مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا عراق میں کام کرنا جائز ہے۔ اگر نہی تو جو لاعلمی میں پہلے کام کرچکا ہو تو وہ ان پیسوں سے کفن خرید چکا ہو کیا ایسے کفن کا استعمال کرنا جائز ہے جو کسی ملک میں غیر قانونی طریقہ سے کمائی جانے والی رقم سے خریدیں گیے ہوں؟ ملتمس ہوں کہ جواب جلدی دیں۔ خدا اپکے درد دل کی دوا کرے۔ اور ہم پر اپکا علمی سایا تا ابد قائم رکھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے جو پیسے کمائے ہیں وہ حلال ہیں اور آپ نے جو قانون کی خلاف ورزی کی ہے وہ فعل حرام تھا۔ واللہ العالم
سوال:السلام علیکم آغا صاحب، میر ایک سوال ہے کیا لنگر کی جو دال بنائی جاتی ہے کیا اس دال کو روٹی کے اوپر رکھ کر دینا ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز ہے بشرطیکہ ایسا کرنے سے اس کھانے کی توہین نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:ایک ٹائر پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے علم امام حسینؑ کو لہرانا کیا یہ صحیح ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ ایسا کرنے والے کو اطمینان ہو کہ اس سے کوئی غلط حادثہ پیش نہیں آئے گا۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا افضل ترین دن کون سا ہے؟ عرفہ ، عاشورہ یا اربعین
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وقت آپ ان امام مظلومؑ کی زیارت کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں اور جن دنوں کا آپ نے تذکرہ کیا ہے اس کے بارے میں جو مہم روایتیں مفاتیح الجنان میں ہیں آپ ان کا مطالعہ کریں۔ والسلام
سوال:کیا خرگوش کا گوشت حرام ہے یا مکروہ ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ خرگوش کھانا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:محرم کے شروع سے لے کر آٹھ محرم تک روزے رکھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ محرم کے شروع سے لے کر آٹھ محرم تک روزے رکھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم عقیقہ کرتے ہیں تو کیا عقیقہ کا گوشت مجلس میں بطور لنگر پکا کر تقسیم کر سکتے ہیں اور علماء کرام زاکرین یا کوئی سید بھی کھا سکتا ہے اور اسی طرح عقیقہ کا گوشت ہم شادی ولیمہ میں بھی استمعال کر سکتےہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ عقیقہ کا گوشت مجلس میں بطور لنگر پکا کر تقسیم کر سکتے ہیں اور علماء و ذاکرین یا کوئی سید بھی ہو تو وہ بھی عقیقہ کا گوشت کھا سکتے ہیں اور اسی طرح عقیقہ کا گوشت شادی ولیمہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ترویج عزاداری کے لیے سہم امام کی رقم کو استعمال میں لایا جا سکتا ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس جگہ پر مؤمنین میں عزاداری کرنے کی طاقت نہ ہو اس جگہ پر سہم امامؑ ہماری خصوصی اجازت کے ساتھ صرف کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ اس وقت ہو سکتا ہے کہ آپ ہمیں سہم امامؑ کی رقم کی مقدار اور یہ بھی واضح کریں گے کہ وہاں کے مؤمنین کی مالی حالت اس قابل نہیں ہے نہ یہ کہ وہ طاقت ہونے کے باوجود وہ نہیں کرتے۔ اور ایسی حالت دنیا میں نہ ہونے کے برابر ہے ہم سب کا فریضہ ہے کہ اپنے منہ کا لقمہ بھی نکال کر عزاداری میں صرف کریں اور اس کو بجا لائیں۔واللہ العالم
سوال:جادو ٹونے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ برحق ہے اور رسول خداؐ پہ بھی جادو کا اثر ہوا۔ وہ پاک ہستیاںؑ تو نور سے خلق کی ہیں اللہ پاک نے اپنے نور سے خلق کیا پھر نور پہ جادو کا اثر کیسے ہوا؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ روایت کہ جس میں آپؐ پر جادو کے اثر ہونے کا ذکر آیا ہے اُس روایت کی سند درست نہیں ہے اور آپ پر کیوں مخفی ہے کہ جیسے امام اور نبی شہید بھی ہو سکتا ہے کافروں اور منافقوں کے ہاتھوں، تو کسی جادوگر بدبخت کے ہاتھوں ان کو اذیت بھی ہو سکتی ہے۔ اور جادو ایک واقعی امر ہے کہ جس کا قرآن میں بھی تذکرہ ہوا ہے البتہ جادو سے چیز کی حقیقت نہیں بدلتی ہے مثلاً آپ پر کوئی جادو کر کے مٹی کو سونا تو دکھا سکتا ہے لیکن وہ در حقیقت سونا نہیں بنے گی بلکہ آپ اس مٹی کو سونا خیال کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:میں جب صبح آفس کی تیاری کر رھا ھوتا ھوں تو ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتا جاتا ھوں, مطلب یہ کہ ٹائی لگاتے وقت, بوٹ پہنتے ھوئے, الغرض کہ نہانے اور کپڑے تبدیل کرنے کے بعد سے دفتر نکلتے وقت تک اور پھر ڈرائیونگ کرتے ہوئے میں قرآن پاک اور دیگر دعاؤں کی تلاوت کرتا ھوں. یعنی یہ کہ تلاوت بھی کر رھا ھوں اور اپنے کام بھی کر رھا ھوں, کیا ایسا کرنے سے میں قرآن پاک کی بےادبی کے زمرے میں تو نہیں آتا. کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم آپ کو تلاوتِ قرآن کا ثواب عطا کرے اور آپ کے دل میں قرآن کی محبت اور زیادہ ہو اور جیسے آپ تلاوت کرتے ہیں اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
29
30
31
32
33
34
35
36
اگلا صفحہ