مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ہاتھ میں کڑا پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ جائز ہے۔ اگر یہ جائز ہے تو کون سا ، چاندی کا یا کوئی بھی۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس لئے پہنیں کہ مولا کی قید کو نہ بھولیں تو باعث ثواب ہے اور اگر اس لئے پہنیں کہ مولا نے حکم دیا ہے تو جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا نومولود بچے کے بال منڈوانا واجب ہے ؟ بال کی ایک لٹ کاٹنے سے کام ہو جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ استرے کے ساتھ ولادت کے ساتویں دن بال منڈوانا مستحب مؤکد ہے۔واللہ العالم
سوال:پاکستان میں آج کے دن کو 10 محرم کی نسبت سے منایا جاتا ہے، 18 جیٹھ ، 31 مئی کو کیا جاتا ہے کیا یہ 10 محرم 61 ہجری تھا اس نسبت کے بارے میں فرمائیں ۔ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ایک علم نجوم سے مرتبت سوال ہے جس کی آئمہ علیہ السلام سے نقل شدہ روایات وضاحت نہیں ملتی لہٰذا اگر (جنتریوں ) یعنی علم نجوم اور سورج،چاند اور زمین کی حرکتوں سے ثابت ہوجائے تو اس نسبت میں کوئی شرعی اشکال نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:رجب کے ماہ میں کون سا بہترین عمل نماز یا دعا کی جوئے جس سے تمام گناہ حقیقی طور پر معاف ہو جائیں اور وہ عمل کرنے کے بعد ہمیں ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارے گناہ معاف ہو گے ہیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ سب سے بہترین عمل تقویٰ پرہیز گاری گناہوں سے دوری ہے اور واضح رہے انسا ن اس وقت تک متقی نہیں بن سکتا جب تک گناہ کی فکر اور ارادہ سے بھی دور نہ ہو ۔ اس کے ساتھ ساتھ علماء نے جو اپنی مخصوص کتابوں میں آئمہ علیہ السلام کی طرف سے نقل شدہ دعائیں تحریر فرمائیں ہیں ان کو باقدگی سے پڑھنا حسب طاقت ضروری ہے ان کتابوں میں سے مفتاح الجنان سے فائدہ اٹھائیں۔ واللہ الموفق
سوال:میراسوال سکول کی کینٹین میں کھانے کے حوالے سے ہے ۔ میں پرائیویٹ سکول میں جاتا ہوں جو کہ امریکہ میں ہے حلال کھانے کا یونیورسٹی میں ملنا مشکل ہے کچھ جگہیں ہیں جہاں کھانا پہنچایا جاتا ہے مگر وہ کافی مہنگا ہوتا ہے اور فوراً کھانے کے لئے تیار بھی نہیں ہوتا میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا مرغی جو کہ ذبیحہ نہیں ہوتی کیا میں سکول میں کھا سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپ کو اطمینان حاصل نہ ہو کہ یہ حیوان حلال اور شیعہ طریقے سے ذبح ہوا ہے اس وقت تک یہ حرام اور نجس ہے ۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کی ولادت پر فطرس کا جو واقعہ ہے اس کی کیا سند ہے ؟ اور بی بی فاطمہ (س) کی شادی کے موقع پر جو زُھراء ستارہ آیا تھا اس کی کیا سند ہے ؟ برائے مہربا نی اوپر دئیے گئے دونوں سوالات کی دلیلیں دیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ جناب فطرس کا واقعہ بعض کتابوں میں ملتا ہے البتہ ستارے کے اترنے کی روایت صرف تاریخی حادثہ کی حیثیت رکھتی ہے جس کی ہم نہ تکذیب کر سکتے ہیں اور نہ حلفیہ بیان سے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں اور یہ ہم نے روایات کے مطالعہ کا نتیجہ پیش کیا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:آغا میرے پاس ایک سوال ہے ۔ آغا ٹیٹو بنوانا حرام ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی ذی روح کا نقشہ بنانا جائز نہیں ہے اور اسی طرح خدا اور کسی معصوم ہستی کا نام یا قرآن کا کوئی جملہ لکھنا جائز نہیں ہے ۔ خواہ کسی بھی زبان میں ہو اور کسی اور قسم کا نقشہ بنانے میں کوئی حرج نہیں جبکہ چمڑے یا جلد کے اوپر سیاہی چسپاں نہ کی جائے خواہ وہ جسم کی ایسی جگہ پر ہو جو لوگوں پر واضح ہو یا کسی پر واضح نہ ہو ۔ واللہ العالم
سوال:میں پالتو جانوروں خصوصاً بلیوں کے بارے میں آیت اللہ بشیر نجفی کا فتویٰ جاننا چاہتا ہوں ۔ کیا بلیوں کو پالتوجانور کی غرض سے گھر وں میں رکھا جاسکتا ہے کیا اس کی اجازت ہے؟ کیا بلیاں کتوں کی طرح نجس ہیں ؟ کیا نماز پڑھی جا سکتی ہے اگر بلی نے ہمارے کپڑوں یا جسم کو چھولیا ہو؟ اسی طرح کیا ہم نے بلی کو چھوا ہے تو کیا وضو دوبارہ کرنا پڑے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ بلی نجس نہیں ہے البتہ اس کی جوٹھی چیز سے اجتناب کرنا بہتر ہے اور آپ گھر میں بلی پال سکتے ہیں اور اس کے چھونے سے وجو باطل نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:کیا کارٹون والی فلم دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ امریکہ یا انڈیا جو فلمیں بناتے ہیں اگر ان میں بے حیائی نہ ہو تو کیا وہ فلمیں دیکھنا جائز ہیں یا نہیں ؟اور اکر وہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں تو کیا ان کی خرید وفروخت جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ فلم یا ڈرامہ جس میں عورتیں بے پردہ ہوں اور ڈانس وغیرہ کرتیں ہوں اور یا ایسی فلمیں کہ جن کے دیکھنے سے مرد یا عورت کو جنسی لذت ہو ایسی فلمیں دیکھنا جائز نہیں ہیں ۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم مسجد میں شیشے کا دروازہ لگوا سکتے ہیں؟ اور کیا ہم مسجد میں آئینے کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ مسجد میں شیشے لگانے میں کوئی شرعی حرج نہیں البتہ نماز کی حالت میں آپ کے سامنے آئینہ نہ ہو تاکہ آپ کا دھیان نماز سے اپنی یاکسی اور کی صورت دیکھنے میں مگن نہ ہو جائے تاکہ نماز کی توجہ میں خلل نہ آئے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
57
58
59
60
61
62
63
اگلا صفحہ