مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کوئی قریبی رشتہ دار یا عزیز انتقال کر جائے تو کتنے دن کا سوگ ہوتا ہے، اور اگر کوئی خوشی کرنی ہو تو وہ ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کے رسم و رواج کے اعتبار سے، مرنے والے کے احترام کو پیشِ نظر رکھیں کہ کتنے دن سوگ منانا ضروری سمجھتے ہیں تو آپ ایسے رسم و رواج کی پابندی کیجئیے۔ اور اس میں کسی مومن کی اہانت بھی نہ ہو اور اسی طرح خوشی کے بارے میں بھی وہاں کے رسم ورواج کے اعتبار سے خوشی منائیں۔والسلام
سوال:تصوف اور علم میں کیا حقیقت ہے؟ اور کیا یہ جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ تصوف کا معنی حقیقی یہ ہے کہ انسان شریعت کی پابندی کے ساتھ اپنے نفس کو پاک کرے اور اس کے لئے کسی نیک ماہر استاد کی نصیحتوں کی ضرورت ہےاوراس کا اصطلاحی معنی یہ ہے کہ انسان فلسفہ اشراق، مشایی اور علمِ کلام ان سب میں اجتہاد کے درجے پر پہنچے ور اس کے بعد نفس کو پاک کرے۔والسلام
سوال:ایک سوال یہ آیا ہے کہ tattoos جو جسم پر بنوائے جاتے ہیں چاہےعارضی ہوں یا مستقل۔ کیاان کا بنوانا جائزہےیانہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز ہے لیکن کسی ذی روح کی تصویر نہ بنائی جائے اور کسی معصوم کا نام بھی نہ لکھا جائے اور کوئی آیت قرآنی بھی نہ لکھی جائے اور خدا کے ناموں میں سے بھی کوئی نام اس پر نہ لکھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ کے نزدیک غناء کی کیا تعریف ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ آواز کہ جس سے انسان کو مستی کا احساس ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا خواتین کا اپنے بال کٹوانا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر شادی شدہ ہے تو شوہر کی اجازت کے بغیربال کٹوانا جائز نہیں ہے اور اگر شادی شدہ نہیں ہے تو باپ کی اجازت کے بغیر بال کٹوانا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا سور کا نام لینے سے زبان ناپاک ہو جاتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سور کا نام لینے سے زبان ناپاک نہیں ہوتی۔واللہ العالم
سوال:شیمپو، لوشن، صابن وغیرہ میں الکحول ہوتا ہے کیا ایسی چیزوں کا استعمال جائز ہے یا نہیں جائز؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ اشیاء کا استعمال جائز ہے مگر نماز کے لئے جہاں بھی استعمال کیا گیا ہے اسے دھو کر پاک کیا جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا آیات قرآنی مثلا آیت الکرسی وغیرہ بٹوے میں رکھ سکتے ہیں کیوں کہ بٹوا پچھلی جیب میں اکثر ہوتا ہے رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بٹوے میں بند ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور بہتر یہ ہے کہ سینے والی جیب میں رکھیں۔واللہ العالم
سوال:کیا چرس پینا جائز ہے بعض لوگ عذر پیش کرتے ہیں کہ چرس سے بھوک زیادہ لگتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ چرس پینا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے جو قرضہ تو لےلے مگر واپس وقت پر نہ کرے یا بہت مشکل سے دے۔ اگر وہ خونی رشتہ دار ہو تو کیا اسے پیسہ دینا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے جو کسی کا مقروض ہو اور وہ قدرت رکھتا ہے قرض واپس کرنےکی تو اس کے لئے جائز نہیں ہےکہ قرض واپس نہ کرے اور اگر قدرت نہیں رکھتا کہ واپس کر سکے تو صاحب قرض پر واجب ہے کہ اسے مہلت دے۔والسلام
پچھلا صفحہ
47
48
49
50
51
52
53
54
اگلا صفحہ