مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آج سے تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانی کوئی توضیح المسائل لے کے آجاؤ، پھر بات شروع ہوگی اور تمہارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے، اس سے قبل اپنی منحوس شکل مت دکھانا مجھے، پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ ۔ ۔ ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ شیخ مفیدؒ اور سید مرتضیؒ اور ان سے پہلے والے علماء کے بھی فتاوے کتابوں کی صورت میں تھےاور بعض ابھی تک ہمارے علماءکے پاس موجود ہیں۔ والسلام
سوال:کیا ایک مقلد کی بھی تقلید کی جاسکتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف مجتہد کی ہی تقلید ہوتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ولی فقیہہ اور مرجع تقلید کی اصطلاح کب سے وجود میں آئی اور ان سے مراد کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ اصطلاح بہت پرانی ہے اور اگرچہ اس کی تاریخ کا تعین کرنا آسان نہیں ہے اور گزشتہ ادوار میں اس کو فقیہ، مفتی اور عالم کے القابات سے مشخص کیا جاتا تھا۔ والسلام
سوال:اگر ایک ہی وقت میں اللہ کی کئی حجتیں موجود ہوں تو ان میں سے کون حجت ناطق ہوگی ؟ صامت حجتوں کا پتہ کیسے چلے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ صامت اور ناطق حجتوں سے آپ کی مراد کیا ہے؟ والسلام
سوال:کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی ایک زمانے میں فقط ایک ہی اعلم ہو یا بیک وقت دو افراد اعلم ہونے کا دعویٰ کرسکتے ہیں ؟ اگر دوسری صورت کو تو کیسے پتہ چلے گا کہ کون جھوٹا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اعلمٰ کا معنی معلوم نہیں ہے اور یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آپ ایسے سوالات کر رہے ہیں اور آپ اعلمٰ کے معنی سے واقف تک نہیں۔ میرے بیٹے! اعلمٰ کا معنی یہ ہے کہ جو تمام سے زیادہ علم رکھتا ہو تو بھلا دو ایسے اشخاص کیسے ہو سکتے ہیں؟ والسلام
سوال:علم ناپنے کا کونسا آلہ ایجاد ہوا ہے جس سے علم کی مقدار کو ناپا جا سکے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ علم آلوں سے نہیں ناپا جاتا بلکہ علم جو انسان مجتہد ہو یا اجتہاد کے قریب پہنچ چکا ہو اس میں علمی طاقت ہوتی ہے کہ جس کی برکت سے وہ علماء کے ساتھ گفتگو اور بحث و مباحثہ کے بعد معلوم کر سکتا ہے کہ کون اعلم ہے اور کون باقی علماء سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ والسلام
سوال:اعلم کون ہے ؟ ہر مجتھد خود اعلم ہونے کا دعویدار کیوں ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جیسے ہر ڈاکٹر کا عقیدہ ہوتا ہے کہ جو دوا اس نے تشخیص کی ہے وہی درست ہے اسی طرح مجتہد بھی ہماری روح اور ایمان کے ڈاکٹر ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی مسئلہ میں ایک مجتھد حرام کا حکم دیتا ہے اور دوسرا مجتھد حرام نہیں کہتا تو اس پر آغا خمینی نے کیا فتویٰ دیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آغا خمینی کے فتاویٰ معلوم کرنے کے لئے آپ آغا خمینی کے فتاوی کی طرف رجوع کیجیئے اور مرجع عالی قدر کی طرف سے آپ اعلم کی تعیین کے بعد مرجع کے حکم کی تعمیل کریں۔ والسلام
سوال:واجب اور مستحب میں کس کس کی تقلید ہوتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر حکم شرعی میں یا انسان مجتہد ہو یا مقلد ہو یا پھر عملی طور پر محتاط ہو۔ واللہ العالم
سوال:تقلید واجب شرعی ہے یا واجب عقلی ؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا نے اس کا حکم دیا ہے جیسا کہ معصومینؑ سے ہمیں معلوم ہوا ہے اور جو مجتہد نہیں ہے تقلید کے بغیر اس کے تمام اعمال باطل ہیں۔ اور وہ جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ تقلید نہیں کرتا اور وہ مجتہد بھی نہیں ہے تو وہ نماز کیسے پڑھتا ہے؟ اور اس نے نماز اور دیگر مسائل کس سے سیکھے ہیں؟ اس کی ماں کو اس کے باپ پر کس نے حلال کیا تھا؟ کہ جس سے وہ حلال زادہ ہوا تھا؟ کیا دنیا میں سب ماؤں کے پیٹ سے ہی مجتہد پیدا ہوتے ہیں؟ دنیا میں اکثر مسلمان جو عربی نہیں جانتے ان کی اکثریت ہے تو وہ احکام شرعیہ کی پابندی کیسے کر سکتے ہیں؟ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ