مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:سجدہ کس بارگاہ میں جائز ہے ہم میں سے بہت لوگ علم عباس علیہ السلام کو سجدہ کرتے ہیں زیارت کو کرتے ہیں کیا یہ جائز ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہ علیھم السلام نے فرمایا ہے کہ خدا کے علاوہ کسی کو سجدہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:میری شادی میرے کزن برادر سے ہوئی ہے اور دو بچے ہو چکے ہیں پر دونوں پیدائشی معذور ہیں اب میں حاملہ ہوں اور یہ ہی خوف ہے کی کہیں تیسرا بچہ بھی پیدائشی معذور نہ ہو۔ ڈاکٹر نے کہا ہےکہ ۳ ماہ بعد ہم یہ بتا پائیں گے کی یہ بچہ کس حالت میں ہے کیا اس حالت میں بچہ اگر معذور ہو تو میں اسقاط کراسکتی ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اسقاط کرانا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:نماز وحشت میں قنوت پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:جس طرح ایران میں مختلف فلمیں بنائی جاتی ہیں جیسے مختار نامہ، حضرت امیر مختار کی فلم، یوسف پیغمبر حضرت یوسف پر فلم، حضرت علیؑ پر فلم کیا اس طرح کی فلمیں دیکھنا جائز ہے اور اگر جائز ہے تو کس حد تک دیکھنا جائز ہے یا اس کی اجازت نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو آپ اگر خیالی قصہ تصور کریں اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تو درست ہے کیونکہ معصومینؑ کے صحیح واقعات کو فلموں کی صورت میں ڈھالنا محال ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے سود سے حاصل ہونے والی آمدن کے ذریعے امام بارگاہ کے لئے ایک قطعہ اراضی خریدا ہے تو کیا ایسی صورت حال میں کوئی دوسرا شخص کار خیر کی نیت سے اس قطعہ اراضی پر اپنے حلال مال کو خرچ کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کر سکتا ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا لڈو کھیلنا ٹھیک ہے؟ ایسے ہی گیم اگر کھیلی جائے انجوائے کے لئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڈو کھیلنا جائز نہیں ہے البتہ کیرم بورڈ بغیر شرط کے کھیل سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:پاکستان کی سوسائٹی میں میت کو دفنانے سے پہلے سورہ فاتحہ کیوں نہیں پڑھی جاتی۔ کیا اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے اور ہر زندہ اور مردہ دونوں کے لئے پڑھ سکتے ہیں البتہ دشمنان اہل بیتؑ کے لئے نہ پڑھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی عورت یا مرد جنابت کی حالت میں ہو اورکیا کوئی اس کی اردگرد نماز پڑھ سکتا ہے کیا اس مرد یا عورت پر کوئی گناہ ہو گا یا اس نمازی پر کوئی گناہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی ہندؤ کی موت کی خبر سن کر انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے روایت میں ہے کہ امام حسینؑ نے معاویہ کی موت کی خبر سن کر انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھا تھا۔واللہ العالم
سوال:بکرے کے کپورے کھانا حلال ہے یا حرام؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
54
55
56
57
58
59
60
61
اگلا صفحہ