مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی نے قرض دینا ہے آپ کا اور مدت معین سے 3 سال سے اوپر گزر چکا ہے اور وہ مستطیع ہو کے بھی واپس نہیں کر رہا تو کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ گناہ گار ہے، خدا کی لعنت کا مستحق ہے اگر اجتماعی دباؤ سے مجبور نہ کر سکیں تو آپ حکومتی کچہری سے رجوع کر کے اپنا حق وصول کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:دور حاضر اور اسوقت کی مشہور آن لائن گیم "LUDO STAR" کا بنفس نفیس مشاہدہ کیا.اگر اس کھیل کا باغور مشاہدہ کیا جائے تو شروع ھوتے ھی سب سے پہلے کوائینز پے "BET" "شرط" لگانے کا لکھا ھوتا جو کہ اس کھیل میں لازم ھے. تو کیا اس آن لائن گیم جسمیں شروع میں سکوں پر شرط لگائی جاتی ھے اور جیتنے والے کو دے دیے جاتے ہیں کیا اسکا کھیلنا جائز ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز نہیں ہے اور یہ جوا ہے البتہ بعض ایسے کھیلیں ہیں جس میں انسان اپنی عقل اور فکری طاقت کے ساتھ کھیلتا ہے تو ایسا کھیل جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی بندہ کسی کے پیسے لوٹ لے یا فراڈ کرے تو کیا اسے حرام زادہ یا ولد الزنا کہنا جائز ہے ؟یا اسے یہ کہنا کہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ زنا کیا ہے ؟ یا یہ کہنا کہ وہ کسی ولد الزنا کے گھر چھپا ہوا ہے ؟؟اگر یہ سب کہنا جائز ہے تو اس کی کوئی دلیل اور حوالہ عنائت فرمائیں اور اگر جائز نہیں ہے تو پھر یہ سب کہنے والے کی سزا کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ سب باتیں غلط ہیں کیونکہ اس نے فعل حرام کیا ہے نہ کہ اس کے ماں باپ نے فعل حرام کیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں عام لوگوں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ جو شخص خود کشی کر کے مر جائے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھنی چاہیئے . آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا جو شخص خودکشی کر کے مر جائے تو کیا ایسے شخص کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جنازہ ہو گی لیکن خود کشی کرنے والا ایک مومن کا قاتل ہے اس لئے وہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے کا مستحق ہو گا اور دنیا کی مصیبت موت سے ختم ہو جائے گی اور جہنم کی مصیبت کبھی ختم نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:کیا حلال جانور کی اوجڑی کھانا ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اوجڑی کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص یہ کہتا ہے کہ جب بھی قرآن کریم کی کوئی آیت تلاوت کی جائے تو آیت کی تلاوت سے پہلے بسم الله الرحمن الرحیم پڑھنا ضروری ہے , اور جو ایسا نہیں کرتا تو وہ شرعا غلط کرتا ہے،تو سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ بالا شخص کا نظریہ صحیح ہے یا غلط ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے پہلے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھنا واجب ہے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پہلے پڑھنا مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:یہاں لوگ آج کل کھانا کھانے کے بعد اور کھانا شروع کرتے وقت نمک چکھنے کو بہت ترجیح دینے لگے ہیں اور نبی( صلى الله عليہ و آلہ وسلم) کی حدیث کا حوالہ دیتے ہیں لیکن کیا اُس حدیث کو یہاں پر بطور دلیل استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ آج کل نمک آسانی سے دستیاب ھے اور ہندوستان اور پاکستان میں هر کھانے میں پڑتا ھے،کیا تب بھی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمک چکھنے کو آپ صحیح مانتے ہیں؟ آپ بتائے اس میں صحیح کیا ھے؟اور جو اس طرح کی طبّی احادیث ہوتی ہیں ان پر عمل کرنے کا کیا معیار ہونا چاہئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کھانا کھانے سے پہلے تھوڑا سا نمک چکھنا مستحب ہے اسی طرح کھانا کھانے کے بعد بھی نمک چکھنا مستحب ہے اور اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں چونکہ اسلامی نظامِ حکامت یا ولایتِ فقیہ کا نظام رائج نہیں ہے تو کیا وہاں کسی بھی سیاسی پارٹی کو کہ جن کا ایجنڈا مکمل طور پہ اسلامی نہیں ہے ان کے حق میں ووٹ ڈالنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا فریضہ ہے کہ اس شخص کی مدد کریں جو خدا داد پاکستانی مملکت میں خیانت نہ کرے اور شیعان حیدر کرارؑ کی مدد کرے۔ واللہ العالم
سوال:کیا صنعتی الکوحل والے پرفیوم یعنی عطر لگا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ الکوحل کی تمام اقسام حرام ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اپنے خاندان کے ساتھ صلہ رحمی کرنی چاہیے، ہمارے خاندان کے افراد صلہ رحمی میں رحم سے مراد کوئی اور رحم لیتے ہیں کیا واقعاً کوئی اور رحم مراد ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ آپ کا نصب ملتا ہے اس کو ذوی رحم سمجھا جائے گا اس کے ساتھ صلح رحمی کرنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
35
36
37
38
39
40
41
42
اگلا صفحہ