مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا میں اسماعیلی فرقہ کے لوگوں سے روابط رکھ سکتا ہوں؟ کیا ہم ان سے کاروبار کر سکتے ہیں؟ کیا ہم ان کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اپنے دین کی حفاظت کے ساتھ کاروبار کرنے اور ان سے روابط رکھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن کھانے پینے سے احتیاط برتی جائے البتہ وہ اسماعیلی جو ضروریات دین کے منکر نہیں اور بارہ اماموں میں سے کسی کے حق میں جسارت نہیں کرتے ان کے ساتھ آپ کھا سکتے ہیں ۔ واللہ العالم
سوال:شیعوں کی اسلامی تاریخ کی سب سے معتبر کتاب کونسی ہے؟ کوئی اردو میں موجود ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پرانی کتابوں میں مرحوم بلگرامی کی وہ کتابیں جو انہوں نے آئمہ کی سوانح حیات پر لکھیں ہیں ان کے مطالعہ میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ ہم مرحوم کی علمی استطاعت کی گواہی نہیں دیتے ۔ اور نئی تاریخی کتابوں میں وہاں کے علماء کی رہبری سے فائدہ اٹھائیں ۔ واللہ العالم
سوال:کیا بحار الانوار مستند کتاب ہے ؟ میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ اس میں کچھ واقعات امام علیہ السلام کی اور بیبیوں علیہ السلام کی شان کے خلاف ہیں؟ کیا بحار الانوار میں غلطیاں ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ صاحب بحار علامہ مجلسی رحمہ اللہ اور دیگر ہمارے بڑے محدثین نے جو کتابیں لکھیں ہیں ان کتابوں کو معتبر سمجھا جاتا ہے اور ان محدثین نے اپنا وظیفہ شرعی کی پابندی میں جو کچھ ان تک پہنچا جو ان کو ملا انہوں نے اس کو اپنی کتابوں میں جمع کیا اور محققین اور فقہاء کا فریضہ ہے کہ وہ ان احادیث و روایات کی چھان بین کریں اور اس چھان بین کی روشنی میں جو روایات صحیح ہوں اس کو قبول کیا جائے اور جو صحیح نہیں ان سے حکم شرعی کا استنباط نہیں کیا جا سکتا اور واضح ہے کہ کسی روایات کا صحیح یاغیر صحیح ہونا یہ ہر مجتہد کے اجتہاد پر موقوف ہے ہو سکتا ہے ایک روایت ایک مجتہد کے نزدیک صحیح ہو اور دوسرے کے نزدیک صحیح نہ ہو اور عوام شیعہ کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی شرعی قواعد پر تقلید کریں اور اپنے مرجع کے فتاویٰ پر عمل کریں اور روایات کی چھان بین فقط مجتہد کی حد تک محدود رہنے دیں ۔ واللہ العالم والہادی
سوال:کیا یہ سچ ہے کہ ام کلثوم بنت علی علیہ السلام نے دوسرے خلیفہ عمر (لعن اللہ) سے شادی نہیں کی تھی ۔ او ر اس نے اپنی ہی بیٹی سے شادی کی تھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ میری تحقیق کے مطابق عمر نے یااس جیسے کسی شخص نے جناب زہرا (س) کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی نہیں کی تھی ۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں آج کے دن کو 10 محرم کی نسبت سے منایا جاتا ہے، 18 جیٹھ ، 31 مئی کو کیا جاتا ہے کیا یہ 10 محرم 61 ہجری تھا اس نسبت کے بارے میں فرمائیں ۔ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ایک علم نجوم سے مرتبت سوال ہے جس کی آئمہ علیہ السلام سے نقل شدہ روایات وضاحت نہیں ملتی لہٰذا اگر (جنتریوں ) یعنی علم نجوم اور سورج،چاند اور زمین کی حرکتوں سے ثابت ہوجائے تو اس نسبت میں کوئی شرعی اشکال نہیں ہے ۔ واللہ العالم
سوال:کیا یہ درست ہے کہ نبی (ص) کی وفات کے بعد امام علی علیہ السلام ہر مہاجر اور انصار کے گھر پر خلیفہ سے لڑائی کے لئے مدد مانگنے گئے تھے مگر صرف 3 لوگ آئے تھے ۔ اصول کافی کی حدیث کا کیا مطلب ہے؟ ’’ نبی (ص) کی وفات کے بعد سوائے 3 کے سب صحابہ مرتد ہوگئے تھے ‘‘مقداد، سلمان اور ابوزر
جواب:بسمہ سبحانہ امیر المومنین علیہ السلام نے حجت تمام کرنے کے لئے مہاجرین و ا نصار سے مدد کا مطالبہ کیا تھا جیسا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں استغاثہ بلند کیا تھا اور سوائے چند ہستیوں کے آپ کی مدد کے لئے کوئی تیار نہیں ہوا ۔ واللہ العالم
سوال:میراسوال سکول کی کینٹین میں کھانے کے حوالے سے ہے ۔ میں پرائیویٹ سکول میں جاتا ہوں جو کہ امریکہ میں ہے حلال کھانے کا یونیورسٹی میں ملنا مشکل ہے کچھ جگہیں ہیں جہاں کھانا پہنچایا جاتا ہے مگر وہ کافی مہنگا ہوتا ہے اور فوراً کھانے کے لئے تیار بھی نہیں ہوتا میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا مرغی جو کہ ذبیحہ نہیں ہوتی کیا میں سکول میں کھا سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپ کو اطمینان حاصل نہ ہو کہ یہ حیوان حلال اور شیعہ طریقے سے ذبح ہوا ہے اس وقت تک یہ حرام اور نجس ہے ۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کی ولادت پر فطرس کا جو واقعہ ہے اس کی کیا سند ہے؟ اور بی بی فاطمہ (س) کی شادی کے موقع پر جو زُھراء ستارہ آیا تھا اس کی کیا سند ہے؟ برائے مہربا نی اوپر دئیے گئے دونوں سوالات کی دلیلیں دیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ جناب فطرس کا واقعہ بعض کتابوں میں ملتا ہے البتہ ستارے کے اترنے کی روایت صرف تاریخی حادثہ کی حیثیت رکھتی ہے جس کی ہم نہ تکذیب کر سکتے ہیں اور نہ حلفیہ بیان سے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں اور یہ ہم نے روایات کے مطالعہ کا نتیجہ پیش کیا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال پہلے مہینے میں بچہ ساقط ہو نے کے بارے میں ہے ۔ اگر یہ ممنوع ہے تو کس حالت میں ہم بچے کو ساقط کر سکتے ہیں ۔ کوئی ایسی صورتیں ہیں کہ جن میں ہم یہ عمل کر سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بچے کو ساقط نہ کرنے سے ماں کی موت کا یقین ہو تو صرف اس صورت میں بچے کو ساقط کر سکتے ہیں لیکن اس کی دیت ادا کرنا ہو گی اور دیت مدت حمل کے اعتبار سے ہو گی ۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان کی تمام دعائیں قبول ہوتی ہوں تو اس انسان کی اللہ کے نزدیک کیا اہمیت ہے ؟ اور اگر اللہ ناراض ہو اور بعد میں راضی ہو جائے تو کیسے پتہ چلے گا کہ راضی ہو گیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کی حاجات کا پورا ہونا اس چیز کی دلیل نہیں ہے کہ خدا اس سے راضی ہے ۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ خدا وندعالم جیسے مومنوں کو روزی اور دیگر اسباب زندگی مہیا فرماتا ہے اسی طرح کافروں ، منافقوں ، بد بختوں وغیرہ کو بھی وسائل زندگی فراہم کرتا ہے ۔ اور اگر انسان سے کوئی گناہ سر زدہ ہو جائے تو اس کا فریضہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے کئے پر نادم رہے اور خدا سے ہمیشہ مغفرت کی دعا کرتا رہے اور اگر خدا کو منظور ہوا تو کسی طرح وہ اپنے بندے کی توبہ قبول ہونے کی اس کو خبر دے گا ۔ لیکن ہر انسان کا فریضہ ہے کہ اپنے لئے حقیقت توبہ کو حاصل کرے اور اس کی علامات میں سے مندرجہ ذیل نشانیاں ہیں ۔ 1. اس کو اس کا گناہ نہیں بھولتا۔ 2. گناہ کی یاد اس کے دل میں سوئی کی طرح چبھتی رہے ۔ 3. اور ہمیشہ خدا کے سامنے سر اٹھانے سے شرماتا ہے ۔ 4. اگر اس گناہ سے کوئی لذت حاصل ہوئی ہو تو اس لذت کی یاد مومن کے لئے ایک مصیبت بن جائے ۔ 5. جب بھی سخت گرمی یا سردی کا احساس ہو تو اس احساس کے ساتھ ہی جہنم کی آگ اور زمحریر کا عذاب یاد آئے ۔(یہ شدت برف کا عذاب ) اس لئے امیر المؤمنین علیہ السلام نے متقیوں کے اوصاف بیا ن فرماتے ہوئے تشبہیہ فرمائی ہے کہ ہر متقی جہنم کی اس طرح یاد رکھتا ہے گویا کہ وہ اس میں عذاب جھیل ر ہاہے اور واضح رہے کہ جتنا خدا کے عذاب سے ڈر انسان کو ستائے اتنا ہی خدا کی رحمت اور بخشیش کی امید بڑھنی چاہیے ۔ اور مومن کے سامنے خدا کی بخشیش کی امید اور اس کے عذاب کا ڈر مساوی رکھتا ہے ۔ واللہ الہادی
پچھلا صفحہ
58
59
60
61
62
63
اگلا صفحہ