ہے ؟ اگر نمائندہ بنا کر بھیج سکتا ہے تو اس صورت میں نکاح کے صیغے کن الفاظ کی صورت میں ادا کئے جائیں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ سید زادی بلا واسطہ یا بالواسطہ مولانا کو وکیل بنائے گی تو وہ اس سید زادی کا وکیل ہو گا اور جو صیغے وہ پڑھے گا عورت کی طرف سے ہوں گے، عورت کی طرف سے کہے زوجت موکلتی من موکلی، پھر مرد کی طرف سے کہے قبلت زواجا لموکلی علی مھر المعلوم۔ اور ظاہر ہے یہ سب اسی وقت ممکن ہو گا جب سید زادی اور اس کے ہونے والے شوہر سے بھی وکالت لے لیں اور حق مہر کی بھی اسے معرفت ہو۔ والسلام
سوال:میں فروعی مسائل میں آپ کے فتاویٰ کی تقلید کرتا ہوں ۔۔ اور شادی ہونے والی ہے ۔۔ اگرچہ یہ شادی میری مرضی کی نہ ہے مگر میرے والدین کے ایک وعدہ کی وفا کی خاطر میں اس پر راضی ہوں مگر وہ لڑکی سُنی ہے اور یتیم ہے مگر اُس کے سوتیلے بھائی کسی صورت بھی شیعہ نکاح نہیں چاہتے۔ میرے لیے کیا حکم ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ ابھی شیعہ نکاح کے بارے میں مان لیں گے۔ مگر عین وقت پر وہ نکاح تسنع کے بغیر رُخصتی سے انکار کر دیں ۔ آپ کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی جلد از جلد میرے سوال کو آغا محترم تک پہنجائیں۔ تاکہ بروقت کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔
جواب:بسمہ سبحانہ سنی نکاح کروانے کے بعد آپ اپنی بیوی کے ساتھ تنہائی میں ہمارے فتوی کے مطابق شیعہ نکاح پڑھ لیں اور اس میں دو گواہوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ