مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میت پر جو تلقین پڑھی جاتی ہے عربی زبان میں کیا اسکو یعنی تلقین کو اردو میں پڑھا جا سکتا ہے میت پر یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ تلقین کو اردو میں نہیں پڑھا جا سکتا۔ واللہ العالم
سوال:کیا لڑکیوں کا پڑھنا اور نوکری کرنا مناسب ہے جیسے کہ لڑکی ڈاکٹر ہو یا انجینئر ہو؟
جواب:بسم سبحانہ اسلام تعلیم سے منع نہیں کرتا اور اسی طرح مناسب نوکری سے بھی منع نہیں کرتا بشرطیکہ کیا اس میں بے دینی ، بے حجابی اور غلط حرکت نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:اسلام میں خواب کا کیا تصور ہے ؟ اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں .... اور خواب کی کیا اہمیت کیا ہیں؟ اور یہ کہ کس وقت کا خواب سچا ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خواب کی کئی اقسام ہیں بعض انسان کے ذہنی خیالات جو بیداری میں آتے ہیں وہی خواب کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ اور کبھی خواب میں ایسے امور ظاہر ہوتے ہیں کہ جن کو سمجھنے کے لیے خواب کی تعبیر کے ماہر شخص کی تعبیر اور تفسیر کی ضرورت ہے۔ اور انبیاء اور اولیائے خدا کے خواب خدا کی طرف سے خوشخبری یا پیغامات ہوتے ہیں جیسے حضرت ابراہیم ؑ کے فرزند کو ذبح کرنے کا حکم انہیں خواب کے ذریعے ملا تھا اسی طرح دیگر معصومین علیہم السلام کے خواب ہیں کہ جن کا ذکر روایات میں کثرت سے ملتا ہے ۔اور وہ خدا کے نیک بندے جو دنیاوی امور سے متاثر نہیں ہوتے ہیں اور ہمیشہ اپنی دنیا کو خدا کی مرضی پہ چھوڑتے ہیں اور اس کی مرضی پر راضی رہتے ہیں۔ (اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خدا کی نعمتیں حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے) اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی کوشش نہیں کرتے اور وہ ہمیشہ باوضو سوتے ہیں اور ان کو اگر نماز شب کے وقت خواب نصیب ہو تو ایسے خواب صحیح ہوتے ہیں لیکن بسا اوقات ان کی تعبیر کو معلوم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور کسی کو اگر کوئی ڈراؤنا خواب آئے تو فورا اپنی طاقت کے مطابق شیعہ فقیر کو صدقے سے نوازے۔والسلام
سوال:مہینوں کی تاریخوں میں یہ جو کوئی تاریخ بد اور کوئی تاریخ نیک ہوتی ہے ....کیا یہ معصومین علیہم السلام سے منسوب ہے....اور آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ تاریخیں بعض آئمہ علیہم السلام سے منسوب ہیں اور بعض دیگر علوم کے واسطے سے معلوم کی جاتی ہیں۔واللہ العالم
سوال: 27 رمضان کو نکاح کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نکاح کیا جاسکتا ہے اگر کوئی اور مانع شرعی نہ ہو جیسا کہ قمر در عقرب وغیرہ۔واللہ العالم
سوال:کارپٹ پر بچی نے پیشاب کر دیا ہے اب اس کو کیسے پاک کیا جائے کہ اس کے اوپر سامان اتنا بھرا ہے کہ اس کو باہر نکال کر دھونا بہت مشکل ہے اور کمرے کے اندر دھوپ بھی نہیں جاتی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ممکن ہو تو کارپٹ کی نجس جگہ کو اٹھا کر اس کے نیچے کوئی بڑا تھال وغیرہ رکھیں اور اس جگہ سے کارپٹ کو تھال کے اندر تھوڑا دبا دیا جائے اور اس کے بعد پائپ کے ساتھ اس کو آہستہ آہستہ دھوئیں اور اس کے بعد جب سارا پانی برتن یا تھال میں اکٹھا ہو جائے تو آہستہ سے اس تھال کو کارپٹ کے نیچے سے کھینچ لیں اور دور لے جائیں اگر نَل کا پانی جاری کے حکم میں ہے تو یہ تھال والا پانی پاک ہو گا ۔اور اگر آپ نے لوٹے وغیرہ سے اس کو دھویا ہے تو تھال والا پانی نجس ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا 2 بچوں کے لیے عقیقہ کا ایک جانور کافی ہے یا علیحدہ علیحدہ جانور دینا ہوگااور گھر میں کن افراد کو عقیقہ کا گوشت نہیں کھانا چاہیےاگر عقیقہ کے جانور کا سارا گوشت پکا کے گھر میں لوگوں کو بلاکر کھلایا جائے وہ بہتر یا کچا تقسیم کرنا بہتر ہے رہنمائی فرمائیں شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ خود جس کا عقیقہ ہے وہ ، اس کے والدین ، باپ ، دادا اور اولاد عقیقے سے نہیں کھائیں گے اور ہر عقیقہ میں ایک حیوان ذبح کیا جاتا ہے اور آپ گھر پر مومنین کو دعوت دے کر کھلائیں تو زیادہ بہتر ہے اگرچہ گوشت تقسیم کرنا بھی درست ہے البتہ صرف شیعہ اثنا عشری کو کھلایا جائے۔واللہ العالم
سوال:اگر انسان سفر میں ہو اور قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہو اور سجدے والی آیات کی تلاوت کرے تو سجدہ کیسے کیاجائے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بیٹھ کر سجدہ کر سکتا ہو تو ادا کرنا واجب ہے اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو سر کے ساتھ اشارہ کر کے سجدہ کرے۔واللہ العالم
سوال:کیا جب کوئی اور قرآن مجید کی تلاوت کر رہا ہو تو ہمارے لیے اپنے کام چھوڑ کر تلاوت کو سننا *واجب* ہے؟ (یہاں پر قریبی مساجد میں speaker پر تلاوت کی آواز سنائی دیتی ہے)اور اگر ہم سمجھ نہ سک رہے ہوں ایک سے زیادہ لوگ ایک ہی وقت میں قرات کر رہے ہوں یا آواز آہستہ ہو کہ سمجھنا مشکل ہو۔ اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت حال میں قرآن سننا واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک خاتون ۱۷ ہفتہ pregnant ہیں اور ڈاکٹر کہتے ہیں بچہ abnormal پیدا ہوگا کیا ایسی صورت میں abortion جایز ہے؟ اگر نہیں تو abortion کرنا گناہ ہوگا اور دیت دینی پڑے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ حمل کا ساقط کروانا اور کرنا دونوں جائز نہیں ہیں کیونکہ یہ ایک مومن کا قتل ہے اور اس کی دیت ساقط کرنے کے وقت تک حمل کی مدت اور حمل کی تعیین، دنوں اور گھنٹوں کے ساتھ تحریر فرمائیں اور کس طرح ساقط کیا گیا ہے اس کی بھی تفصیلات سے ہمیں آگاہ کریں تا کہ ہم اپنا حکم شرعی بیان کر سکیں۔ اور یہ بھی واضح رہے کہ ساقط ہونے والا لڑکا تھا یا لڑکی تھی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
41
42
43
44
45
46
47
48
اگلا صفحہ