مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:خرگوش کی خرید و فروخت کا کیا حکم ھے (مرغی فارم کی طرح خرگوش فارم)خرگوش فارم کے لئے کیا حکم ھے
جواب:بسمہ سبحانہ ان کو پالنے میں اور خرید وفروخت میں کوئی حرج نہیں مگر اس کا گوشت کھانا جائز نہیں ہے اور اس کا پیشاب و پاخانہ نجس ہیں۔واللہ العالم
سوال:متعہ کی حقیقت کیا ہے کیا یہ اب بھی جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن میں اس کا حکم ہے اور قرآن ہمیشہ کے لئے ہے لیکن اس کی شرائط ہماری توضیح المسائل میں میسر ہیں۔والسلام
سوال:دودھ پلانے والی عورت اپنے شوہر سے ھمبستری کے بعد بچے کو دودھ پلا سکتی ھے جیسے وہ ھمبستری سے فارغ ھوتے ھیں اور بچہ اٹھ جاتا ھے اور غسل فوری نہیں کر سکتی کیا وہ دودھ پلا سکتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا مسجد کو ہدیہ دے کر واپس لیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو مسجد کو چیز دی جاتی ہے وہ شرعی وقف ہو جاتی ہے جسے انسان واپس نہیں لے سکتا۔واللہ العالم
سوال:کیا کفار عتبات مقدسات میں ضریح تک داخل ہو سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کفار کتوں سے زیادہ نجس ہیں۔واللہ العالم
سوال:پرائیوٹ نوکری میں provident fund ہوتا یہ ہے کہ ہر ماہ تنخواہ سے ایک مخصوص رقم کے طور پر کاٹ لی جاتی ہے اور اس کے برابر رقم کمپنی یا ادارہ اپنی طرف سے شامل کرتا ہے اور جب نوکری چھوڑ دے تو ٹوٹل provident فنڈ کی کٹوتی اور اس کے برابر رقم مل جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ شرعاً جائز ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے اگر وہ کمپنی یا حکومت تنخواہ سے جو رقم کاٹتی ہے اس کو قرض اور اس پر اضافہ کو سود قرار نہ دے بلکہ اس کو بطور ہدیہ یا بطورمعاونت دے۔واللہ العالم
سوال:ہمارے یہاں ایک رسم ہے کہ ماں کے پاؤں دھو کر اس پانی کو پیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے اسلام میں ذرا وضاحت فرما دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز ہے بشرطیکہ پانی نجس نہ ہو لیکن اس نیت سے نہ پیا جائے کہ کسی معصوم نے اس کا حکم دیا ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا اس وصیت کے مطابق ورثا پر عمل کرنا بھی ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی وصیت درست نہیں ہے کیونکہ انسان مرنے کے بعد اپنے جسم کا مالک نہیں رہتا البتہ اپنی زندگی میں کسی عضو کو کسی کو قیمت پر یا مفت دینا چاہیے تو جائز ہے بشرطیکہ اس عضو کے کاٹنے سے اس کی موت واقع نہ ہو۔ اگر کسی مومن کی جان کو بچانے کے لئے کسی مردہ کے کسی عضو کو لگانے کی ضرورت ہو تو ایسا کرنا جائز ہے لیکن اس عضو کی دیت اس مومن پر کہ جس کو پیوند لگایا گیا ہے واجب ہو گی اور یہ دیت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ہو گی مردہ کی اولاد کی نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:گانے والی عورت کے بارے میں کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نا محرم مردوں کے سامنے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:بعض اوقات راستہ چلتے کوئی شئ یا نقدی مل جاتی ہے , برائے مہربانی واضح کریں کہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے کتنی مالیت کی چیز ہو تو اس کے مالک کے حوالہ سے تحقیق و تجسس ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایک مثقال چاندی یا اس سے زیادہ قیمت کی ہو تو اس کے لئے سال بھر اس کے مالک کو تلاش کرنا ہو گا۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
53
54
55
56
57
58
59
60
اگلا صفحہ