مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:بعض اوقات کوئی شخص غیر معمولی حالات مثلا کسی شدید مشکل یا پریشانی میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے کوئی "منّت " مانتا ہے , مگر بعد میں اس منت کے ماننے پہ پشیمان ہوتا ہے , اور منت کی ادائیگی مالی یا جسمانی طور پر اس کے لئے معمولی حرج کا بھی باعث ہوتی ہے. برائے مہربانی واضح کریں کہ کیاایسی صورتحال میں اس شخص پر منّت کی ادائیگی اور منّت کو پورا کرنا واجب ہو گا یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر منت کو پورا کر سکے تو پورا کرنا واجب ہے اور اگر ابھی منت پوری کرنے کی قدرت نہیں رکھتا تو جب قدرت رکھے گا اس وقت منت کا پورا کرنا واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:آپ کے نزدیک قرآن مجید کی کل آیات کی تعداد کتنی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ آیات کی تعداد جو سب قرآنوں میں ہیں صحیح ہیں صرف ان میں سے سورہ توبہ کے علاوہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا اضافہ کیا جائے گا کیونکہ وہ بھی آیت ہے۔ واللہ العالم
سوال:بدھسٹ اکثریت علاقوں میں سرکاری ڈیوٹی لگے تو کیا بدھسٹ کے ہاتھوں سے کھانا کھایا جا سکتا ہے اپ کے جواب کا انتظار رہیگا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا یا ان کی رطوبت سے چھوا ہوا کچھ بھی کھانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندے نے میرے پاس کچھ روپے امانت کے طور پر رکھے تھے جو کہ سب کے سب ہزار ہزار کے نوٹ تھے۔کیا میں ان میں تصرف کر کے پانچ پانچ سو والے نوٹ رکھ سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے ان نوٹوں میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:غناء کی کیا تعریف اور جو ذاکرین آج کل قصیدے پڑھتے گانے کی طرز پر سننا جائز ہے یا نہیں وضاحت فرمائے۔
جواب:بسمہ سبحانہ متقی کے لئے بہتر ہے کہ وہ موسیقی کی تمام اقسام کو سننے سے گریز کرے۔ موسیقی کی اقسام: 1۔ پہلی قسم کو تصویری موسیقی کہتے ہیں۔ اس قسم کی موسیقی کو ٹی وی کی اسکرین پر اس وقت پیش کیا جاتا ہے کہ جب کوئی منظر کشی کی جاتی ہے تو اس منظر کے مطابق موسیقی/ساز بجایا جاتا ہے مثلاً اگر کسی نہر یا سمندر کو دکھایا جاتا ہے تو اس کے ساتھ بجائے جانے والے ساز/موسیقی کو سننے والے میں یہ شعور پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ نہر یا سمندر کے کنارے کھڑا ہے اور اگر باغیچے دکھاتے ہیں تو اس ساز سے یہ تخیل پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ ان باغوں کی سیر کر رہا ہے۔ 2۔ دوسری قسم کی موسیقی کہ جو فوج استعمال کرتی ہے جس کو فوجی بینڈ کے ساتھ بجایا جاتا ہے اور اس موسیقی کے سننے والے میں جوش پیدا ہوتا ہے اس کو فوجی موسیقی کہا جاتا ہے۔ 3۔ تیسری قسم کی موسیقی وہ ہے کہ جو ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کے لئے خاص ہوتی ہے اور اس کو ان ٹی وی چینلز یا ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے پروگراموں کی نشانی یا علامت سمجھا جاتا ہے جو اس قسم کی موسیقی/ساز سے واقف ہے اس موسیقی کو ٹی وی یا ریڈیو پر سننے سے سمجھ جائے گا کہ یہ کون سے ٹی وی چینل، چینل کے کون سے پروگرام یا کون سے ریڈیو اسٹیشن سے نشر ہو رہی ہے۔ 4۔ چوتھی قسم جو کسی کو سلانے، ہوش میں لانے یا بے ہوش کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور اسے بعض بیماروں کو سلانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مندرجہ بالا چار اقسام جائز ہیں۔ اور ان کے علاوہ موسیقی کی ایک اور قسم ہے جس کو مختلف سازوں کے ساتھ گانوں کی مختلف طرزوں پر بجایا جاتا ہے اور یہ موسیقی/ساز ہر گانے کی طرز کے مطابق بجایا جاتا ہے اور اہل فن جانتے ہیں کہ ہر گانے کو ایک خاص طرز پر گایا جاتا ہے لہٰذا اس قسم کی موسیقی/ساز حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:عید کا چاند نظر آنے سے پہلے ناخن و بال تراش لینے کی کیا حقیقت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عید کا چاند نظر آنے سے پہلے ناخن و بال تراشنا جائز ہیں ۔و اللہ العالم
سوال:جو خود کو مسلم اور مومن بھی کھلوائے اور بغیر کسی سبب یا خوف کے بتون کی تصویروں کے سامنے ہاتھ جوڑے اور ان کے اگے جھک جائے چاہے پوجا نہ کرے مگر دیکھنے والوں پر ایسا ظاہر ہوا کہ پوجا کر رہا ہے کیا اس شخص کا ایمان سلامت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی شخص ایسا کرنے پر مجبور ہو اور اس کے عقیدے میں کوئی خلل نہ آئے تو اس کے ایسا کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جو تصاویر آپ کی طرف ارسال کی گئ ہیں یہ اس جگہ کی ہے جو قدیم الایام سے تیراکی اور مویشیوں کو پانی پلانے کیلئے وقف کی گئی ہیں آج اس سے مویشیوں کی پانی کا احتیاج ختم ہو چکا ہے البتہ چھوٹے بچے تیراکی سیکھتے ہیں جناب عالی سے تقاضا ہے کہ تصاویرمیں جس جگہ کی نشان دھی کی ہے یہاں پر وضو خانہ بنانے کی اجازت مرھمت فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس وقف سے جس کام کے لئے وقف کی گئی تھی وہ فائدہ لینا حال حاضر اور مستقبل میں حاصل نہ ہو سکتا ہو تو وقف تبدیل کرنے کی اجازت ہے۔ واللہ العالم
سوال:یہ علم زائچہ کیا ھے کیا اس علم کو استعمال کیا جاسکتا ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ علم درست ہے اور اگر اس علم کا کوئی صحیح ماہر ہو تو کسی مومن کی اذیت کے لئے استعمال نہ کرے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:سوال:-میں ہندوستان کی فوج میں بھرتی ہو سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کسی مسلمان و مومن کو اذیت نہیں کریں گے اور موجودہ حکومت کے کہنے پر کسی سے نہیں لڑیں گے صرف روٹی کمانے کے لئے نوکری کریں گے تو جائز ہے۔ بہتر ہے کہ آپ کوئی اور کام اختیار کریں۔ والسلام
پچھلا صفحہ
33
34
35
36
37
38
39
40
اگلا صفحہ