مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا حضرت لعل شہباز قلندر کو قلندر نہیں کہنا چاہیئے جیسا کے دیگر مجتہدین کا کہنا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قلندر کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:آیا ہم احرام کی حالت میں زیرِ سایہ سفر کر سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مجبور نہ ہوں تو زیرِ سایہ سفر کرنا حرام ہے اور جو کرے گا چاہے رات ہو یا دن اسے کفارہ دینا ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا غاصب کی غصب کے معاملے میں غیبت جائز ہے ؟ اور کیا اگر کوئی سگا رشتہ دار ایسا کرے تو اسکے ساتھ کیا رویہ اپنایا جائے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ غصب ظاہراً کیا ہے تو اس کی غیبت جائز ہے اور کوشش کی جائے کہ رشتہ دار سے قطع تعلق نہ ہو اور اس سے اپنا حق بھی لیا جائے۔واللہ العالم
سوال:سوشل میڈیا اور ٹیلی وژن میں اکثر نامحرم خواتین کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں، ایسی صورت میں نگاہ کے احکام بیان فرمائیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ لذت کے ساتھ دیکھنا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا ایسا عقیق جو ہلکا سا ٹوٹا یا دراڑ والا ہو اسکو پہننا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہننا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:زیارت امام حسینؑ اور طوافِ روضہ کے لئے سفید لباس پہننا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سفید لباس پہننا ضروری نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:قبلہ فرض اور واجب میں کیا فرق ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس حکم کارسول اسلامؐ کی طرف سے ضرور بجا لانے کا حکم ملا ہو اسے فرض کہتے ہیں اور جس کا حکم خدا کی طرف سے ملا ہو اسے واجب کہتے ہیں اور دونوں کا نتیجہ ایک ہی ہے۔واللہ العالم
سوال:ناصبی کی پہچان کیسے کی جائے کہ اس دور میں کوئی کھل کر تو نہیں کہتا کہ میں اھل بیت ع کا دشمن ہوں ؟ کیا ایسے تمام لوگ جو حقائق سے واقف ہیں لیکن انکار کرتے ہیں اُن پر بھی ناصبیوں والے احکام لاگو ہوتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی سے اُس کی حرکت یا زبان سے اہل بیتؑ کے ساتھ محبت نہ کرنے کا ثبوت ہو تو وہ ناصبی ہے۔واللہ العالم
سوال:قرآنی استخارہ کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ اور اپنے جائز کاموں کے لئے کروانا چاہیے یا نہیں؟ قرآن و حدیث اور سیرتِ معصومینؑ کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہماری مختلف کتابوں میں استخارہ کا طریقہ جو اہل بیتؑ سے علماء کے واسطہ سے ہمیں پہنچا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور خداوندعالم نے قرآن میں آئمہؑ سے صحیح طریقے سے استفادہ کرنے کا حکم دیا ہے۔واللہ العالم
سوال:میں نے ایک کوٹ پہننے والا دبئی سے لیا تھا دو سال استعمال کے بعد آج اچانک ایک جیب سے سونے کی ایک چین نکلی ہے وہ میرے گھر والوں کی بھی نہیں ہے اور نہ میں نے کسی سے لی ہے۔ایسے میں میری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے وہ استعمال شدہ کوٹ خریدا تھا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زنجیر اس شخص کی ہے کہ جس نے یہ کوٹ دکاندار کو بیچا تھا، دکاندار سے اس کی معرفت حاصل کیجئیے اور مالک تک رسائی کے بعد اس سے پوچھیں کہ آیا تم سے کوئی سونے کا زیور گم ہوا ہے اگر ہوا ہے تو اس کی شکل اور وزن بتاؤ۔ اس طرح آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ زنجیر اس کی ہے یا نہیں اور اگر اس کے اصلی مالک تک رسائی نہ ہو سکے تو یہ زنجیر آپ حاکم شرعی تک پہنچائیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
45
46
47
48
49
50
51
52
اگلا صفحہ