مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا لڑکیوں کا پینٹ پہننا اور تنگ لباس پہننا جیسے تنگ شلوار جسے ٹائٹس کہتے ہیِں کیا وہ پہننا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نا محرم نہ دیکھے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی منتیں مانگی ہوئی ہوں اور وہ پوری نہ کی ہوں بھول گئی ہوں تو انہیں پورا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ منتیں انسان جو مانتا ہے اگر اس کی کوئی علامت یا نشانی ذہن میں نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے نفس درست نہیں ہیں۔توبہ کرو خدا سے معافی مانگو اور خدا سے منت پورا کرنے کا وعدہ کرو تاکہ خدا آپ کو یاد کروائے اور کبھی مجمل طور پر اس کا علم ہوتا ہے مثلاً میں نے یا تو کربلا جانے کی یا امام رضاؑ کے پاس جانے کی نذر مانی ہے یا اس مومن کی مدد کی نذر مانی ہے یا دوسرے مومن کی مدد کی نذر مانی ہے۔ لہٰذا ایسی حالت میں جتنی آپ کے ذہن میں منتیں ماننے کے احتمالات ہیں ان سب کو پورا کرو اگر آپ ان تمام منتوں کو یک مشت پورا نہیں کر سکتے تو قسط وار پورا کریں۔ واللہ العالم
سوال:شوہر اور زوجہ دونوں کا تعلق اہلسنت سے ہے اور انکے بچے بھی ہیں اب ان میں سے زوجہ نے مذہب حق قبول کر لیا لیکن اسکا شوہر ابھی بھی اپنے مذہب پر باقی ہے اس صورت میں انکے عقد کا کیا ہوگا کیا وہ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ ان کا عقد درست ہے اور بیوی کا فریضہ ہے کہ اپنی بھر پور کوشش کے ساتھ بچوں کی شیعہ طریقے کے مطابق تربیت کرے۔ واللہ العالم
سوال:عزاداری مولا حسینؑ کس طرح سے بجا لاؤ کہ مجھے اس میں بھی لذت فیل ہو میں اللہ کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہوں آپ سے مدد چاہتا ہوں کہ آپ میری جوانی کے عالم میں رہنمائی کریں آپ کو اللہ اس کی جزاء دے گا اور آپ کی دعا کی ضرورت ہے۔ آپ میرے لئے دعا کریں مجھے یقین ہے کہ آپ اس منزلت پہ فائز ہیں کہ آپ کو سب معلوم ہو گا اور آپ کو اہل بیتؑ کا قرب اور ان کی معرفت بھی ہو گی آپ اہل بیتؑ کے قریب بھی ہوں گے یقیناً بس آپ ہی میری رہنمائی کریں کوئی بات یا لفظ کی ادائیگی میں غلطی ہوئی ہو تو کمزور اور کم علمی سمجھ کے معاف کیئجیے گا اللہ آپ کے درجات بلند کرے اور آپ کو اہل بیتؑ کا فضل و کرم آپ کے شاملِ حال رکھے۔ شکریہ بہت بہت اور میں نے یہ بات بھی پڑھی ہے کہ جس شخص سے گناہ کبیرہ ہو جائے وہ کبھی بھی عرفانیت کی منزل حاصل نہیں کر سکتا لیکن خدا کے راستے پہ چل کے لیکن خدا کے راستے پہ چل کر اچھے نتائج حاصل کر سکتا ہے آپ اس کے بارے میں بھی مجھ کو بتا دیئجے۔
جواب:بسمہ سبحانہ امام حسینؑ کی مجالس سننا، رونا، ماتم کرنا اور اہل بیتؑ کے غم کے ایام میں غم منانا، یہ ہر مومن کا فریضہ ہے۔ عزاداری کے موضوع پر آپ مرجع عالی قدر کی کتاب شعائر حسینی کا مطالعہ فرمائیں۔ دیکھیں خداوندعالم نے ان کافروں کو بھی معاف کر دیا تھا کہ جو مشرک اور کافر تھے۔ جب وہ پوری طرح مسلمان ہو کر ابوذرؓ اور عمار یاسرؓ بن گئے تو آپ بھی گناہوں سے توبہ کر کے نیک و صالح بن سکتے ہیں۔ آپ توبہ کے موضوع پر مرجع عالی قدر کی کتاب تائب حبیب اللہ کا مطالعہ فرمائیں۔ والسلام
سوال:کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کا الکحل ناپاک ہےچاہے وہ شراب سے نہ بنا ہو۔الکحل بذاتِ خود شراب نہیں ہے تب بھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ الکحل کی تمام اقسام نجس ہیں اور حرام ہیں۔ واللہ العالم
سوال:مرجع عالی قدر کے نزدیک چاچا ماما کی بیویوں اور بیٹیوں سے اور خالا اور پهوپی کی بیٹیوں سے ہاتھ ملانا کیسا ہے.
جواب:بسمہ سبحانہ ہاتھ ملانا جائز نہیں ہے جب تک وہ آپ کی نامحرم ہوں۔واللہ العالم
سوال:امام بارگاہ کے بارے میں سوال ہے۔لوگ چاہتے ہیں کہ مین ہال جہاں ماتم اور مجالس ہوتیں ہیں اس میں پہلی تین صفوں کو مسجد قرار دیں، کیا یہ ایسا کر سکتے ہیں؟ اس کا کیا صیغہ پڑھنا پڑتا ہے؟ یا کہ لوگوں کی نیت کافی ہے؟ نیت کیا ہو گی؟ اگر صیغہ پڑھنا پڑھے گا وہ بھی بتا دیجئے۔ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ میرے محترمین پر واضح رہے کہ امام باڑہ امام حسینؑ اور باقی معصومینؑ کی خدمت میں اور دینی خدمات کے لئے وقف ہے وگرنہ وہ امام باڑہ نہیں ہے اور ایک وقف کو دوسرے وقف میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور مسجد بھی وقف ہے لیکن وہ امام باڑے کے وقف سے الگ ہے لہٰذا ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو غیر ارادی طور پر کہے کہ " میری ماں مثلا فلاں کام کر کو "تو ایسے مرد کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان الفاظ سے بیوی حرام نہیں ہوتی اور نکاح پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن عقلمند کو شرم آنی چاہیے کہ اپنی بیوی (جس سے سب کچھ کرتا ہے) اس کو ماں، بہن، بیٹی یا کوئی اور محرم کہے۔ واللہ العالم
سوال:حادثاتی موت کے بارے میں ہماری فقہ کا کیا موقف ہے؟ قبلہ پانی میں ڈوب کے یا روڈ پر کار کے ساتھ اچانک حادثہ پیش آ جانا۔ ڈوب کے مرنا یا روڈ حادثہ، کیوں ہوتی ہے یا اس میں مرنے والوں کا کیا حکم ہے اور کیا مومن شہید ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم مذکورہ حادثات میں مرنے والے مومن کو شہید کا ثواب دے گا لیکن شہید کے دوسرے احکامات اس پر جاری نہیں ہوں گے مثلاً کفن، دفن ہر مرنے والے مومن کی طرح دینا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:حلالہ کیا ہے کب سے ہے کیوں رائج ہوا کس کے دور میں آیا آپؐ اور آئمہؑ کیا فرماتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن میں اس کا حکم موجود ہے لیکن اس کی تفصیلات رسول اسلامؐ اور آئمہؑ کی روایات سے ملتی ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
39
40
41
42
43
44
45
46
اگلا صفحہ