مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک بندہ منت مانتا ہے اگر وہ منت کسی حکمت خداوندی کی وجہ سے پوری نا ہو کیا اس منت کو ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس منت کو پورا کرناضروری نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا ایک دوست یہاں انگلینڈ میں ریسرچ میں کام کرتا ہے' عمومی طور پر اس کا کام نئے ٹرینڈز' مارکیٹ میں نئی آنیوالی پراڈکٹس اور ان کے بارے میں کمپنی کو مشورہ دینا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر کمپنی اپنا پلان بناتی ہے' یہاں یو کے میں کچھ کمپنیاں ہیں جو گوشت سے مختلف مصنوعات بناتی اور فروخت کرتی ہیں' گوشت میں چکن' مٹن اور پورک شامل ہیں' ایک تو یہ کہ وہ حلال طریقے سے ذبح نہیں ہوتے اور پورک/سور تو ویسے ہی حرام ہے' وہ مارچ سے بیروزگار ہے' پوچھنا وہ یہ چاہ رہا تھا کہ کیا وہ ایسی کسی کمپنی کے لئے کام کر سکتا ہے' اسے ان چیزوں کو ہاتھ نہیں لگانا ہو گا' مگر ان کی سیل کے اضافے کے لئے کام کرنا ہو گا
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ان چیزوں کی حقیقت اور فوائد بیان کرتا ہے تو کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:یہاں مختلف عقیدے کے لوگ پڑوسی ہیں۔ اب اگر کسی کا پڑوسی ہندو ہے اور وہ آپ سے اچھے تعلق رکھنا چاہتا ہے اور آپ کو چائے پر بلاتا ہے تو کیا اس کے برتن میں کھانا پینا جائز ہے۔ اگر نہیں تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے جب کہ وہ پڑوسی ہے اور ملاقات کو ہر دفعہ ٹالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اور اس کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی۔
جواب:بسمہ سبحانہ میرے محترم پر واضح ہونا چاہیے کہ جس طرح ہندؤ آپ کے لئے اپنے دین کے کسی رکن کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہے تو آپ اس کے غلط دین کی خاطر اپنے سچے دین کو چھوڑنے کو کیوں تیار ہیں لہٰذا آپ کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے اس کو صاف صاف کہہ دیں کہ میں مسلمان ہوں میری شریعت مجھ پر کچھ فرائض واجب قرار دیتی ہے اور میں ان فرائض کا پابند ہوں اور واضح رہے کہ جیسے آپ اس کے سامنے گائے کو ذبح نہیں کر سکتے، گائے کوگالی نہیں دے سکتے، بتوں کو گالی نہیں دے سکتے اس کو اس کے بچوں کے ختنہ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے اسی طرح اس کو بھی کوئی حق نہیں ہے کہ آپ کے دین کی مخالفت کروائے آپ اگر اس کے پاس مہمان ہیں تو آپ خشک چیزیں کھا سکتے ہیں جیسے کیلا یا مالٹا اس کو بھی آپ خود چھیلیں گے اپنے ہاتھ سے اور اسی طرح ٹافی وغیرہ بھی کھا سکتے ہیں ضروری نہیں کہ چائے ہی پی جائے۔ واللہ العالم
سوال:یہ علم جفر کیا ہے کیا اس سے استخارہ کرنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ علم جفر ایک خاص علم ہے جس کے قوانین کی رو سے انسان اگر صحیح ماہر ہو تو وہ چیزیں جن کو آنکھوں سے معلوم نہیں کر سکتے ان کو معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس علم کے حقیقی ماہر بہت کم لوگ ہیں اور دعویٰ کرنے والے بہت زیادہ ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ذوالجناح کی شبیہ بنانا اور نکالنا درست ہے یا غلط ہے؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ایک ذوالجناح کی خبر چلی ہے کہ کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ ذوالجناح کو زہر دے کر شہید کیا گیا ہے اور کچھ لوگ کہ رہے ہیں وہ اپنی طبعی موت مرا اور اس کے دفنانے کہ بعد ماتم داری ہوئی کچھ لوگ اسے غلط اور کچھ صحیح کہ رہے ہیں آپ بتائیں یہ غلط ہے یا صحیح؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھیں ذوالجناح کی شبیہ بنانا درست ہے اگر اس کو کسی نے زہر دی ہے تو وہ گناہ گار ہے اگر شرعی طور پر ثابت ہو جائے تو ذوالجناح کو دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں ہےاور ظاہر ہے کہ ماتم یا عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے کرتے ہیں اور ذوالجناح کی شبیہ امام حسین علیہ السلام کے لئےبنائی جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:یورپ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں کتے اور بھیڑیے کا ملاپ کروا کر ایک ایسا جانور پیدا ہوتا ہے جس کی شکل کتے اور لومڑی دونوں جیسی ہے۔۔ وہ کتے کی طرح زبان نکالتا ہے لیکن بھونکتا نہیں ۔۔۔ اسے wool hybrid کہا جاتا ہے۔ اس کی نجاست کا حکم کیا ہے اور کیا اسے پالا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس میں کتے کی شکل اور خواص ہوں تو کتا سمجھا جائے گا اور اگر کتے کے خواص اور شکل نہ ہو تو کتا نہیں سمجھا جائے گا بلکہ پاک ہو گا اس کے نہ بھونکنے سے کتا نہ ہونا ثابت نہیں ہوتا۔واللہ العالم
سوال:بعض افراد بعض مومنین سے پیسے جمع کر کے زیارات مقدسات کی نیت سے ایک فرد یا بعض افراد کا قرعہ اندازی کے ذریعے قرعہ نکالتے ہیں کیا یہ کام جائز ہے ? اور اس کام میں زیارات مقدسات کی نیت سے شرکت جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی قرعہ اندازی کرنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا کھانا کھانے کے درمیان سلام کرنے والے کو سلام کا جواب دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ سلام کا جواب دینا واجب ہے حتی اگر آپ نماز کی حالت میں ہیں تب بھی آپ پر سلام کا جواب دینا واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا مسجد اور امام بارگاہ (حسينيہ)کی تعمیر کے لیے غیر مسلم سے مالی مدد لی جا سکتی ہے یا اگر کوئی غیر مسلم بذات خود مالی مدد کرے تو اسے ان مقدسات پر خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر مسلم سے مدد لے بھی سکتے ہیں اور ان کو مقدسات پر خرچ بھی کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کے لئے کوئی اور مشکل نہ بنے وہ احسان نہ جتلائے آپ سے کوئی گناہ نہ کروائے یا کرنے پر مجبو نہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:میں جس ادارے میں کام کرتا ہوں وھاں ہمارے ساتھ عیسائی بھی کام کرتے ہیں. اور دوپہر کو کھانا ہم سب مل کے کھاتے ہیں. میں بھی کھانا گھر سے لے کے آتا ہوں اور وہ ہمارا عیسائی دوست بھی گھر سے لاتا ہے.میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے اس عیسائی دوست کے گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں کہ نہیں؟؟اور یہ بھی تعلیم فرمادیں کہ عیسائی کے ساتھ بیٹھ کے کھانا کھایا جا سکتا ہے کہ نہیں؟؟؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یہودی اور عیسائی کے پہلو میں بیٹھ کر اپنے گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں عیسائی کے گھر کا کھانا نہیں کھا سکتے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
36
37
38
39
40
41
42
43
اگلا صفحہ