مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا غیر مسلم کے ساتھ مل کر کاروبار کیا جاسکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر مسلم کے ساتھ مل کر کاروبار کیا جا سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا شیعہ مسلمان لڑکی عیسائی آدمی سے شادی کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسلمان شیعہ لڑکی کا عیسائی آدمی کے ساتھ شادی کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:عیسائی کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانے، پکوڑے، سموسے خرید کر کھانا کیا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عیسائی کے ہاتھ کے بنے ہوئے سموسے، پکوڑے اور کھانا نجس ہے اور اس کا کھانا بھی حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم کسی عیسائی کو میری کرسمس کہہ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کرسمس کی مبارک باد دینے سے مراد مسلمانوں اور عیسائیوں کو صرف حضرت عیسیؑ کی ولادت کی مبارک باد دینا مقصود ہو تو یہ عمل جائز ہے اور ایسی محافل میں آپ کوئی حرام چیز بھی نہیں کھائیں گے اور نہ ہی برہنہ نامحرم عورتوں کے چہروں کو دیکھ کر لذت اٹھائیں گے۔ اور واضح رہے کہ جیسے وہ اپنے مذہب کی آپ کی خاطر مخالفت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو آپ کو بھی ان کی خاطر اپنے دین کی مخالفت کرنے میں شرم آنی چاہیے، البتہ آپ اخلاق سے پیش آئیں۔ اور ان کاموں میں اگرعیسائی مذہب کے مطابق ہی عید منانا مقصود ہو تو یہ فعل حرام ہے اور اگر اس سے یہ مقصد نہ ہو تو جائز ہے بشرطیکہ اس میں بت وغیرہ اور غیر اسلامی کام انجام نہ دئیے جاتے ہوں۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی عیسائی کو دُر نجف یا عقیق دینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عیسائی کو در نجف یا عقیق دینا جائز ہے ورنہ وہ بازار سے خرید لے گا اور بیچنے والا خریدنے والے سے اس کا مذہب و دین نہیں پوچھے گا البتہ اگر عقیق یا در نجف پر قرآن کے الفاظ یا خدا کے ناموں میں سے کوئی نام اور معصومینؑ کے ناموں میں سے کسی کا نام لکھا ہوا ہو تو اسے نہ دیا جائے تاکہ وہ اسے ہاتھ نہ لگائے اور واضح رہے کہ در نجف اور عقیق پہاڑوں اور زمینوں سے نکلتے ہیں جیسے نجف کی زمین پر کافر اور مسلمان چلتے پھرتے ہیں اور اسی طرح پہاڑوں پر بھی ہر مذہب کا آدمی چلتا پھرتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی عیسائی عورت گھر میں ملازمہ ہو اور وہ ملبوسات بھی دھوئے تو اس لباس کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے جن کپڑوں میں نماز پڑھی ہے وہ نجس ہیں اور ہر غیر مسلم نجس ہے اور آپ اپنے کھانے، پینے اور لباس کی پاکیزگی کی طرف متوجہ رہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی عیسائی غریب ہو تو کیا اس کی مدد کرنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عیسائی اگر غریب ہو تو اس کی مدد کرنا جائز ہے بشرطیکہ وہ اس مدد سے کسی مومن کو اذیت نہ پہنچائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قادیانی واجب القتل ہیں؟ کیا کورونا حالات کے پیش نظر مستحقین کی امداد کے لئے قادیانیوں کا دیا گیا مال استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آیا رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمہؑ نے کافروں سے حاصل شدہ غنیمتوں کو مؤمنین کے لئے خرچ کیا تھا یا نہیں؟ یقیناً خرچ کیا تھا تو قادیانی ہمارے علماء کے نزدیک منکر ختم نبوتؐ ہیں اور وہ کافر سمجھے جاتے ہیں اور اسی طرح سے عیسائی، ہندو اور سکھ بھی کافر ہیں اور ان سے حاصل ہونے والا مال مؤمنین کو دیا جائے البتہ ان کے ہاتھ کی پکی ہوئی چیز نہ کھائی جائے اور نہ ہی ان سے لی جائے بشرطیکہ کوئی اور مصیبت و اذیت مسلمانوں کو پیش نہ آئے اور ملک کے امن و امان کی حفاظت کے لئے اور مؤمنین کی جانوں کی حفاظت کے لئے کسی کافر یا قادیانی پر واجب ہے کہ ہاتھ نہ اٹھائیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی عیسائی کے ساتھ بیٹھ کر ہم کھانا کھا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یہودی اور عیسائی کے پہلو میں بیٹھ کر اپنے گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں عیسائی کے گھر کا کھانا نہیں کھا سکتے اور ہر کافر نجس ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی کا دوست ہو پہلے وہ بہت سچا بنتا ہو اور سچ بولتا ہو لیکن آخر میں اس کی باتیں جھوٹیں نکلیں تو انسان کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو ٹھنڈے دل سے نصیحت کریں بلکہ بار بار نصیحت کریں اور اگر پھر بھی اس سے مایوس ہو جائیں تو اس کی باتوں پر بھروسہ اور اطمینان نہ کریں۔ والسلام
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ