مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اپنے مستحب اعمال امامِ زمانہ کو ہدیہ کرنا کیسا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مستحب اعمال ہدیہ کرنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:آپ کی کیا رائے ہے کہ پاکستانی تعصبی ماحول میں مومن دفتری ماحوم میں کیسے زندگی گزارے اور آگے ترقی کرے جہاں دشمن پیچھے لگے ہوئے ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہر عقل مند آدمی ہر کام ہر جگہ نہیں کرتا۔والسلام
سوال:عيسائی كے ہاتھ سے کھانا کھانے کا کياحکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے اگر اس نے گیلے ہاتھ سے چھوا ہو۔واللہ العالم
سوال:13 رجب کو کونڈوں کی نیاز دلا سکتے ہیں کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی معصوم نے اس کا حکم نہیں دیا ہے۔واللہ العالم
سوال:خواتین اپنے مخصوص ایام میں مہندی لگا سکتیں ہیں ہاتھوں میں؟ کیا کوئی شرعی مسئلہ ہے یا کہ ایامِ نجاست میں مہندی نہیں لگا سکتیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مہندی لگانا جائز ہے ۔واللہ العالم
سوال:واجب اعمال بھی امام زمانہ علیہ السلام کو ہدیہ کرنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ واجب اعمال امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہدیہ کرنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی انسان پہ زندگی میں جادو ہوا ہو اور اسے گائے کا گوشت منع کر دیا جاتا ہے پاکستان میں کیا آیا اسلام میں ایسا کچھ ہے کہ اگر کسی پہ جادو ہوا ہو وہ ٹھیک ہونے کے بعد ساری زندگی گائے کا گوشت نہیں کھا سکتا۔
جواب:بسمہ سبحانہ جس کے واسطہ سے خدا نے آپکو جادو سے نجات دی ہے اس کے علاج کو ڈاکٹر کی حیثیت دی جائے جیسے آپ ڈاکٹر کے حکم کی پابندی کرتے ہیں اسی طرح اس کے حکم کی بھی پابندی کریں گے۔واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی جو ۹ امام کی نسل سے ہے اور تقوی ہے اس کی شادی ایک ایسے شخص سے ہو جو ۱۰ امام کی نسل سے ہے یعنی نقوی ہے۔تو کیا اب لڑکی شادی کے بعد جب اس کی زوجیت میں آئے گی تو کیا وہ تقوی کی بجائے نقوی لکھ سکتی ہے؟ یہ یا اس طرح شادی کے بعد لڑکی اپنے نام کے آگے اپنے شوہر کا نام لکھ سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ شوہر کا نام شوہر کے عنوان سے لکھ سکتی ہیں مگر آپ اپنے نصب کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔واللہ العالم
سوال:خاوند بہت زیادہ ہاتھ اٹھائے اور حدودِ الٰہی کا خیال نہ رکھے تو کیا کرنا چاہیے خاوند اور والد کے درمیان فیصلہ کرنا ہو تو کس کے حق میں فیصلہ کرنا چاہیے خاوند اگر غلط ہو۔
جواب:بسمہ سبحانہ کسی کے حق میں نہ کرو اور ایسے معاملات میں جج نہ بنو اور یہ اس صورت میں ہے کہ جب آپ شوہر کو اس کی غلطی کا احساس نہیں دلا سکتی اور اگر احساس دلا سکتی ہیں تو اسے متوجہ کریں۔والسلام
سوال:کیا مرد سونا پہن سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرد کے لئے سونا پہننا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
50
51
52
53
54
55
56
57
اگلا صفحہ