مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آپ نفس کے عظیم جہاد کے بارے میں کیا کہیں گے جس کی ہمیں ضرورت ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہمیشہ نفس کو برائی سے روکو اور چوبیس گھنٹے میں کم از کم ایک دفعہ اپنے نفس کا محاسبہ کرو اور اگر خدا کی اطاعت میں کوتاہی ہوئی ہو تو توبہ کرو اور اگر کسی مومن پر زیادتی ہوئی ہو تو اس سے معافی مانگو یہ طریقہ کار ہمیشہ کے لیے اپناؤ۔ واللہ الموفق
سوال:ایمان رکھنے والوں کی خاص خاص نشانیاں کیا ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ خدا سے ہمیشہ ڈرتا ہے اور اگر غفلت کی وجہ سے کوئی گناہ سر زد ہو جائے تو وہ فوراً توبہ کرتا ہے اور خدا کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہیں کرنا ۔ واللہ العالم
سوال:ایک گناہ گار بندہ جو صرف ایمان کی پختگی وتازگی اور یقین کے لئے کوئی ایسا عمل کرکے یا کوئی خاص عبادت کر کے کوئی چھوٹا سا معجزہ یا کرامت دیکھ سکتا ہے یا امام کی یا کسی مَلک کی یا کسی بھی چیز کی زیارت کر سکتا ہے جس سے اس کا ایمان پختہ ہو؟ اگر ایسا ممکن ہے تو وہ اعمال اور عبادات کیا ہیں اور اس کا طریقہ کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ سب سے پہلے انسان کا فریضہ ہے کہ متقی بنے اور پھر ہرروز اپنے اعمال کا محاسبہ کرے اور اپنے کردار کو درست کرنے کی پوری کوشش کرے تو اس کے دل میں رحمت خدا کی برکت سے معرفت کے چشمے أبل پڑتے ہیں اور اسی طرح آہستہ آہستہ اگر وہ اس تقویٰ کی راہ کا پابند رہے تو درجات عالیہ پر فائز ہوتا ہے اور خدا اس کو اپنی رحمت سے نوازتا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:السلام علیکم، کیا آپ مجھے مہربانی فرما کر بتا سکتے ہیں کہ اسلام میں اس جگہ کے بارے میں کیا حکم ہے جہاں 24گھنٹے دن ہوتا ہے اور کچھ جگہوں پر 6ماہ دن رہتا ہے اور 6ماہ رات ہوتی ہے ۔ ایک سکالر نے کہا تھا میرے دوست سے ا س جگہ کے بارے میں کہ ایسی جگہ پر رہنا حرام ہے ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے اور اگر وہ ایسی جگہ سے کسی صورت بھی نہ جا سکتا ہو ۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کوئی اپنے مذہب میں رہتے ہوئے کس طرح ایسی جگہوں پر رہ سکتا ہے ۔ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ مؤمنین پر واضح ہو کہ خدا وندعالم کے احکام کی پابندی اس کے بتائیں ہوئیں واجبات کی ادائیگی اور جن چیزوں کو اس نے حرام قرار دیا ہے ان سے دوری انسان کا دینی وعقلی فریضہ ہے ۔ اور جیسے انسان کو دین اور عقل اجازت نہیں دیتی کہ ایسی جگہ پر رہے کہ جہاں اس کی عزت، ناموس اور جان محفوظ نہ رہ سکتی ہو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ ایسی جگہ پر رہے کہ جہاں پر دین اسلام کی پابندی نہیں کر سکتا ۔ میرے بیٹے جہاں آپ اپنی جان کی حفاظت نہ کر سکتے ہوں ۔جہاں آپ اپنی ناموس کو محفوظ نہ رکھ سکتے ہوں وہاں آپ کے لئے رہنا جائز نہیں ۔ اسی طرح جہاں دین کی پابندی نہ ہو وہاں رہنا بھی جائز نہیں ہے ۔ البتہ اگر کوئی ایسی جگہ پر جا چکا ہو کہ جہاں پر جغرافیہ بد نظمی کے سبب احکام دینی کی پابندی نہ کر سکتا ہو تو اس کا فریضہ ہے کہ اس کے نزدیک ترین وہ علاقہ کہ جہاں احکام شرعیہ کی پابندی ممکن ہو اس علاقے کے رہنے والوں کے جغرافیہ نظام کے پیش نظر احکام شرعیہ کی پابندی کرے۔ جب تک کہ وہ ایسے علاقے سے نہیں نکل جاتا کہ جہاں دین کی پابندی ممکن نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:السلام علیکم محترم جنا ب عالی ، آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر حسین نجفی جناب عالی میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان میں ہم لوگ ٹیکس چوری بھی کرتے ہیں اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے رشوت بھی دیتے ہیں۔ ناجائز منافع خوری بھی کرتے ہیں ، ذخیرہ اندوزی بھی کرتے ہیں ۔ اجناس اور اپنی رقوم کا اپنے بل بوتے پر ناجائز ذخیرہ بھی کرتے ہیں تاکہ جب اجناس مہنگی ہونگی تو اس کو ہم بیچیں گے ۔کیا یہ سب صحیح ہے ؟
جواب:بسمہ سبحا نہ اگر ٹیکس کو ادا نہ کرنا قانون کے اندر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اپنے کاروبار کی وسعت کے لئے جو آپ کسی حکومتی کارندے کو کچھ رقم دیتے ہیں اور قانون کے اندر آپ کاروبار کرتے ہیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ اگر وہ چیزیں کہ جو سب کی ضروریات زندگی میں شمار ہوتی ہوں جیسے آٹا وغیرہ تو ایسی چیزوں کو ذخیرہ کرنا اس وقت حرام ہے کہ جب وہ بازار میں لوگو ں کے لئے میسر نہ ہوں ۔ واللہ العالم
سوال:میں جاننا چاہتی ہوں کہ انسان مستقل مزاج کیسے بن سکتا ہے اپنے کام میں، اپنے اعمال میں مستقل مزاجی کیسے لائی جائے ۔ کرنے کو میں بہت کچھ چاہتی ہوں مگر سوچتی ہی ہوں کر نہیں پاتی ۔ اور میں اپنی اس عادت کو ختم کرنا چاہتی ہوں ۔ ایک اور سوال میرا یہ ہیں کہ ۔ اگر آپ ان سوالوں کے جواب دے دیں گے تو میں آپ کی بہت مشکور ہوں گی ۔شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ ج1. مستقل مزاجی کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا پر بھروسہ اور صرف خدا کو ہی اہل بیت علیہ السلام کی شفاعت سے مدد گار سمجھے اور کسی کام کے لئے قدم اٹھانے سے پہلے خوب غور وفکر کرے اور اپنے کئے ہوئے کا خود ذمہ دار ہو ابتدائی طور میں ہو سکتا ہے کہ آپ کو بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑے لیکن بعد میں آپ کو استقلال اور مستقل مزاجی حاصل ہو جائے گی ۔ والسلام
پچھلا صفحہ
60
61
62
63
اگلا صفحہ