مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میں سعودی میں کام کرتا ہو اور یہاں لوگ شيعہ کے مخالف ہیں میں یہاں کوئی بھی ایسا کام کروں جيسے ماتم ھو مجلس ھو میں اس کی video اپنی facebook پر uploding کرتا ہوں اور مجھے منع کیا جاتا ہے یہ کام نہ یہاں کروں۔ ایسا ہو جائے گا ویسا ہو جائے گا وہ تم کو مار دیں گے یہاں سے نكال دیں گے ۔۔مجھے ايسا کرنا چاہیئے یا نہیں ۔۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے گھر مجلس کریں امام حسین علیہ السلام کا غم منائیں لیکن دشمنان سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ویڈیو نشر نہ کریں جب ویڈیو نہیں بنتی تھی تب بھی مجالس ہوا کرتیں تھیں اور لوگ آتے تھے۔ والسلام
سوال:مسلمان غیر ممیز بچہ کا گیلا پاؤں پاک مانا جائے یا نجس امید ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کا پاؤں کسی نجاست سے نجس نہ ہوا ہو تو پاؤں پاک ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:بحیثیت مسلمان کیا ہم غیر مسلموں سے غیر انسانی سلوک کر سکتے ہیں جیسے ان کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا وہ ہمیں بحیثیت انسان کھلانا چاہتا ہے اور ہم اسے یہ کہہ کہ ہم اپ کے ہاتھون سے نہیں کھاتے ہیں کیا ایک انسان کا دوسرے انسان سے ایسا رویہ صحیح ہے اور اگر یہی سلوک ہمارے ساتھ ہو تو ہمیں کیسا لگے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس طرح ہر انسان اپنے دین کی پابندی کرتا ہے جس دین کو وہ صحیح سمجھتا ہے تو اسی طرح ہر کافر کا فریضہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو اپنے دین کی مخالفت پر مجبور نہ کرے جیسے آپ کافر کی دلجوئی کے لئے شراب نہیں پی سکتے اپنی مستورات کو ان کے سامنے بے پردہ نہیں لا سکتے اسی طرح آپ اپنے دین کو کسی کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔ واللہ العالم
سوال:ہم جو ہاتھوں کی انگلیوں میں جو نگ نگینے پہنتے ہیں مثلاً کے عقیق فیروزہ یاقوت وغیرہ کیا ان کا کوئی فائدہ ہوتا ہے جیسا کہ میں نے یاقوت پہنا ہے اس کا کیا فائدہ ہے
جواب:بسمہ سبحانہ خدا یاقوت سے انسان کی حفاظت کرتا ہے دشمنوں سے محفوظ رکھتا ہے اس کے پہننے میں ثواب ہے ۔ واللہ العالم
سوال:میں نے کسی کو ادھار کے پیسے واپس کرنے ہیں اور اس بندے تک میری رسائ نا ممکن ہے۔مجھے کیا کرنا چاہئے۔مہربانی فرما کر اس مسئلے کے متعلق آگاہ فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا وظیفہ ہے جیسے بھی ممکن ہو اس تك پیسے پہنچائے اگر ممکن نہ ہو تو جیب میں رکھے اور اپنی وصیت میں لکھیں کہ میں فلاں کا مقروض ہوں تاکہ آپ کے ورثاء اس تک اس کاحق پہنچائیں. واللہ العالم
سوال:بہت لوگوں سے سنا ہے کہ معراج کی رات جب نبی پاکؐ اللہ سے ملنے گے اور جب وہاں پہنچے جہاں پر ملنا تھا ایک پردا تھا وہاں نبیؐ جا کر بیٹھے اور سلام کے لئے ہاتھ آگے جو آیا تھا وہ مولا علیؑ کا تھا کیا یہ بات تصدیق شدہ ہے مکمل دلیل سے بتائیے گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا معجزے پڑھنا ٹھیک ہے؟ اکثر لوگ معجزے پڑھتے ہیں مولا علیؑ کا۔ آپ کا کیا حکم ہے اس بارے میں۔
جواب:بسمہ سبحانہ معجزے پڑھنا جائزہیں۔ واللہ العالم
سوال:پانی پینے کے بارے میں کیا حکم ہے میں نے ایک جگہ پڑھا تھا مجھے یاد نہیں پر میں نے وہاں پڑھا تھا کہ دن میں کھڑے ہو کر اور رات میں بیٹھ کر پانی پینا چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ رات کو کھڑے ہو کر پانی پینا مکروہ ہے اور دن میں کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طریقوں سے پینا صحیح ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں جب پیدا ہوا تو میری کمر کی ہڈی پر ایک زخم تھا جس کا آپریشن ہوا تھا اس آپریشن میں میرے چھوٹے پیشاب کی رگ کٹ گئی تھی۔ جس کی وجہ میرا پیشاب پر کنڑول نہیں رہا پیدائشی میں اس مسئلے میں پھنسا ہوں آج میری عمر انیس سال ہے لیکن حالت وہی ہے اس وجہ سے مجھے نماز پڑھنے میں بھی مسئلہ ہوتا ہے میں ویسے کپڑے وغیرہ رکھ کر پیشاب روکنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ وہ دوسری جگہ نہ پھیلے مگر پھر بھی ڈر رہتا ہے کہ میں عظیم ہستی کی بارگاہ میں ہوں کہی مجھ پر عذاب الہٰی نہ آ جائے میری نماز قبول ہوتی بھی ہو گی یا نہیں پتہ نہیں مگر میں پورے سچے دل سے پڑھتا ہوں۔ مگر کبھی کبھی یہ حالت دیکھ کر چھوڑ دیتا ہوں مجھ سے سب نفرت کرتے ہیں اگر میں اس مالک عظیم پاک ذات کے سامنے نہ جھکا تو میری تو آخرت بھی گئی دنیا تو پہلے ہی میری ختم ہو چکی ہے مجھے ڈر ہے کہ اگر اللہ پاک نے بھی مجھے ناپاک سمجھ کر اپنی بارگاہ سے نکال دیا تو میں؟ مہربانی فرما کر میرا کوئی حل بتائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہر نماز کے لئے اپنے آپ کو پاک کر کے وضو کریں اور آلہ تناسل پر پلاسٹک کو لپیٹ کر پیشاب کو روک کر نماز ادا کرو اور خدا آپ کو شفاء عطا فرمائے۔ واللہ العالم
سوال:1- کیا ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟ 2- کیا ٹوپی یا رومال کے ساتھ سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا مستحب ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے لیکن سر پر عمامہ رکھ کر یا رومال باندھ کر پڑھنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
32
33
34
35
36
37
38
39
اگلا صفحہ