مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:مسجد کی موٹر کا پانی مسجد کے علاوہ کسی اور مصرف میں جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ پانی کا مسجد کے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جسمانی کھیل جیسے کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال اور ذہنی کھیل جیسے لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، کھیلنا کیا جائز ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شطرنج اور لڈو جائز نہیں ہے، باقی مذکورہ کھیلیں جائز ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میری بیگم صاحبہ نے اپنے طور پہ کافی سارے پیسے وغیرہ اکٹھے کئے ہیں اور وہ تو اکیلی اربعین پر آنا چاہتی ہے جب کہ علماء اور مجتہدین کے فتاوے سے پتہ چلا ہے کہ واجب حج بھی اس وقت تک ادا نہیں ہوتا جب آپ کے گھر میں جوان بیٹی اور جوان بچے ہوں جب تک ان بچوں کا فریضہ ادا نہیں ہو جاتا تو آپ پر حج بھی ساقط ہوتا ہے تو میں یہی آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میری بیگم صاحبہ اربعین پہ جانے کے لیے بہت ضد کر رہی ہیں اور آج اس نے مجھ سے اجازت بھی طلب کی ہے کہ مجھے اکیلی جانے کی اجازت دیں جب کہ ہمارے ہاں اتنی فرصت نہیں ہے اور مالی حالات سے بھی پوزیشن نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی بضد ہیں کہ مجھے اجازت دیں اور آپ مجھے یہ مسئلہ بتائیں کہ کیا وہ زواری ہو جاتی ہے کہ پانچ یا سات بندے سالار کو اکٹھے کر کے دیں اور سالار کہتا ہے جناب عالی ہم آپ کو فری لے کر جائیں گے تو اس سلسلے میں انہوں نے کچھ کوشش کی ہے اور میری اجازت کے بغیریعنی خاوند کی اجازت کے بغیر زبر دستی اجازت اور میں نے اسے کہا ہے کہ اگر چار پیسے اکٹھے کیے ہوئے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی شادی کے انتظامات کرو بیٹی جوان ہے بیٹے جوان ہیں ان کی شادی غیرہ کر لیں اللہ نے چاہا تو ہم ایک زواری کر بھی آئے ہیں صدام دور میں آئے تھے آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی بس دعا گو ہوں ان شاء اللہ آپ دعا کریں گے اربعین بھی ہمیں دوبارہ نصیب ہو کیونکہ ماشاء اللہ ہم اربعین ٹی وی ،نیٹ وغیرہ پر دیکھ رہے ہیں اور اسی کی چاہت میں پروگرام بنا رہے ہیں جاتے بھی ہیں اور ثواب بھی ہے اللہ ہمیں بھی توفیق دے تا کہ ہم اکٹھے آئیں لیکن وہ ضد کر رہی ہیں کہ میں اکیلی جاؤں گی سالار کے ساتھ جا رہی ہیں تو کیا واقعی وہ آ سکتی ہیں اربعین کی زیارت پر بغیر شوہر کی اجازت کے اور یہ سلسلہ چلا ہوا سالاروں کے ساتھ پروگرام بنانے کا بندے اکٹھے کر دیں اور آپ فری تو اس سے کیا زواری ہو جائے گی پتہ نہیں یہ کیا مذاق بنایا ہوا ہے میری تو سمجھ میں نہیں آرہا یہ سالار وہاں جا کر پریشان کرتے ہیں اور مطالبات کرتے ہیں ایسی زواری بھی ہم جب صدام دور میں آئے تھے وہی سلسلہ تھا تو مہربانی فرما کر جلد از جلد یہ فتوی بھی ہے اس کا بھی جلد جواب دیں تا کہ میں اپنی بیگم کو بتاؤں کہ یہ جائز ہے یا نہیں مجھے تو زیادہ علم نہیں ہے آپ کی مہربانی ہو اگر جلد جواب دیں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ بیوی کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر زیارات پہ جانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر عرش معلیٰ کی بالکل سیدھ میں چوتھے آسمان پہ بیت معمور ہے اور اس کے نیچے سیدھ میں خانہ کعبہ ہے تو جب زمین حرکت کرتی ہے تو یقینا کعبہ کی زمین بھی حرکت کرتی ہو گی....تو کیا بیت معمور اور عرش معلی بھی ساتھ حرکت کرتے ہیں؟؟؟ کیونکہ اگر عرش اور بیت معمور حرکت نہ کریں تو سیدھ ختم ہو جائے گی عرش معلی ،بیت معمور اور خانہ کعبہ کی .....
جواب:بسمہ سبحانہ سب کُرات عرضی اور سماوی حرکت کرتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:عرض یہ ہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کے ایک ذاکر شوکت رضا شوکت کو کربلا میں ایک تنازعہ کی بنا پر روکا گیا اور اس حوالے سے آپؒ کے دفتر سے ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا جس کی سند میں نے آپؒ کے دفتر سے حاصل کری۔ اس ضمن میں گذارش یہ ہے کہ شوکت رضا شوکت ایک بد عقیدہ غالی سوچ کا انسان ہے اور اس کی بے شمار متنازعہ تقاریر نہ صرف میں نے پاکستان میں خود سنی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ تقاریر مکتب تشیعوں کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس ضمن میں تمام ثبوت میں نے جمع کر رکھے ہیں۔ اس مسئلے میں آپؒ کی واضح رہنمائ کی ضرورت ہے کہ کیا شوکت رضا شوکت کو اس غالی عقیدے کے ساتھ منبر پر بیٹھنے اور مجالس حسینؑ سے خطاب کرنے کی اجازت دینی چاہئیے؟؟؟؟ اس ضمن میں آپ کی واضح رہنمائ بانیان مجالس میں شعور بیدار کرنے کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی شخص بھی غالی ہو تو اس کو مجالس پڑھنے سے روکا جائے ۔ والسلام
سوال:مچھلی کون سی حلال اور حرام؟؟ كيا كيكڑا اور جھینگے کھا سکتے ھیں؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس پر چھلکا ہے وہ جائز ہے اور بغیر چھلکے والی مچھلی حرام ہے اور جھینگے کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:موبائل فون پر گیمز وغیرہ کھیل سکتے ھیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ کھیل جس میں کامیابی چانس کے ذریعے ہوتی ہے وہ کھیلنا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا عورت غیر محرم کے ساتھ کام کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر عورت شریعت کی مکمل پابندی کے ساتھ ایسا کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مسجد حنانہ شروع سے مسجد ہی تھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ بعض روایات سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا عراق میں کام کرنا جائز ہے۔ اگر نہی تو جو لاعلمی میں پہلے کام کرچکا ہو تو وہ ان پیسوں سے کفن خرید چکا ہو کیا ایسے کفن کا استعمال کرنا جائز ہے جو کسی ملک میں غیر قانونی طریقہ سے کمائی جانے والی رقم سے خریدیں گیے ہوں؟ ملتمس ہوں کہ جواب جلدی دیں۔ خدا اپکے درد دل کی دوا کرے۔ اور ہم پر اپکا علمی سایا تا ابد قائم رکھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے جو پیسے کمائے ہیں وہ حلال ہیں اور آپ نے جو قانون کی خلاف ورزی کی ہے وہ فعل حرام تھا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
26
27
28
29
30
31
32
33
اگلا صفحہ