مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:یہ جواب مجھے صحیح سمجھ نہیں آیا پلیز اس کی کچھ وضاحت فرما دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ ظاہری برتاؤ سے احترام کا مظاہرہ کریں یعنی اسے سلام کریں جب وہ کھڑا ہے جیسا کہ عام طور پر احترام کیا جاتا ہے اور دلی طور پر اس کا احترام نہ کریں بلکہ اسے اپنا دشمن سمجھیں کیونکہ وہ اہل بیتؑ کا دشمن ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا دنیاوی علم میں ایسا اُستاد جو دشمنِ اھل بیت ہو اسکا احترام کرنا بھی واجب ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ ایسے استاد کا احترام کریں بشرطیکہ ایسے آدمی کی محبت اور احترام آپ دل سے نہ کریں۔واللہ العالم
سوال:زیارت عاشورہ 41دن کے عمل میں خاتون حیض کے دوران کیا کرے گی کیونکہ دو رکعت نماز وہ نہیں پڑھ سکتی زیارت والی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی نماز کے لئے کسی کو اپنا نائب بنائیں یا بہتر یہ ہے کہ اس عمل کے دوران ایسی دوا استعمال کریں کہ جس سے ماہواری وقتی طور پر رک جائے بشرطیکہ کسی بیماری کا سبب بھی نہ بنے۔واللہ العالم
سوال:خواتین اپنی نجاست یعنی حیض کے دوران نذر مولا حسینؑ و غازی عباسؑ بنا سکتی اور کھا سکتیں ہیں؟ مہربانی آیت اللہ العظمیٰ کا فتوی بتائیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بنا سکتی ہیں اور کھا بھی سکتی ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا گانے کی طرز پر منقبت پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:بکری کا پیشاپ پاخانہ نجس ہے یا پاک؟
جواب:بسمہ سبحانہ پاک ہے بشرطیکہ اسے انسان کا پاخانہ کھانے کی عادت نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا کسی غیر محرم سےپیسے لینا جائز ہے ادھار کے طور پر یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر شریعت کے خلاف حرکت نہ ہو تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلاً مذاح کرنا، ہنسناوغیرہ نہ ہو آنکھوں سے باتیں کرنا وغیرہ۔واللہ العالم
سوال:کیا ارھتے جانورو کو قید کر کے رکھا جا سکتا ھے ؟ جیسے تیتر کبوتر
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے مگر اسے بھوکا یا پیاسا نہ رکھے اور اس کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا کسی کافر کے لیے دعا کی جا سکتی ہے ؟ اگر اس کے گھر میں کوئی بیمار ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ کافر کے لئے دعا کی جا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی نے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی کی ہو اور جس نے زیادتی کی ہو اس نے دوسرے سے معافی مانگ لی ہو اور جس کے ساتھ زیادتی ہوئی اس نے معاف بھی کر دیا ہو اور کچھ مہینے گزرنے کے بعد وہ کہے کہ میں نے معاف نہیں کرنا تو کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس سے دوبارہ معافی مانگیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
51
52
53
54
55
56
57
58
اگلا صفحہ