مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا اسلام میں بھوک ہڑتال یا علامتی بھوک ہڑتال کا تصور موجود ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر احتجاج شرعی قانون کے تحت درست ہو اور وہ بھوک ہڑتال موت کا سبب بھی نہ بنے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:محرم میں والدین کو یہ اطلاع دینا کہ میں فلاں لڑکی کو پسند کرتا ہوں کیسا ہے؟ یعنی صرف تعارف کروانا؟
جواب:بسمہ سبحانہ شریعت کے حکم سے قطع نظر اگر کسی کے باپ کا جنازہ اس کے سامنے پڑا ہو یا بھائی کے ٹکڑے ٹکڑے لاش اس کے سامنے ہو تو کیا ایسی حالت میں وہ یہ جملہ کہے گا؟ بیٹے عقل مند بنو شیعوں کا فریضہ ہے کہ اہل بیتؑ کی خوشی میں خوش اور انؑ کے غموں میں غمگین رہیں۔والسلام
سوال:میری بیوی حاملہ ہوئی تھی بچے پیدا ہوئے اور فوت ہو گئے اب میری بیوی کو 40 دن پورے ہونے کو ہیں پوچھنا تھا کہ اس نے غسل لینا ہے اس کا طریقہ کیا ہے؟ اور اس دور انیے میں اس کی جو نمازیں رہ گئی ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح رہے کہ اکثر شیعہ عورتیں دوسرے مسلمانوں کی طرح اپنے نفاس کو چالیس دن خیال کرتیں ہیں حالانکہ نفاس دس دن سے زیادہ نہیں ہوتا اس کی تفصیل ہماری توضیح المسائل میں لکھی ہے اور ہماری دعا ہے خداوندعالم آپ کو لمبی عمر والے بچے عطا فرمائے۔والسلام
سوال:لاٹری کے بارے میں فتوی؟
جواب:بسمہ سبحانہ لاٹری جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اپنی بیوی کے ساتھ مجامعت کے دوران اگر شوہر اپنے ذہن میں کسی اور عورت کے بارے میں سوچتا ہے یا اپنے ذہن میں رکھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ فعل حرام نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ اگر بیوی کو اس جماع سے حمل ہو جائے تو ہونے والا بچہ یا بچی زنا کار ہو گا۔واللہ العالم
سوال:جو شخص ولایت فقیہ کو نہیں مانتا تو کیا اسے حقیقی مسلمان سمجھا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ولایت فقیہ سے آپ کی کیا مراد ہے اور وہ شخص جس مجتہد کا مقلد ہے آیا وہ ولایت فقیہ کا قائل ہے یا نہیں۔والسلام
سوال:ایک بندہ مومن کو اپنی ایک زمین فروخت کرنی ہے لیکن خریدار عیسائی ہے اور وہ وہاں چرچ بنانے والا ہے تو کیا اس صورت میں زمین کا ٹکڑا اس آدمی کو بیچنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا عورت اور مرد اپنے جرثومے کسی اور کے رِحم میں منتقل کر سکتے ہیں اس عورت کے رِحم میں نقص ہے اور ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ تشکر
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے کہ شوہر کے علاوہ کسی اور مرد کی منی سے عورت کو حاملہ کیا جائے واضح رہے اگر مرد اپنی بیوی کے انڈے کو اپنی منی سے ملا کر بچہ بنائے گا اور اس انڈے اور منی کو ملانے کے بعد کسی مصلحت کے پیش نظر اس منی کے ساتھ مکس انڈے کو کسی اور عورت کے رحم میں رکھے تو جائز ہے اور ہونے والا بچہ جس کی منی اور جس کا انڈہ تھا انہیں کا ہو گا اور واضح رہے کہ یہ پورا کام شریعت کی پابندی کے ساتھ ہو اور کوئی حرام فعل یا حرکت کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کوئی عورت کسی اور عورت کو اپنے انڈے دے سکتی ہے تاکہ اس دوسری عورت کا بانجھ پن دور ہو سکے اور وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکے۔
جواب:بسمہ سبحانہ انڈے سے پیدا ہونے والا بچہ انڈہ مہیا کرنے والی عورت کا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا آپ مجھے شادی کے لئے استخارہ کر کے بتا سکتے ہیں کہ کامیابی ہو گی یا نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ کسی معصوم نے نہ استخارہ کیا ہے اور نہ ہی استخارہ کا حکم دیا ہے جناب امام زمانہؑ سے پہلے سب آئمہؑ نے شادیاں کیں اور اکثر کی بیٹیوں اور ان کی اولاد کی بھی شادیاں ہوئیں کسی نے بھی استخارہ نہیں دیکھا البتہ جو شادی کی خواہش رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ ہر روز دو رکعت نماز قربۃ الی اللہ نماز صبح کی طرح پڑھے اور اس کے بعد خدا سے اپنے لئے خیر و عافیت کے ساتھ شادی کا مطالبہ کرے۔ والسلام
پچھلا صفحہ
55
56
57
58
59
60
61
62
اگلا صفحہ