مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ولی فقیہ کا مطلب کیا ہے؟ ولی فقیہ ایک ہوتا ہے یا متعدد ہو سکتے ہیں؟ آیا ولی فقیہ کا حکم ماننا تمام شیعیان علی پہ واجب ہے؟ اس وقت مرجع اعلیٰ کون ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرجع اعلیٰ کی تعیین ہم آپ کو ارسال کر رہے ہیں۔ والسلام
سوال:سگریٹ پینے اور کمپیوٹر پر تاش یا اس سے ملتے جلتے کھیل کھیلنے کے بارے میں آغا کا کیا فتویٰ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس کو عادت نہ ہو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ عادت بنائے اور اگر وہ عادی ہو چکا ہے اور تو اگر اسے ڈاکٹر منع کریں تو اس کے لئے سگریٹ چھوڑنا واجب ہے۔ اور لڈو اور شطرنج والے کھیل کھیلنا حرام ہیں اور ہر وہ کھیل جس میں کامیابی چانس کے ذریعے ہوتی ہے وہ بھی کھیلنا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:آج کل پلاسٹک رنگ کے ذریعے ختنہ کیا جا رہا ہے کیا یہ جائز ہے؟؟ آپ احباب کی مدد درکار ہے رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ با فہم ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جائے۔ واللہ العالم
سوال:سگریٹ نوشی اور یہ نسوار اور گٹکا وغیرہ کھانا یہ حرام ہے یا مکروہ ہے اس کے بارے میں کوئی تفصیل بتا دیجئے
جواب:بسمہ سبحانہ جس کو عادت نہ ہو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ عادت بنائے اور اگر وہ عادی ہو چکا ہے اور تو اگر اسے ڈاکٹر منع کریں تو اس کے لئے سگریٹ چھوڑنا واجب ہے۔ اور نسوار کے بارے میں بھی یہی حکم ہے کہ جس کو عادت نہ ہو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ عادت بنائے اور اگر وہ عادی ہو چکا ہے اور تو اگر اسے بھی ڈاکٹر منع کریں تو اس کے لئے نسوار چھوڑنا واجب ہے۔ اور گٹکے کا بھی یہی مذکورہ حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:والد کی زندگی میں اسکا بالغ عاقل بیٹا اپنی کمائی سے گھر بنائے ۔تو اس کا مالک بیٹا ہے یا اس کاباپ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیٹا مالک ہے جبتک کہ اسے وہ خود کسی اور کی ملکیت میں نہیں دیتا۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص غلطی کرتا ھے وہ اپنی غلطی پر پشیمان ہے اور غلطی کی معافی مانگتا ھے .. اور سامنے والا معاف نہیں کرتااور بولتا ھے کہ خدا سے معافی نامہ لاؤ پھر معاف کرونگا .. آغا اب جس نے غلطی کی ہے اور اپنی غلطی پر پشیمان ھے اب اس غلطی کرنے والے کے لئے کیا ھے جبکہ معافی نہیں مل رہی؟َ
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی ایسے نیک کام کرو کہ جس کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے قیامت کے دن آپ اس نیک کام کو زیادتی کئے جانے والے انسان کے سامنے پیش کریں تاکہ وہ آپ کو واقعاً معاف کر دے اگر اس نے آپ کو معاف نہیں کیا تھا۔ اور واضح رہے کہ اس کی دل آزاری باقی رہنے سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے آپ کو معاف نہیں کیا ہے ۔واللہ العالم آپ مفاتیح الجنان میں ہفتہ کے دنوں کی دعا میں سے پیر کے دن والی دعا پڑھیں۔ والسلام
سوال:آج کل ایک بہت مشہور کھیل چل رہی ہے موبائل پر لڈو سٹار کے نام سے ویسے میرے علم میں ہے کہ لڈو کھیلنا منع نہیں ہے لیکن شرط لگانا حرام ہے لیکن اس کھیل میں کوئی پیسے وغیرہ نہیں لگتے کھیلنے کے لیکن کھیل والے سکے دیتے ہیں جس کے ذریعے شرط کے نام پر ان سکوں کی مدد سے کھیل کھیلی جاتی ہے اگر ہار گیا تو آپ کے سکے مد مقابل کو مل جائیں گے اگر جیت گے تو اس کے آپ کو، کھیل ایک سوفٹ وئیر ہے، تو کیا ان سکوں کی شرط سے کھیل کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ تفصیل کے مطابق یہ کھیل کھیلنا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:معظم لہ کا حکومت اسلامی کے قیام کے بارے میں کیا نظریہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ممکن ہو تو ضروری ہے کہ اسلامی حکومت کا قیام ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا چائنیز یا جو کوئی بھی مذہب نہیں رکھتے نجس ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ شخص جو صحیح اسلام کا پابند نہ ہو وہ کافر اور نجس ہے۔ واللہ العالم
سوال:ساس کے لئے داماد نامحرم ہے یا محرم، اور کیا بزرگ ساس کے انتقال کے بعد داماد اس کا آخری دیدار نہیں کر سکتا جبکہ ساری زندگی اس نے ان کی خدمت بیٹے سے بڑھ کر کی ہو۔ شرعی حکم عنائت فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ داماد ساس کا محرم ہو گا جیسا کہ اپنی ماں کا محرم ہوتا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
24
25
26
27
28
29
30
31
اگلا صفحہ