مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا کربلا میں امام حضرت حسن ؑ کے جناب قاسم کے علاوہ اور بیٹے بھی شہید ہوئے اگر ہوئے تو ان کے نام کیا تھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام حسنؑ کی تین اولادیں کربلا میں شہید ہوئیں تھیں جن میں عبد اللہ، قاسم اور ابوبکر تھے اور آپ کے بیٹے حسن جن کو حسن مثنی کہتے ہیں وہ کربلا میں بہت زخمی ہوئے تھے لیکن شہید نہیں ہوئے تھے۔ واللہ العالم
سوال:ہم جو ہاتھوں میں کڑے اور بیڑیاں پہنتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ اسے اس لئے پہنیں کہ معصومؑ کی قید کو نہ بھولیں تو باعث ثواب ہے اور اگر اس لئے پہنیں کہ کسی معصومؑ نے اس کاحکم دیا ہے تو جائز نہیں ہے اور اگر معصومؑ کا حکم سمجھ کر اسے نہیں پہنا تو اس کو پہن کر آپ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز اول ہے یا ماتمِ حسین علیہ السلام؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم امام حسینؑ کی نماز کی حفاظت کے لئے ماتم کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو امام حسینؑ اور رسول خداؐ کی طرف لائیں اور جو نماز نہیں پڑھتا وہ ان سب سے دور ہے اور اس کا حشر کافروں کے ساتھ ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر قمہ کا ماتم کیا ہو اور سر پر زخم ہو یا سر پر پٹی لگی ہو جس کی وجہ سے وضو میں سر کا مسح نہ کیا جا سکے تو کیا ایسی صورت میں تیمم کیا جا سکتا ہے یا وضو ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ سر کے کسی بھی حصے پر ایک انگلی کے ساتھ بھی مسح نہ کر سکیں تو اس صورت میں آپ تیمم کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:علماء اکثر ایک روایت سناتے ہیں کہ ترک اولی کی وجہ سے فطرس ملائكہ کے پر جل گئے تهے اور ایک صحرا میں بے یار ومدد گار پڑا تها بعد از ولادت مولا حسینؑ فطرس نے اپنے پر مولا حسینؑ کے گہوارے سے مس کئے، مولا حسینؑ کے گہوارے سے مس ہونے کے طفیل سے اللہ نے فطرس کے جلے ہوئے پروں میں دوباره جان ڈال دی اور فطرس کو ملائکہ میں پہلے سے زیادہ شرف و فضیلت بهی مل گئی۔ کیا یہ روایت درست ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ روایت درست ہے اور ہماری معتبر کتابوں میں موجود ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا امام بارگاہ میں دیا گیا نذرانہ یا تحفہ کسی غیر سید سنی میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو کہ مستحق غیر سید ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس شخص نے امام بارگاہ کو نذرانہ دیا ہے اگر اس کی منت تھی تو اس کو امام بارگاہ کی ہی خدمت پر صرف کریں گے اور اگر اس نے امام بارگاہ کو ہدیہ دیا ہے تو اس کی اجازت سے جہاں وہ صرف کرنے کا کہے وہاں صرف کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:ایسی روایات کو مجلس میں بیان کرنا جس سے آپسی اختلاف کا اندیشہ ہو صحیح ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر صحیح روایت نہ ملے تو اس کو یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ جیسے مشہور ہے تو اس روایت کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:مجلس و جلوس میں تعزیہ کو چومنا جائز ہے جب کہ کورونا پھیلنے کا ڈر ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر شبیہ تعزیہ یا دیگر شبیہات کو چومنے سے سب ماہر ڈاکٹر منع نہ کریں تو چومنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام بارگاہ میں شب جمعہ کے اعمال اور مجلس وغیرہ کا کیا حکم ہے یا پھر آن لائن کریں مہربانی جواب دیجئے گا محرم بھی دور نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مجالس کو جاری رکھا جائے اور حتی المقدور ڈاکٹروں کی نصیحتوں کی بھی پابندی کی جائے اور جس طرح ہر انسان اپنے گھر میں بیوی،بچوں کے ساتھ رہتا ہے یا سوتا ہے اسی طرح مجالس بھی برپا کی جائیں اور جلوس و ماتم کے دستے بھی بنائیں جائیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے سے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں یا پھر امام علیہ السلام کی زیارت گناہوں کی معافی مانگنے کا وسیلہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام اور امامت کی معرفت کے ساتھ کی گئی زیارت یقینی طور پر تمام گناہوں کی معافی کا سبب ہے بشرطیکہ اس کا مکمل ارادہ یہ ہو کہ وہ زیارت کے بعد آئندہ کوئی گناہ نہیں کرے گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ