مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:برائے مہربانی مجھے تعویذکے بارے بتائیں جیسا کہ پاکستان میں لوگ تعویذ بناتے ہیں اور کہتے ہیں اس کو اپنے بٹوے یا بستہ میں رکھنے سے مشکلات سے د ور رہا جا سکتا ہے اور بیماری اور دوسرے مسائل سے بچاجا سکتا ہے ۔ 29سال کے بعد ا س کے فوائد کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ وہ لوگ ایک تعویذ بنانے کا 800/روپیہ لیتے ہیں آیت اللہ العظمیٰ سے اس معاملے پر اپنے خیالات کے اظہار کے لئے سوالات درج ذیل ہیں ۔ 1. کیا تعویذ کو پہننا شرک ہے ؟ 2. کیا ہم اس کو پہن کر مشکلات ،مسائل اور بیماری میں کمی لا سکتے ہیں ؟ 3. کیا ہم اپنے طور پر قرآن کی اس مخصوص دعا کو پڑھ کر (29سال سے پہلے) فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ؟ امید ہے کہ آپ میرے سوالات کا جواب دیں گے ۔ میں آپ اور آپ کی جماعت کی خوشیوں ، رحمتوں اور صحت کے لئے دعا گو ہوں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ تعویذوں کی کئی قسمیں ہیں۔ 1. جو معصومین علیہ السلام سے ہم تک پہنچے ہیں ان تعویذوں کو معصومین علیہ السلام کے فرامین کی روشنی میں بنانا پہننا اور ضروریات کے لئے خدا سے حاجات حاصل کرنے کا وسیلہ بنانا جائز ہے ۔ اور ان تعویذوں کی وہی حیثیت ہے جو ڈاکٹر سے معلوم شدہ بیماری کے علاج کے لئے دوا کی ہے ۔ جیسے دواؤں کو استعمال کرنا، حالانکہ شفاء دینے والا خدا ہے اس کے باوجود استعمال میں شرک یا کفر نہیں ہے اسی طرح ان تعویذوں کو استعمال کرنا گناہ نہیں ہے ۔ 2. ایسے تعویذ کہ جن کی تاثیر اور فوائد تجربے سے ثابت ہو چکے ہیں ۔ ان کو بنانا اور ان سے استفادہ کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ اس میں کوئی شرع کی مخالفت نہ ہو ۔ 3. ایسے تعویذ کہ جن میں شریعت کی مخالفت ہو خواہ وہ مخالفت اس کے بنانے میں ہو یا اس کے استعمال میں ایسے تعویذوں سے پرہیز کرنا واجب ہے ۔ اور واضح رہے کہ خدا وندعالم نے قرآن کو مومن کے لئے شفاء کا باعث قرار دیا ہے اس طرح آپ قرآن کی تلاوت کو خدا سے حاجت حاصل کرنے کا وسیلہ بنا سکتیں ہیں اگرچہ بہتر یہ ہے کہ اس کام کے لئے بھی ائمہ علیہ السلام سے نقل شدہ روایات پر عمل کیا جائے یا نیک مؤمنین کے تجربات سے فائدہ حاصل کیا جائے ۔ واللہ العالم
سوال:یہ بتا دیں کہ اگر کوئی انگوٹھی جو حفاظت یا رزق کی ہو جیسے ایران اور شام میں ملتی ہے ۔ اگر وہ غلطی سے لیٹرین میں فلش میں گر جائے تو کیا اس کا کوئی کفارہ ہے ۔ یاد رہے کہ مجھ سے یہ جان بوجھ کر نہیں ہوا اچانک ہی ہاتھ سے نکل کر اندر چلی گئی ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر اس فعل کا کفارہ نہیں ہے ۔ واللہ العالم
سوال:آغا کے مطابق، یہودیوں کے ساتھ کاروبار کیا جا سکتا ہے یا ان کے ساتھ کہ جس کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ ہو۔ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ اسرائیلیت کی مدد کررہے ہیں ۔
جواب:بسمہ سبحا نہ تجارت اور کاروبار وغیرہ ذکر شدہ لوگوں سے کرنے میں شرعی کوئی حرج نہیں ہے ۔ واللہ العالم
سوال:جب ہم کسی بھی روزے (حرم ) میں جائیں تو کیا ہر بار زیارت پڑھنا لازمی ہے یا پورے دن میں ایک بار پڑھنا کافی ہے ؟ برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ مجھے جو خواب آتے ہیں وہ سچ ہوتے ہیںیا بس میری سوچ ہے ۔ مجھے مارچ میں خواب آیا تھا کہ میں ایک پرندے پر اُڑ رہی ہوں اور بہت بلندی پر ہوں نیچے مجھے فیصل مسجد اور ایک اور مسجد نظر آتی ہے مجھے وہ خانہ کعبہ لگتا ہے اتنی دیر میں آواز آتی ہے کہ یہ مسجد اقصیٰ ہے اور میری آنکھ کھل گئی ۔ پھر جون میں مجھے عمرہ اور زیارت کی سعادت نصیب ہوئی یہاں آنے سے پہلے مجھے خواب میں حضرت فاطمہ (س ) مولا علی علیہ السلام اور نبی پاک (ص) کی زیارت نصیب ہوئی کہ بی بی درمیان میں ہیں اور ایک طرف نبی پاک (ص) اور دوسری طرف مولا علی علیہ السلام ہیں مگر یہ خواب مجھے ناپاکی کی حالت میں آیا ۔مجھے زیادہ تر خواب ناپاکی کی حالت ہی میں آتے ہیں مجھے بہت پریشانی ہے کہ ایسا کیوں ہے ؟ اور کیا ایسے خواب سچ ہوتے ہیں ؟ آتے بھی زیادہ فجر کے وقت ہیں۔مہربانی فرما کر اس مسئلے پر مجھے کچھ آگاہی دیں ۔شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر واضح رہے کہ معصوم علیہ السلام کے خواب کے علاوہ کسی شخص کے خواب کو کوئی شرعی حیثیت حاصل نہیں ہے اور کیونکہ ہم میں سے کسی کو معصوم علیہ السلام اور کسی پاک ہستی کی شکل کی شناخت اور آشنائی نہیں ہے لہٰذا یہ دعویٰ کرنا کہ ہم میں سے کسی نے کسی معصو م علیہ السلام کو خواب میں دیکھا ہے درست ہے اور آپ سونے سے پہلے ہر شب قرآن کی کسی جگہ سے ایک سو آیات کی تلاوت کریں اور ناپاکی کی حالت میں وہ چار سوروں کی کہ جن میں سجدہ واجب ہے ان کی تلاوت نہ کریں ۔ خدا وندِ عالم میری بیٹی کو جناب زہرا (س) کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ والسلام
سوال:بینک کے کسی بھی شعبے میں نوکری کرنے کا کیا حکم ہے ادھار دینے والے شعبہ کے علاوہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ بینک کے مندرجہ ذیل شعبوں کے علاوہ بقیہ شعبوں میں کوئی حرج نہیں ۔ 1. جہاں سود دیا جاتا ہے 2. جہاں سود لیا جاتا ہے 3. جہاں سود کی کتابت ہوتی ہے ۔ واللہ العالم
سوال:میں نے آپ کا فتویٰ پڑھا جس میں تھا کہ دوسرے مرد کے ساتھ محبت کرنا حرام ہے یا یہ کہ اس سے روکا گیا ہے ۔ آپ مہربانی فرماتے ہوئے یہ بتا سکتے ہیں کہ کہاں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرد سے محبت کرنا اور اس کے بارے میں احساسات رکھنا حرام ہے اور اس روکا بھی گیا ہے یہ ایک غیر جنسی عمل ہے تو اس سے کیسے کسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اللہ نے مجھے یہ احساسات دیئے ہیں یا شاید میں اسی طرح ہی پیدا ہوا ہوں رسول (ص) کے زمانے میں بھی تو لڑکوں کو پسند کرنے والے اور ان کے ساتھ بد فعلی کرنے والے لڑکے موجود ہوں گے ۔تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا ؟کیا ان کے بارے میں کچھ کہاجاتا تھا جنسی تعلق کے بارے میں کیا ہے ؟کیا آپ بند کمرے میں ایسا تعلق رکھ سکتے ہیں برائے مہربانی مجھے جواب دیں اور مجھے یہ سب روکنے میں میری مدد فرمائیں ۔میں اپنے آپ کو دوسرے مرد کے بارے میں احساسات رکھنے سے نہیں روک سکتا برائے مہربانی میری مدد کریں میں نہیں جانتا میں کس طرح رجوع کروں ۔میرے سارے سوالات کے جواب تفصیل سے دیں تاکہ میری مدد ہو سکے۔
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح رہے کہ قرآن اور رسول اسلام (ص) اور معصومین علیہ السلام کی روایات میں دو مردوں کے آپس میں لذت کرنے کو سختی سے روکا گیا ہے کہ جو لذت مرد اور عورت ایک دوسرے سے حاصل کرتے ہیں اور جن شخصوں کے بارے میں رسول اسلام (ص) اور معصومین علیہ السلام یا امیرالمومنین علیہ السلام کی حکومت میں ایسی حرکت ثابت ہوتی تھی ان کو بہت سخت سزا دی جاتی تھی اور اگر پوری لذت حاصل ہو جائے تو اس لذت کو حاصل کرنے والے کے لیے شریعت میں تین سزائیں معین ہیں ۔ 1: تلوار سے اس کو ذبح کر دیا جائے ۔2:اونچائی سے اس کو گرا دیا جائے جس سے اس کی ہڈیاں چکنا چور ہو جائیں 3: اس پر ایک بلند دیوار گرا دی جائے جس کے نیچے یہ مر جائے ۔ میرے بیٹے یہ وہ غلط کام ہے جو فطرت انسانی کے خلاف ہے اور بہت سخت بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے اور انسان اپنی فطرت سے دور ہٹ جاتا ہے خدا وند عالم نے اس فعل بد کی وجہ سے ایک پوری قوم کو تباہ کر دیا تھا واضح رہے کسی مرد کا دوسرے مرد کو جنسی لذت سے دیکھنا یا چھونا بھی بہت بڑا گناہ ہے اور اس حرکت سے بچنے کا وسیلہ خدا سے ڈرنا ہے اور جہنم کی آگ کو ہمیشہ سامنے رکھنا ہے اور ہر مرد سے دور رہنا کہ جس کے دیکھنے سے انسان کو جنسی لذت کا احساس ہو ایسی فلمیں یا تصاویر سے دور رہنا کہ جن کے باعث انسان کو بے ہودہ جنسی لذت میں رغبت پیدا ہو ۔ والسلام
سوال:جناب میرا کروبار گندم کا ہے میری اس سلسلے میں مدد فرمائیں ۔گندم کی بڑی بے حرمتی ہوتی ہے میں اس سلسلے میں پریشان رہتا ہوں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنی طاقت کے مطابق گندم کی بے حرمتی سے گریز کریں اور جو آپ کی طاقت سے باہر ہے اس سے خدا آپ کو معاف کرے گا ۔ والسلام
سوال:اگر کسی کی فوتگی ہو جاتی ہے اور اس کا بیٹا اس کا واجب حج کے لئے جاتا ہے مگر والد نے کوئی پیسہ نہیں چھوڑا تو کیا بیمہ پالیسی کے پیسوں سے کیا جا سکتا ہے یا بیٹا اپنی کمائی کے ساتھ ادا کرے گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیٹے پر اپنے کمائی سے والد کا حج ادا کرنا واجب نہیں البتہ اگر وہ اس کام کو انجام دے گا تو خدا اس کو اپنی نعمات سے نوازے گا ۔ واللہ العالم
سوال:کیا آپ ان پتھروں کے پہننے کی وجہ اور فوائد بتا سکتے ہیں ؟ عقیق (کالا)،ایمریلڈ ،فیروزہ، روبی ، در نجف
جواب:بسمہ سبحانہ در نجف ،عقیق یمنی ،فیروزہ وغیرہ کے بارے میں روایات وارد ہوئی ہیں ۔ان کی وجہ سے انسان مصیبتوں سے نجات پاتا ہے اور نماز کے ثواب میں زیادتی اور وسعت رزق جیسی نعمات سے خدا وندِ عالم نوازتا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:کیا آپ ایسا عمل بتا سکتے ہیں جو حاجات اور اچھے شوہر یا بیوی کے ملنے کے لیے ہو ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کثرت استغفار اور دن میں دو رکعت نماز اور اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرو اور شادی کے لیے سورۃ فاطر کی آیت نمبر 29ہمیشہ تلاوت کی جائے ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
59
60
61
62
63
اگلا صفحہ