مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:قبلہ اگر شیعہ لڑکے نے سنی طریقے پر نکاح کیا ھے تو کیا اگر کبھی طلاق کی نوبت آئے تو کیا لڑکے کے شیعہ ھونے کی وجہ سے طلاق شیعہ طریقے پر ھو گی، یا نکاح سنی طریقےپر ھونے کی وجہ سے اسی طریقے پر ھو گی جس پر نکاح هوا تها؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر طلاق شیعہ طریقے کے علاوہ دی جائے گی تو اس صورت میں عورت آزاد نہیں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:لڑ کا اور لڑکی دونوں اہل تشیع ہیں اور ان دونوں کا نکاح عدالت میں ہوا تھا اب لڑکی نے عدالت سے طلاق حاصل کرلی ہے کیا یہ طلاق درست ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہماری فقہ جعفریہ کے قانون کی رو سے پاکستان میں عدالت سے جاری طلاق کافی نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک سنی لڑکی اپنے مذہب کے مطابق طلاق لے لے بعد میں عدت گزارنے کے بعد شیعہ لڑکے کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے یا پہلے صیغہ طلاق پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دوبارہ صیغہ طلاق پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال ہے کہ اگر کسی شخص کو طلاق لینی ہو تو کیا شرعا اس پر کوئی جرمانہ لگتا ہے جیسے مہر ہے اس کو ادا کرنا پڑتا ہے یا جو کچھ بھی ہو اس کے علاوہ کچھ اور بھی لاگو ہوتا ہے؟ جس کو ہم یہاں پر پیلنٹی یعنی جرمانہ بولتے ہیں کیا یہ جائز ہے اگر جائز ہے تو بتا دیجیئے، حوالے کے ساتھ کہ ہم کیا کریں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ ہماری توضیح المسائل (رسالہ عملیہ) کی طرف رجوع کریں اور اس میں جو طلاق کی اقسام اور شرائط لکھیں ہیں اگر ان شرائط کی پابندی میں کوئی طلاق دے تو اس پر حکومتی قانون کے پیش نظر جرمانہ عائد کرنا ظلم ہے اور خدا نے ظالموں پر لعنت کی ہے۔ اور عقل مند عورت اپنے شوہر کو اس حد تک ہرگز نہیں پہنچنے دیتی کہ شوہر اسے طلاق دے۔ والسلام
سوال:ایک کنواری لڑکی نے ایک نکاح متعہ کیا ہے باپ کی اجازت کے بغیر. بعد میں لڑکی کو پتا چلا کہ باپ کی اجازت لینا لازمی ہے. اب وہ اس لڑکے کو نہیں ملتی .وہ اب نکاح ختم کرنا چاہتی ہے. مگر لڑکااب طلاق دینے نہیں دیتا. لڑکی کے والدین کو نہیں پتا نکاح متعہ کا اب وہ اس لڑکی کا کسی اور لڑکے کے ساتھ اس کا نکاح کر رہے ہیں. کیا یہ نکاح پہ نکاح نہیں ہو گاکیا دوسرا نکاح باطل ہوگا کیا. حالانکہ لڑکی اس لڑکے جس سے اس نے متعہ کیا ہے اس کو حق مہر معاف کرنے کو تیار ہے لڑکی کہتی ہے وہ لڑکا اس کو مدت بخش دے لیکن وہ لڑکا کہتا ہے کہ نکاح جائز ہے اور مدت بخشنے کو تیار نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر باکرہ عورت کا نکاح باطل ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر بندہ کسی عورت کو طلاق دیتا ہے اور پھر دوبارہ اسی عورت سے شادی کرنا چاہ رہا ہے تو وہ کیا طریقہ کار ہے کوئی اس میں گنجائش نکل آتی ہے جب کہ تینوں طلاقیں دے چکا ہواسے اکٹھی اور صیغے بھی وہ پڑھ چکے ہیں تو اس میں کوئی اگر گنجائش نکلتی ہے یا کوئی ایسا راستہ نکلتا ہے کہ دوبارہ تعلق بحال ہو جائے تو آپ مہربانی فرما کر رہنمائی فرما دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایک ہی نشست میں تین طلاقیں دی تھیں تو وہ ایک ہی طلاق سمجھی جائے گی اور اس کے بعد آپ دوبارہ شادی کر سکتے ہیں ۔ واللہ العالم
سوال:کیا حاملہ عورت کو دوران حمل طلاق دی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ حاملہ عورت کو دوران حمل طلاق دی جا سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:شوھر کو کسی بات کا پتہ نہیں اور کیا شوہر کی اجازت کے بغیر طلاق خلع کے صیغے جاری ھوسکتے ہیں شوہر کو پتہ بھی نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شوہر کی اجازت کے بغیر طلاق کے صیغے جاری کرنا جائز نہیں ہے اور طلاق بھی درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:خلع لینے کے بعد صیغے پڑھنے ضروری ہیں کیا اگر ضروری ہیں تو پھر لڑکا صیغے پڑھنے سے انکار کر دے تو پھر کیا حل ہے مہربانی ذرا تفصیل سے وضاحت درکار ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ صیغہ کے بغیر طلاق خلع درست نہیں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:طلاق دینے کی خاص وجوہات کی تھوڑی سی وضاحت کر دیں اور طلاق دینا آئمہ معصومینؑ کے نزدیک کیسا عمل ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بغیر مجبوری اور سخت ضرورت کے علاوہ طلاق نہ دی جائے اور بغیر کسی وجہ کے جو طلاق دے گا اس نے بہت سخت مکروہ کام کیا ہے۔ بلکہ بعض روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بے گناہ عورت کو کہ جو شوہر کی خدمت میں کوتاہی نہیں کرتی تھی اس کو طلاق دینے سے رحمت خدا میں لرزش آتی ہے جیسے یتیم کی مدد نہ کرنے سے خدا کی رحمت میں لرزش آتی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ