مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:نماز وحشت قبر کا طریقہ کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مناسب ہے کہ میت کے دفن کے بعد پہلی رات کو اس کے لیے دو رکعت نماز وحشت پڑھی جائے اور طریقہ اس کے پڑھنے کا یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد ایک دفعہ آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس دفعہ انا انزلناہ پڑھی جائے اور سلام نماز کے بعد کہا جائے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍوَابْعَثْ ثَوَابَھَا اِلیٰ قَبْرِ فُلانْ اور فلان کے بجائے میت کا نام لیا جائے۔ واللہ العالم
سوال: اگر کسی شخص کی موت شام کو ہوئی ہو اور اس سے اگلی صبح اس کو دفن کیا گیا ہے تو کیا اس وقت اس کے لئے نماز وحشت پڑھ سکتے ہیں جب دفن کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز وحشت قبر میت کو دفن کئے جانے کے بعد پہلی رات کو پڑھی جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اہلسنت میت کو صرف نہلاتے ہیں ہماری طرح تین غسل نہیں دیتے اگر ان کے غسل کے بعد میت کو ہاتھ لگ جائے تو غسل مس میت واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل مس میت واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:آج کل پاکستان میں بارشیں بہت ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے قبرستان بھی خراب ہو گیا ہے اور ایک قبر بہت خراب ہو گی ہے جس کی وجہ سے میت باہر نظر آ رہی ہے اور اس کا کفن بھی کیچڑ سے خراب ہو گیا ہے تو کیا اس کو دوبارہ کفن دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ممکن ہو تو میت کو اسی کفن کے ساتھ دوبارہ دفن کر دیں اور اگر وہ کفن بالکل ضائع ہو چکا ہے تو نیا کفن پہنایا جائے اور دفن کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:ایک میت کو کورونا کے اہسپتال نے پلاسٹک میں پیک کر کے دیا ہے کھولنے کی اجازت نہیں ہے، تو کیا پلاسٹک پر غسل کفایت کرے گا؟ یا تیمم کی ضرورت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پلاسٹک پر غسل صحیح نہیں ہے اور نہ ہی تیمم صحیح ہے اور واضح رہے جیسا کہ ہمیں ماہر ڈاکٹروں سے خبر ملی ہے کہ چھ گھنٹے یا تین دن بعد میت سے کورونا کے جراثیم مر جاتے ہیں اور ان کی غذا باقی نہیں رہتی لہٰذا مؤمنین کا فریضہ ہے کہ میت کو سرد خانے میں یا ایسے کمرے میں جہاں اے سی اور برف موجود ہوں وہاں رکھیں اور اس کے بعد غسل و کفن اور جنازے پڑھنے کے ساتھ میت کو دفن کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا غیر مسلم اہل کتاب یا ہندو بظاہر نیک بندے کے لیے مرنے کے بعد دعا کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کے لئے یہ دعا کرنا جائز ہے کہ خدا اس کے عذاب میں کمی کرے لیکن اس کے لئے مغفرت کی دعا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز میت میں شہادت ثلاثہ ممنوع ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کی گواہی نماز جنازہ میں باعث ثواب ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک مومن جو روزگار کے سلسلے میں غیر ملک میں رہتا ہے اگر اس کا انتقال ہو جائے اور قانونی کاروائی مکمل ہونے کی وجہ سے اس کی میت کو اس کے ملک لے جانے میں کچھ دن انتظار کرنا پڑھ رہا ہو تو کیا اس کو امانت کے طور پہ اسی ملک میں دفن کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ میت کو امانتاً دفن کرنا شرعاً جائز نہیں ہے اور اس کا شرعاً کوئی جواز نہیں ہے اور آپ میت کو سرد خانے یا برف خانے میں رکھیں جبتک آپ کو میت پاکستان لے جانے کی اجازت نہیں ملتی یا شرعی طور پر اس کو وہی ہمیشہ کے لئے دفن کریں اور خدا اس مومن پر رحمت کرے۔ واللہ العالم
سوال:سوال: اگر ایک جگہ میت کو دفن کر دیں اور بعد میں قبر کی جگہ تبدیل کرنی ہو تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے بلکہ یہ مومن میت کی اہانت ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہندو یا عیسائی سے ہم سر کے بال یا داڑھی کا خط کروا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہندؤ یا عیسائی سے سر کے بال یا داڑھی کا خط کروانا جائز ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ