مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:عدت کا عمر سے کیا تعلق ہے؟ میری والدہ کی عمر 69 سال ہے کیا عدت کا تعلق اس عمر کے لوگوں پر لاگو ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عدت کی کئی اقسام ہیں شوہر کے مر جانے کے بعد کی عدت، طلاق ہو جانے کے بعد کی عدت یا طلاق کے علاوہ کسی اور سبب سے جب زوجیت ختم ہو جائے تو عدت ہوتی ہے۔ اور جو شوہر کے مرنے کے بعد عدت ہوتی ہے اس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے چاہے عورت سو سال کی ہو، ساٹھ سال کی ہو بوڑھی ہو یا جوان ہو۔ واللہ العالم
سوال:طلاق میں محلل کی ضرورت کب ہوتی ہے ؟ تین طلاق کے بعد عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرے گی یہ تین طلاق ۔ طلاق بائن ہیں یا ایک بار طلاق دی پهر عدت کے دوران رجوع کر لیا پهر دوبارہ طلاق دی اور رجوع کر لیا اور پهر تیسری دفعہ طلاق دی تو رجوع نہیں کر سکتا یہ طلاق بائن ہوئى ۔۔۔۔ تو کیا اسکی عدت کے گذرنے کے بعد اس عورت کے لئے اسی مرد سے شادی کرنا جائز ہے یا یہ کسی اور مرد سے شادی کرے گی اگر وہ بھی طلاق دے تب پہلے مرد سے شادی کر سکتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ عورت اس حالت میں پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں ہے جبتکہ کسی دوسرے شخص سے عقد دائمی نہ کرے اور رخصتی نہ ہو اور رخصتی کے بعد مجامعت شرط ہے اور اس کے بعد صحیح طلاق لے اور عدت گزارے اس کے بعد پہلے شوہر سے شادی کر سکتی ہے اور اگر عورت کو ایک ہی شخص سے نو طلاقیں ہو گئی ہوں تو وہ ہمیشہ کے لئے اس شخص پر حرام ہو جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص غصہ میں اپنی زوجہ کو طلاق طلاق طلاق کہہ دے تو اس کے لئے کیا حکم ہے طلاق ہو گی ہے یا رجوع کر سکتا ہے یا کفارہ ادا کرے، اصلاح فرمائیے گا۔ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ اس نے جو جملہ کہا ہے غلط ہے اور گناہ کیا ہے، بیوی کو طلاق دینے کی خاص شرائط ہیں جس کو ہم نے اپنے رسالہ عملیہ (توضیح المسائل)میں لکھا ہے آپ اس کو وہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی ہے اس کو 2 مرتبہ طلاق ہوئی ھے ایک ہی مرد سے اسی مرد نے دوبارہ عدت کے دوران ہی رجوع کیا تھا اب تیسری مرتبہ دوبارہ اسی سے نکاح کرنا چاہتا ھے اور عدت بھی ختم ہو گئی ہے اب اس کا کیا حکم ھے کیا وہ لڑکی دوبارہ اس مرد سے عقد کرسکتی ھے کہ نہیں؟؟جواب دے کے مہربانی فرماے..یہ سوال پاکستان سے آیا ہے سیدھے آیت اللہ حافظ بشیر صاحب سے پوچھنے کا کہا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک تین طلاقیں نہیں ہو جاتیں آپ عدت کے بعد نکاح کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک عورت نے پہلے شادی کی اور اس کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا تھا پھر اسے طلاق ہو گئی تو اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی پھر اس دوسرے شوہر سے ایک بیٹا ہوا۔ پہلے شوہر سے جو لڑکا تھا اس نے اپنے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا اور پھر علاقے سے بھاگ گیا پھر کچھ عرصہ بعد واپس آیا اور کسی اور جگہ رہنے لگا تو علاقے کے لوگوں نے کہا یہ اپنے بھائی کو بھی قتل کر دے گا کیونکہ وہ دھمکیاں دیتا تھا تو اس کے چھوٹے بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر اپنی جان بجانے کی غرض سے اپنے اس بھائی کو قتل کر دیا پہلے اس نے فائرنگ کی اور پھر دوست نے کی اور پانی میں بھی ڈبویا لیکن یہ نہیں پتہ کہ وہ فائرنگ سے قتل ہوا ہے یا پانی میں ڈوبنے سے، اب اس بھائی پر کیا سزا ہو گی جبکہ اس نے اپنی جان بچانے کی غرض سے قتل کیا اور دوست پر کیا سزا ہو گی جس نے اس کو تمام چیزیں مہیا کی اور قتل میں مدد دی۔
جواب:بسمہ سبحانہ قاتل پر مقتول کی دیت واجب ہو گی اور جس نے اس کی مدد کی تھی اس کا وظیفہ ہے کہ توبہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:آج سے تقریبا 4 سال پہلے ہم نے وٹہ سٹہ کے رشتے کیے تھے اب 2 سال ہو گئے ہیں میری بہن گھر بیٹھی ہے اور اس لڑکے نے اپنے ساتھ کام کرنے والی لڑکی سے شادی کر لی ہے اور ہم سب سے رابطہ بھی ختم کر دیا ہے جب کہ میں نے اپنی بیوی کو خوش رکھا ہے صرف اس کے گھر والوں سے ملنے پہ پابندی لگا رکھی ہے مجھے خدا نے ایک بیٹی جو کہ 2 سال کی اور ایک بیٹا 3 ماہ کا ہے عطا کئے ہیں اور وہ لڑکا کہہ رہا ہے کہ اب وہ میری بہن کو طلاق دے گا اب میری شرعی ذمہ داری کیا بنتی ہے کیا میں اپنی بیوی کو بھی اس کے گھر بھیج دوں اس نیت سے کہ شاید وہ سدھر جائیں جب کہ اس فکر میں میری ماں دل اور شوگر کی مرض میں مبتلا ہو چکی ہے یا پھر اس لڑکے سے لڑائی جھگڑا کر سکتے ہیں ہمیں کوئی راستہ بتائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپ کی بیوی آپ کے ساتھ صحیح طریقے سے رہ رہی ہے آپ اپنی بیوی کو گھر میں محفوظ رکھیں اور اگر آپ مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ کی بیوی اپنے والدین کے گھر جائے تو آپ کو والدین کے گھر جانے سے روکنے کا حق حاصل ہے آپ اپنا گھر تباہ نہ کریں اور اگر آپ کا بہنوئی آپ کی بہن کو طلاق بھی دے دے تو وہ ذمہ دار ہے میری نصیحت ہے کہ آپ کی بہن اپنے شوہر کے گھر جائے اور اپنی سوتن کے ساتھ اس طرح رہے جیسے رسول اسلامؐ کی مومن بیویاںاور آئمہؑ کی بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی تھیں اور اگر آپ کے بہنوئی نے دوسری شادی کر لی ہے تو کوئی گناہ نہیں کیا ہے آپ بھی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:والد کی پہلی بیوی جسے طلاق دے گئے تھے اس بیوی سے ایک لڑکی ہے اس لڑکی کا والد کی جائیداد میں کتنا حصہ ہو گا جب کہ والد کی دوسری شادی سے بھی لڑکیاں اور لڑکے ہیں تو دوسری بیوی کی اولاد کا کتنا حصہ ہو گا۔ و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کی اولاد وارث ہوتی ہےاس کی اولاد خواہ ان کی ماں مرحومہ کی زندگی میں جدا ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔ واللہ العالم
سوال:اہل سنت کے بارے میں سوال تھا کیونکہ ہمارے ہاں تین طلاقیں وقفے وقفے سے ہوتی ہیں اور اس کے بعد یہ سسٹم ہوتا ہے لیکن اہل سنت کے ہاں ایک ہی طلاق کو تین طلاقیں سمجھی جاتی ہیں اور اس کے بعد حلالہ سنٹر مولانا صاحب کے بنے ہوئے ہیں اور مولانا صاحب نے ایک دن کا نکاح کیا اور اس کے بعد وہی عورت اسی ٹائم ہی اپنے شوہر کے ساتھ دوسرا نکاح کر لیتی ہے تو اس کا پوچھنا تھا کہ یہ کب سے ہے کیوں ہوا اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے البتہ مسلک اہل بیت علیھم السلام کے حوالے سے اس کے بارے میں بہت ہی کم گفتگو ہوئی ہے حتی کہ آپ کے رسالہ عملیہ(توضیح المسائل) میں بھی حلالہ پہ کوئی بات نہیں ہوئی ہے تو اس کی تھوڑی سی وضاحت فرمائیں تو نوازش ہو گی۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہم اپنے رسالہ عملیہ میں صرف احکام شیعہ ہی لکھتے ہیں کیونکہ ہم ان احکام کو شیعوں کے لئے ہی لکھتے ہیں اگر آپ احکام طلاق کو توضیح المسائل میں پڑھیں گے تو پتہ چل جائے گا کس جگہ ضرورت ہے اور کس جگہ ضرورت نہیں ہے۔ اکثر اصحاب نے رسولؐ کے بعد اہل بیتؑ کا دروازہ چھوڑ دیا تھا اور رسولؐ کے بعد جن کو رسولؐ کا ذمہ دار بنایا تھا انہوں نے اپنے خیالات کے ساتھ شرعی احکام کو بنانا شروع کر دیا جس کا اثر اب تک باقی ہے۔ واللہ الہادی و العالم
سوال:حلالہ کیوں ہے؟ کیا یہ قرآن سے ثابت ہے؟ اس کے بارے میں بالکل معلوم نہیں آج کسی نے سوال کیا مجھے جواب نہیں آیا مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن سے یہ ثابت ہے اور اس کی تفصیل ہماری توضیح المسائل کے احکام طلاق میں ملے گی۔ واللہ العالم
سوال:نبی(ص) کی وفات کے بعد اس کی زوجہ زوجہ رہتی ہے یا رشتہ ختم ہو جاتا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک طلاق نہ ہو زوجیت باقی رہتی ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ