مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی آدمی نے اپنا عقیقہ نہ دیا ہو تو وہ اپنے بچے کا عقیقہ کر سکتا ہے یا پہلے اپنا عقیقہ دینا لازم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں عقیقے کرنا مستحب ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے پاکستان میں ایک علم جفر کے لحاظ سے امامیہ جنتری بنائی گئی ہے کیا وہ امامیہ جنتری پڑھنی چاہیئے اور جو اس میں نیک اور بد دنوں کے متعلق لکھا ہوتا ہے کیا اس پر یقین رکھنا چاہیئے ......؟
جواب:بسمہ سبحانہ جنتری کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر وہ دنوں کے نیک اور بد ہونے کے بارے میں آئمہ معصومینؑ کی روایت سے معلوم کر کے لکھتے ہیں تو وہ حکم معصومؑ ہے اور دوسرا جو تجربوں سے یا علم نجوم یا علم جفر سے کسی دن کے نیک ہونے یا بد ہونے کو لکھا جاتا ہے بہتر ہے کہ اس کی پابندی کی جائے۔ واللہ العالم
سوال:کافی سارے لوگ علم پاک کے آگے جھکتے ہیں یا سجدے کرتے ہیں، ان سے پوچھو تو وہ کہتے ہیں ہم سجدہ نہیں کرتے ویسے تعظیم کے لئے سلام کرتے ہیں ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے یہ سجدہ کرتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہ معصومینؑ نے خدا کے حکم سے خدا کے علاوہ کسی کے سامنے رکوع کی حالت میں جانا یا سجدہ کی حالت میں جانا حرام قرار دیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:خدا آپ کے سائے رحمت کو ہمارے سروں پر دائم رکھے عالیجناب کے کرم سے کافی حدتک رہنمائی حاصل ہوئی ابہام دور ہوئے اور مزید چند استفسار کی ہمت بھی بڑھی آپ کے ارشادات کے ذیل میں مزید چند سوالات کی جسارت کر رہاہوں امید ہے آپ ضرور توجہ فرماینگے میرا سوال منصب ولایت کو استعمال کرنے یعنی حکومت بنانے سے متعلق ہے جسے آپ نے دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے اس دوسرے مرحلہ میں اسلوب کیا ہوگی مثلا اس وقت اسلامی جمہوری ایران میں بہت سارے فقہاء موجود ہیں لیکن والی و حاکم صرف ایک ہے باقی تمام فقہاء ان کے ولایت کے اندر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں یہاں سے میرا سوال شروع ہوتا ہے کہ انشااللہ اگر حکومت اسلامی عراق میں بھی قائم ہوئی تو دو الگ الگ حاکم یا ولی امر مسلمین ہونگے یا دونوں ممالک کے لئے صرف ایک ولی و حاکم ہونگے.
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے حالات میں علماء مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے کہ کیسے حکومت چلائی جائے۔ والسلام
سوال:جو قوم ایک جاہل ذاکر کو گانے کی طرز پر 30منٹ قصیدہ پڑھنے کا 50 ہزار دے اور 30 دن نماز پڑھانے اور علم دین سکھانے کا 5 ہزار دے تو اس قوم میں گویے اور میراثی پیدا ہوگے عالم نہیں۔ بڑی معذرت کے ساتھ یہ آج ایک اہل سنت بھائی کے حوالے سے دیکھنے کو ملا تو سوچا کیوں نہ اس گروپ میں سینڈ کردوں تاکہ اہل علم کی طرف سے رہنمائی ملے۔
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم میری قوم کو ہدایت دے تاکہ حرام افعال میں اپنی زحمتوں کو ضائع نہ کریں اور جن اعمال کے بجا لانے سے وہ سزا کے مستحق ہونگے ایسے اعمال بجا نہ لائیں۔ اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کو اہمیت دیں اور ایسا کرنا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا برأت والے دن ولیمہ کر سکتے ہیں کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ ولیمہ جو مستحب ہے وہ شادی یعنی زفاف کی شب کے بعد ہے اور اگر کسی مجبوری کے تحت پہلے بھی ولیمہ کرنا پڑے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:نماز تہجد میں پہلی 8 رکعات جو ہیں وہ تو صبح کی طرح پڑھنی ہوتی ہیں اور جو نماز شفع اور نماز وتر میں کوئی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں اور 40 مومنین کے نام لینا ضروری ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی بھی سورہ پڑھ سکتے ہیں اور کم ازکم چالیس مؤمنین کے نام خواہ زندہ ہوں یا مردہ لینا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا ایک کزن ہے کھاد کا کاروبار کرتا ہے تو آپ نے آغا صاحب فرمایا تھا کہ واضح کریں کہ منافع کیسے لیتا ہے۔ وہ ایک بوری پر تین سو لیتا ہے مطلب ایک بوری تیرہ سو روپے کی ہے تو اسی بوری کا چھ ماہ بعد تین سو روپے منافع لیتا ہے۔ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح رہے کہ اس زیادہ پیسے لینے کی دو صورتیں ہیں: 1. ایک قیمت مقرر کی جائے اور شرط لگائے کہ اگر تم نے ابھی پیسہ ادا نہ کیا تو اس پر اتنا منافع ہو گا یا جتنی تاخیر ہو گی ہر ماہ یا ہر دن اتنا اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ اور یہ سب جائز نہیں ہیں۔ 2. انسان بیچنے سے پہلے طے کرے کہ اگر تم نے نقد خریدی تو دس روپے میں بیچوں گا اور اگر ادھار چھ ماہ کے لئے لو گے تو میں تیرہ سو روپے میں بیچوں گا اور اگر ایک سال کے لئے لو گے تو میں پندرہ سو روپے میں بیچوں گا یعنی بیچنے سے پہلے قیمت اور اس کے ادا کرنے کا وقت معین کیا جائے اور اس کے بعد بیچا جائے تو یہ سب جائز ہے۔ واللہ العالم.
سوال: کیا عرس منانا اور قوالی کروا نی جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس میں اگر غیر شرعی حرکات نہ ہوں، گانے کی طرزوں پر نہ پڑھا جائے تو جائز ہے۔ لیکن اس کو خدا کے حکم کی پابندی نہ سمجھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا والدین یا کسی سید کی قبر پر روضہ اور گنبد بنایا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گنبد بنانا جائز ہے لیکن اُس کو شریعت کا حکم نہ سمجھا جائے یعنی یہ خیال نہ کیا جائے کہ ایسا کرنے کا خدا نے یا کسی معصومؑ نے حکم دیا ہے۔ البتہ معصومینؑ اور حضرت عباسؑ، جناب زینبؑ، حضرت مسلم بن عقیلؑ جیسی شخصیات کی قبروں پر گنبد بنانا باعث ثواب ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
37
38
39
40
41
42
43
44
اگلا صفحہ