مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جیسا کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ عید نہیں منانی چاہیے کیونکہ حضرت علی علیہ السلام کی شہادت ہوئی ہے اس بارے میں مرجع عالی قدر کا کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے جو امیر المؤمنین علیؑ اور امام حسینؑ کی اولاد سے ہیں انہوں نے عید کے دن عید منانے کا حکم دیا ہے اور ہم آئمہؑ کے حکم کی پابندی سے ہر عید کو عید کے طور پر منائیں گے۔ واللہ العالم
سوال:جب کوئی مرد یا خواتین اس دنیا سے رخصت ہو جاتا/جاتی ہے تو ان کے اہل خانہ پہلی عید نہیں مناتے، تو اس بارے میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی کیا رائے ہے اور کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر عید نہ ماننے سے مراد یہ ہے کہ آپ نئے کپڑے نہ پہنیں تو اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں نئے کپڑے یا خوشبو لگانے سے مرنے والے کی اہانت سمجھا جاتا ہو تو فقط اس جگہ جہاں مرحوم کی اہانت سمجھا جاتا ہے وہاں آپ یہ کام نہ کریں البتہ نماز عید اور قربانی والی عید میں قربانی کو ترک نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کے ہاں کوئی مر جائے اور خاندان کے کچھ لوگ نئے کپڑے پہن کر عید منائیں جبکہ خاندان کے باقی لوگ ان کو یہ کہیں کہ یہ عید ہمیں نہیں منانی چاہیے کیونکہ ہمارے خاندان کا ایک فرد اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے تو اس صورت میں اگر وہ پھر بھی ایسا کریں تو اس صورت میں مرجع عالی قدر کی کیا رائے ہے؟ اور آیا عید مبارک کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور کیا یہ کسی معصومؑ سے یا کسی روایت سے ثابت ہے کہ پہلی عید منانا جائز نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عید خداوندعالم نے مسلمانوں کے لیے بنائی ہے اور ہم سب کو پتہ ہے عید الفطر امیر المومنین علیہ السلام کی شہادت کے آٹھ یا نو دن کے بعد ہوتی ہے اس کے باوجود آئمہؑ نے عید منانے کا حکم دیا ہے اور اسی لحاظ سے عید قربان ہے۔ عید ایک دینی اسلامی تہوار ہے جیسے ہر قوم ہر دین اور ہر مذہب میں ہر سال ایک یا اس سے زیادہ تہوار منائے جاتے ہیں یہ انسان کے اس دین سے اور اس مذہب سے تعلق کی نشانی اور علامت ہے اسی طرح ہمارا عید منانا ہمارے مسلمان اور شیعہ ہونے کی علامت ہے اور عید کی مبارک دینا عمل مستحب و باعث ثواب ہے اور عید مبارک دینا اور جس کو یہ عید کی مبارک دی گئی ہے ان دونوں کے لئے بھی یہی حکم ہے اور جو شخص ان احکام کی پابندی کرتا ہے اور اس سے اگر اس کا مقصد کسی مرنے والے کہ اہانت نہ ہو تو یہ عمل درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک امام جماعت کے لئے ایک سے زیادہ دفعہ نماز عید پڑھانا جائز ہے؟ مرجع عالی قدر کا اس بارے کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام کے لئے جائز ہے کہ پہلے تنہا کی نیت سے نماز عید پڑھے اگرچہ لوگ اس کی اقتداء کریں لیکن وہ امام جماعت کا قصد نہ کرے اور دوسری جگہ امام جماعت کی نیت سے نماز عید پڑھے اور پڑھائے اور اس سے زیادہ جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی لاش ایسے علاقے سے ملے جہاں مسلمان اور غیر مسلم رہتے ہوں تو اس کے غسل، کفن اور دفن کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ میت مرد کی ہو تو اس کے ختنے کو دیکھا جائے گا کیونکہ اکثر غیر مسلم ختنہ نہیں کرواتے تو اس سے پتہ چل جائے گا کہ اگر ختنہ ہوا ہے تو وہ مسلمان ہے اور اگر ختنہ نہیں ہوا تو وہ غیر مسلم ہے اور اسی طرح نیک مسلمانوں کی پیشانی پر سجدے کے آثار ہوتے ہیں البتہ عورت کی لاش کو مسلم تھی یا کافر تھی نشاندہی کرنا آسان نہیں ہے لہٰذا اگرکوئی ایسی علامتوں سے اطمینان ہوجائے کہ وہ مسلم تھا یا کافر تھا تو اس کا حکم واضح ہو جائے گا ورنہ جب تک مسلمان ہونا شرعاً ثابت نہ ہو اس پر مسلمان کی طرح غسل، کفن اور نماز جنازہ کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قبر پر علم حضرت عباس علیہ السلام لگانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر قبر کی نشانی کے لیے علَم لگایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے یا اگر معصومؑ کے نام کا علَم برکت اور میت کی آئمہؑ سے شفاعت اور بخشش کے لئے لگایا ہے تو تب بھی کوئی حرج نہیں البتہ کوئی اس نیت سے علم لگائے کہ کسی معصومؑ نے اس کے لگانے کو واجب یا مستحب کہا ہے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے اور اس کو فوراً اتارنا چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:کورونا کے مریض کو تیمم کر کے دفنایا جائے تو آیا اسے کفن بھی دیا جائے گا یا بغیر کفن کے دفنائیں گے؟ کیونکہ ہر کوئی غسل دینے اور دفنانے سے گھبرا رہا ہے؟
جواب:اور کیا عورت کو بیٹا یا داماد غسل میت دے سکتا ہے جب کوئی بھی عورت غسل دینے کو تیار نہ ہو؟ بسمہ سبحانہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے جو اس وباء سے مرتا ہے اس میں یہ جراثیم تین دن تک رہتے ہیں اس کے بعد یہ جراثیم مر جاتے ہیں لہٰذا میت کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اور اس کے بعد اس کو غسل و کفن شریعت کے مطابق کیا جائے۔ اور اگر ماہر ڈاکٹر اس بات پر اصرار کریں کہ ایسا درست نہیں ہے یعنی بیماری کے جراثیم ہمیشہ رہتے ہیں تو جس قدر ماہر ڈاکٹر اجازت دیں یعنی تیمم، کفن پہننا، قبر کتنی گہری ہو انہی احکام کی پابندی کریں۔ اور عورت کی میت کو اس کا بیٹا یا داماد غسل میت دے سکتا ہے جب عورتیں غسل میت دینے کو تیار نہ ہوں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص مرنے سے پہلے یہ وصیت کرے کہ فلاں رشتے دار کو میرے جنازے پر نہ آنے دینا اور جو میت کی وفات کے بعد کھانا دیتے ہیں اسے بھی قبول نہ کیا جائے؟ تو کیا اولاد کے لیے اس وصیت پر عمل کرنا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس وصیت پر عمل کرنا واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا میت پر دو نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ ایک اہلسنت کے طریقہ سے اور دوسرا اہل تشیع طریقہ سے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ عمل جائز ہے تا کہ فتنہ کو دور کیا جائے لیکن شیعہ طریقے کے نماز جنازہ سے میت کو محروم نہ رکھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک ہی نماز وحشت کو کئی مرحوم مؤمنین کی طرف سے ادا کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر میت کے لئے علیٰحدہ علیٰحدہ نماز وحشت قبر پڑھنی ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ