مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک خاتون جو ایام حیض سے گزر رہی ہے کیا معصومین کی نذر و نیاز کے لیے کھانا پکا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پکا سکتی ہے۔واللہ االعالم
سوال:مجلس پڑھنے والا مجلس کی اجرت لیتے ہوئے سودے بازی کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس مسئلے کی چند صورتیں ہیں ۔ ۱۔ مجلس پڑھنے والا اس خاطر پیسے طلب کرے کہ سننے والوں کی نظر میں اس کی اہمیت واضح ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مجلس اور وعظ ونصیحت سننے کےلئے آئیں اور وہ خطیب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علمی اور دینی فائدہ پہنچا سکے اور لوگوں کو بھی اس سے اس قسم کا فائدہ حاصل کرنے کا موقع میسر آئے پس اگر اس کی اس طرح کی نیت ہو تو اس صورت میں اس کےلئے پیسے لینا جائز اور مباح ہیں۔ ۲۔ مجلس پڑھنے والا ''اپنے مجلس پڑھنے کے عمل'' کو ایسا کام یا فعل قرار دے کہ جس کےلئے پیسا دیا جاتا ہے جس طرح سے ہر مباح کام کے لئے اجیر یا مزدور لایا جاتا ہے اور اس کو اس کام کے بدلے طے شدہ پیسے دیے جاتے ہیں مثلا مسجد کی تعمیر ، کسی روضہ کی تعمیر وغیرہ کےلئے کسی کو اجیر بنانا دوسرے الفاظ میں اگر مجلس پڑھنے والا اپنے آپ کو اجیر قرار دے مجلس پڑھنے کے عمل کو وہ اپنا کام قرار دے کہ جس کےلئے وہ اجیر ہے اور اس کے بدلے پیسوں کو اجرت قرار دے تو ایسی صورت میں بھی اس کےلئے پیسے طلب کرنا مباح ہے لیکن ایسی صورت میں مجلس پڑھنے والا ان پیسوں کے علاوہ ثواب کا مستحق نہیں۔ ہاں البتہ وہ اگر اس مجلس کے علاوہ کوئی ایسا کام بھی کرتا ہے کہ جو اھلبیت علیھم السلام کی خدمت شمارہوتی ہے تو اسے اس زائد عمل کا ثواب ملے گا۔ ۳۔ نعوذ باللہ اگر کوئی شخص سانحہ کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور باقی معصومین علیھم السلام کے بارے میں مجلس پڑھنے کو شہرت اور لوگوں کے دلوں میں ہیبت وغیرہ کےلئے وسیلہ قرار دے تو یہ عمل حرام ہے اور جو اجرت اور پیسے وہ لیتا ہے وہ محل اشکال اور مشکوک ہیں اور احوط یہ ہے کہ ان پیسوں کا استعمال جائز نہیں۔ چاہے لوگ اسےاہل بیت (ع) کا مخلص ہی سمجھتے ہوں اور وہ بھی لوگوں کو اہلبیت علیھم السلام کی طرف دعوت دیتا ہو۔ واللہ العالم
سوال:میں نے بھائی کو کمپیوٹر سینٹر بنا کر دیا هےاس پر لوگ بھای سے گانے اور انڈین فلمیں بھروانے آتے ہیں اور اس کی رقم ادا کرتے ہیں, کیایہ پیسے ہم پر حلال ہیں یا حرام؟چونکہ وه اپنی رضاء مندی سے اور پیسے دے کر فلمیں اور گانے بھرواتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ بالا کام جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:چند دن پہلے میرے بھائی نے خود کشی کی وجہ ابھی تک نہیں پتہ چل سکی ہے کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی اور طاقت نے اسے خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا اور ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ حرام موت ہے پر اللہ نے کوئی تو راستہ رکھا ہو گا اس کی مغفرت کے لئے۔
جواب:بسمہ سبحانہ و علیکم السلام! خداوندعالم اس پر رحم کرے اور آپ نیک اعمال بجا لا کر ان کو بخش دیں اور اس کے واجبات نماز و روزہ وغیرہ ادا کریں۔والسلام
سوال:کیا عورت اپنے بہن یا بھائی کودودھ پلاسکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ و علیکم السلام! پلا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:میں نماز ہاتھ باندھ کے پڑھتا ہوں ایمان بھی علی ہے اور امام بھی علیؑ ہیں میری خواہش ہے کہ میں مولا علی کے در پر آتا جاتا رہوں مولا حسینؑ کے در پر حاضری دیتا رہوں گھر آ کے بھی دل وہی ہے پر اتنا مال دار نہیں کہ جب چاہیے کسی قافلے کے ساتھ آ سکوں مہربانی کچھ مسئلہ حل کر دیں تاکہ میں دل کی پیاس بجھاے مولا علی اور درِ حسین پر آ سکوں مہربانی۔
جواب:بسمہ سبحانہ و علیکم السلام! وہ نماز جو خدا نے رسولؐ کو سکھائی تھی اور رسولؐ نے اپنی اولاد سے ہونے والے اماموں کو سکھائی تھی وہ ہاتھ کھول کر ہوتی تھی آپ ہاتھ باندھ کر نماز کیوں پڑھتے ہیں؟ خداوندعالم آپ کو ہدایت دے تاکہ امیر امؤمنینؑ کی طرح ہاتھ کھول کر نماز پڑھنے لگیں اور آپ کو زیارات نصیب ہوں۔ والسلام
سوال:میں افریقہ میں نوکری کرتا ہوں کیا میں عیسائی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھا سکتا ہوں کہ نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ و علیکم السلام! جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ان دنوں ہر گھر میں گیس کے پریشر کے لئے کمپریسر مشین لگائی ہے جو کہ لوگ خود لگاتے ہیں۔ تو کیا یہ مشین لگا کہ کھانا بنانا جائز ہو گا جبکہ گیس کا بل بھی ہر مہینہ ادا کرتے ہیں پھر بھی گیس نہیں آتی۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے ایم اے کیا ہوا ہے نوکری کی سیٹ آئی ہے میٹرک کے معیار کی تو اس کے لیے چھے لاکھ مانگتے ہیں وہ دینا جائز ہیں یا حرام؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے جائز ہے اگر وہ آپ کی مدد کرے تو اس کے لئے لینا جائز ہو گا اور وہ اگر کوئی بھی مدد نہ کرے اور صرف قانون کی روشنی میں آپ کو سروس دے دے تو اس کے لئے لینا حرام اور آپ کے لئے دینا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:میں اپنی قسم واپس لینا چاہوں تو اس کا کیا کفارہ یا ایسا کوئی طریقہ ہو کہ جس سے وہ قسم قسم نہ رہے؟ مجھ سے میری ساس نے پہلے قسم میرے ہونے والے بچے میرے شوہر کی پھر میرے ماں باپ کی اٹھوائی پھر بات کہی کہ میں ان کو اپنے ماں باپ کو کبھی بھی نہیں دعوت نامہ نہیں دو گی امریکہ نہیں بلاؤ گی کیوں کہ میرے گھر میں آکر وہ کوئی فساد نہ ڈالیں جو میرے شوہر کو پسند نہ ہو لیکن اگر کبھی زندگی میں بلانا ہی پڑ جائے ملنے ہی کے لیے تو کیا جو قسم میری تھی وہ ٹوٹ جائے گی؟ میں اپنی قسم واپس لوں گی کس منزل پر آکر؟ ایسی قسم کا کیا کفارہ ہو گا ؟جس سے واپس ہو جائے قسم؟کیوں کہ یہ تینوں مجھے بہت عزیز ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ صرف خدا کی قسم واجب الطاعت ہے اور اس کی مخالفت نہیں ہو سکتی اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی پابندی واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
56
57
58
59
60
61
62
63
اگلا صفحہ