مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:وہ دایہ کہ جس نے نومولود کی پیدائش کے مرحلہ میں خدمات انجام دی ہیں اور بچے کو غسل سے پہلے ہاتھ لگایا ہے کیا اس پر غسل کرنا واجب ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ولادت کے بعد صرف بچے کو غسل دینا مستحب ہے ۔ اور اذان و اقامت غسل دینے سے پہلے دی جا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال: ہمیں ایک رشتہ مل رہا ہے سسٹر کے لیے لیکن اس لڑکے کے بارے میں ہمیں لوگ بتا رہے ہیں کہ بچہ کسی اورمرد کا ہے اس لڑکے کا باپ اس کی ماں کا شوہر نہیں تھا کوئی اور تھا.... ایسی صورت میں کیا حکم ہے کیا رشتہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آ پ کو اس بات کا یقین ہے تو بہتر ہے کہ رشتہ نہ کریں۔واللہ العالم
سوال:کهیلوں میں سے ایک کهیل لڈو ہے جسے چار آدمی کهیلتے ہیں اس میں گوٹی کا استعمال ہوتا ہے اگر بغیر شرط کے کھیلا جائے تو شرعا کیا حکم ہے.
جواب:بسمہ سبحانہ لڈو کھیلنا جائز نہیں ہے اور کیرم بورڈ بغیر شرط کے کھیل سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:جناب ایک مسئلہ پتا کرنا تھا حرام یا حلا ل کے متعلق ہے میں اتر پردیش نوگاواں سادت سے ہوں ابھی میری مرکزی حکومت نے گوشت بند کر دیا ہے جب کہ گوشت حلال ہے شہریت میں کچھ رول ہیں اگر آپ انہیں فالو کرتے ہیں تو آپ گوشت بیچ سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ چوری چھپے گوشت کاٹ رہے ہیں رولز فالو نہیں کر رہے تو کیا وہ گوشت جائز ہے یا حرام ۔
جواب:بسمہ سبحانہ گوشت حلال ہے لیکن ان رولز کی مخالفت جائز نہیں ہے جو حکومت عوام کی بہبود کے لیے نافذ کرتی ہے۔واللہ العالم
سوال:دو نفر مشترکہ کاروبار کرتے ہیں اور اس کاروبار میں شریک یہ شرط رکھتا ہے کہ اس کاروبار میں میں آپ کے ساتھ فقط فائدے اور عمال کے تنخواہوں میں شریک ہوں لیکن کسی نقصان میں شریک نہیں ہوں۔ اب یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا اس شریک کے لئے اس کاروبار سے فائدہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں شریک فائدے اور نقصان میں بزنس میں اپنے حصے کے مطابق شریک ہوں گے۔واللہ العالم
سوال:ایک عیسائی بھائی نے ہمیں ماہ رمضان میں دفتر میں ہر بندے کو تسبیح کا تحفہ دیا ہے؟ کیا ہمارا اس تسبیح پہ ذکر کرنا ٹھیک ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ تسبیح نجس نہیں ہے تو ذکر کرنا درست ہے یعنی اگر اس عیسائی نے گیلے ہاتھوں سے اسے نہ چھوا ہو اور اگر اس نے گیلے ہاتھوں سے تسبیح کو چھوا ہو تو اگر وہ تسبیح ایسی ہے کہ جس کے اندر رطوبت نہیں جا سکتی جیسے پلاسٹک، لوہے اور چاندی وغیرہ کی تو اس کو صرف دھونا کافی ہے اور اگر اس کے اندر رطوبت جا سکتی ہے جیسے لکڑی ، مٹی وغیرہ کی ہو تو اس کو جاری یا کثیر پانی میں اتنی مدت رکھا جائے کہ آپ کو یقین ہو جائے کہ پانی اس کے اندر اس جگہ تک پہنچ گیا ہے کہ جہاں تک وہ نجس رطوبت پہنچی تھی اور اگر آپ ان طریقوں سے تسبیح کو پاک نہیں کریں گے تو آپ کا تسبیح کرنا درست ہے لیکن آپ کے گیلے ہاتھ لگنے سے آپ کے ہاتھ بھی نجس ہو جائیں گے۔واللہ العالم
سوال:جس کا شوہر مر جاتا ہے تو کیا اس کی وہ بیوی منحوس ہوتی ہے ۔کیا وہ کسی کی بھی شادی کے سامان کو ہاتھ نہیں لگا سکتی یا دلہن کے پاس نہیں جا سکتی، مجھے خاندان کے کچھ لوگوں نے منع کر دیااس لیے میں نے ہر جگہ جانا چھوڑ دیا، میں سب سے گھبراتی ہو، تو یہ سننے کو ملتا ہے کہ تم قطع رحم کر رہی ہو عجیب مشکل میں ہوںسوالات کرتے ہے سب تم کو کسی کی شادی شدہ زندگی سے جلن تو نہیں ہوتی اسلیے نہ جاوں گی نہ سوالات ہو گے مگر وہ ہی قطع رحم، مجھے بہت اذیت ہوئی۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ بے ہودہ باتیں ہیں اور شرعی طور پر ثابت نہیں ہیں رسول اسلام ؐ کی دو ازواج کے علاوہ باقی بیویاں،امیر المومنین ؑ کی بیویاں اور امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ کی بیویوں کو ان ؑ کی شہادتوں کے بعد آیا(العیاذ باللہ) منحوس سمجھا جائے گا۔والسلام
سوال:ہمارے علاقے میں بہت بلیّاں ہیں آوارہ، فریج کھولنا اور کچن میں رکھے گوشت کو کھا جانا ایک عام بات ہو چکی ہے، آئے روز گھر میں کہیں نہ کہیں پاخانہ کر دیتیں ہیں۔ ہم لوگ بہت تنگ ہیں، کیا ان کو زہر دے کر مارنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں ناد علی کو پڑھتا ہوں کہ اللہ کو امیر المؤمنینؑ کی ولایت اور حضرت محمدؐ کی نبوت کا واسطہ دے کر دعا مانگو میں اس طرح پڑھتا ہوں جبکہ دوسرے سب شیعہ اس کا برعکس کرتے ہیں وہ کہتے ہیں علیؑ سے مدد مانگو اللہ کی وحدانیت کا واسطہ دے کر اور نبی پاکؐ کی نبوت کا واسطہ دو کہیں میں غلط پڑھتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلے والا طریقہ درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہم نے اپنے چچا کے بیٹھے سے مکان خریدا تھا اور وہ دس سال سے اسی مکان میں رہ رہے ہیں اب ہم نے اسی جگہ پر مکان نیا بنالیا ہے اسکی ہمارے پاس کوئی سند نہیں ہے اور مکان کی رقم بھی ہم نے ادا کر دی تھی اوراب انہوں نے ہمارے حلاف تقسیم کا دعوہ کر دیا ہے عدالت میں اب عدالت اس کا ہلف منگ رہیں ہےاور اس کا ہمارے لیے کیا حکم ہے
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے رقم ادا کر دی تھی تو آپ عدالت میں قسم کھا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
43
44
45
46
47
48
49
50
اگلا صفحہ