مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ختم جو رسم قل خوانی اور ساتویں دن کا یا چالیسویں کا یا سالانہ دلوایا جاتا ہے اس کی شرعی حیثیت یا دلیل کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ عمل مومن میت کی مغفرت اور اس کے ایصال ثواب کے لئے کیا جاتا ہے اور آئمہؑ نے ایسے اعمال کرنے کی اجازت دی ہے بلکہ حکم دیا ہے کہ جن اعمال سے مردہ مؤمنین کو فائدے حاصل ہوں۔ واللہ العالم
سوال:کیا کاروبار میں نفع لینا کس حد تک جائز ہے ۔۔آیا اس کی کوئی حد مکرر ہے یا تاجر کی مرضی جتنا نفع لے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ منافع کی کوئی حد یا سطح نہیں ہے، آپ جتنا چاہیں منافع لے سکتے ہیں لیکن آپ اگر کسی کو کہتے ہیں کہ اس چیز پر میں منافع نہیں لے رہا تو اس پر منافع لینا جائز نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:یہ جو لوگ اپنا نام تبدیل کر لیتے ہیں بات بات پہ اس کا مطلب تبدیل ہوتا ہے نام یا جب دل کیا کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نام تبدیل کرنا شرعاً جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:ایسا کہا جاتا ہے کہ عائشہ کی کھال اصحاب کعف کے کتے کو پہنا کر اس کتے کو جنت میں بھیجا جائے گا کیا یہ صحیح ہے. ؟
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں ایک قرعہ اندازی میں شامل ہوا ہوں ایک ہزار ماہانہ ہے جس میں انعام موٹر سائیکل ہے اور بھی انعام ہیں کیا یہ سود کے زمرے میں آتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی قرعہ اندازی سود کے زمرے میں نہیں آتی۔ واللہ العالم
سوال:کیاغیر مسلم(ھندو) کے ھاتھ کا پکا کھانا کھا سکتے ہیں؟؟ کیاھندو کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں؟؟ اور جہاں میں نوکری کرتا ہوں وہاں کھانا ھندو باورچی بناتا ہے اور وہی سب مسلم کھانا کھا رہے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہندؤ کے ہاتھ کا کھانا کھانا جائز نہیں ہے۔ البتہ وہ کھانے جو مشینوں کے ذریعے بنائے جاتے ہیں جن کو غیر مسلموں نے اپنے گیلے ہاتھوں سے نہ چھوا ہو تو وہ کھانا جائز ہے ۔۔ واللہ العالم
سوال:یورپ ممالک میں رہنے والے مومنین کیا کسی ایسے شخص یا ادارے کو خون کا عطیہ دے سکتے ہیں جو کسی عام عیسائی کے علاج میں بھی لگتا ہو اور کسی شرابی یا فاسق یا کافر حربی (فوج کے سپاہی) کے علاج میں استعمال ہوتا ہو۔۔ اگرچہ دینے والے کو علم نہ ہو کہ کس کے لئے استعمال ہوگا۔
جواب:بسمہ سبحانہ خون کا عطیہ دینا جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ مؤمنین کو ترجیح دی جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو خود کو مسلم اور مومن بھی کہلوائے اور بغیر کسی سبب یا خوف کے بتوں کی تصویروں کے سامنے ہاتھ جوڑے اور ان کے آگے جھک جائے چاہے پوجا نہ کرے مگر دیکھنے والوں پر ایسا ظاہر ہوکہ پوجا کر رہا ہے کیا اس شخص کا ایمان سلامت ہے۔والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ بتوں کو قابلِ پوجا نہیں سمجھتا تو اس کا ایمان درست ہے مگر اس کا ایسا عمل کرنا حرام ہے۔البتہ اگر کسی نے کسی مجبوری کے سبب یا اشتباہاً ایسا کیا ہے تو اس نے فعل حرام نہیں کیا۔ واللہ العالم
سوال:نصیری کا معافی نامہ قابل قبول ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کو معاف کر دینا چاہیے جب تک ان کے جھوٹے ہونے کا یقین نہ ہو اور وہ اپنی سابقہ نمازیں، خمس اور تمام واجبات دوبارہ ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:سارے فقہا کے لئے ولایت سے مراد کیا ہے کیونکہ موجودہ دور میں سارے فقہا کے ہاتھوں میں زمام حکومت نہیں ہے تو فقہا اپنی ولایت کو کن پر جاری کریگا اور کیسے جاری کریگا امید ہے آپ نظرعنایت ضرور فرمائیں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آیا حکومت ملنے سے پہلے ولایت کی صلاحیت کا حکم ثابت ہونا چاہیے یا حکومت لینے کے بعد، اگر حکومت لینے کے بعد صلاحیت ثابت ہوتی ہے تو وہ جو خون بہائے جاتے ہیں یا بہائے گئے حکومت کو حاصل کرنے سے پہلے تو ان کا ذمہ دار کون ہو گا۔ لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت حاصل کرنے سے پہلے حکومت کی صلاحیت شرعاً ثابت ہو اس کے بعد حکومت حاصل کی جائے ورنہ امیر المؤمنینؑ کو ولایت سے خالی سمجھا جائے گا اور ابوبکر، عمر اور عثمان کو صاحب ولایت سمجھا جائے گا کیونکہ حکومت ان کے ہاتھ میں تھی مولاؑ کے ہاتھ میں نہیں تھی جیسے ایک وقت میں کئی انبیاء اور کئی امامؑ ہو سکتے ہیں اور ان سب کے لئے ولایت ثابت ہوتی ہے اسی طرح سب فقہاء کی بھی میرے نزدیک ولایت ثابت ہے۔ جب رسول اسلامؐ حکومت کر رہے تھے تو امیر المؤمنینؑ کو بھی ولایت حاصل تھی اور اسی طرح جب امیر المؤمنینؑ حکومت کر رہے تھے تو امام حسنؑ، امام حسینؑ اور امام زین العابدینؑ کو بھی ولایت حاصل تھی۔ اب اگر کسی عالم کو حکومت ملی ہے اور وہ صاحب ولایت ہے اور امام زمانہ (عج) کے ہاتھ میں حکومت نہیں ہے تو اس مرجع کو کس کی نیابت میں ولایت حاصل ہوتی ہے؟ جس کی نیابت کا دعویٰ ہے اس کو ولایت حاصل نہیں ہے (العیاذ باللہ) تو اس نائب کو کہا سے مل گئی؟ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
38
39
40
41
42
43
44
45
اگلا صفحہ