مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اسلام میں بیعت کے متعلق کیا حکم ہے؟ کسی ولی یا پیر کی بیعت کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیعت صرف معصومؑ کی ہوتی ہے یا جس کا معصوم ؑ نے بیعت لینے کا حکم دیا ہو کیونکہ بیعت کا معنی مکمل اطاعت کا ہے اور جس کی بیعت کی ہے اس کو اپنا آقا اور واجب الاطاعت قرار دینا ہے اور یہ صرف معصومؑ ہو سکتا ہے یا معصومؑ کی طرف سے معین شدہ شخص ہو سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کے پیسے دینے ہوں اور وہ بندہ فوت ہو گیا ہو تو اس کے پیسے کیسے واپس دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ وہ پیسے اس کے شرعی ورثاء کے حوالے کریں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم اپنا گردہ اپنے کسی عزیز کو ہدیہ کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی وصیت درست نہیں ہے کیونکہ انسان مرنے کے بعد اپنے جسم کا مالک نہیں رہتا البتہ اپنی زندگی میں کسی عضو کو کسی کو قیمت پر یا مفت دینا چاہے تو جائز ہے بشرطیکہ اس عضو کے کاٹنے سے اس کی موت واقع نہ ہو۔ اور اگر کسی مومن کی جان بچانے کے لئے کسی مردہ کے کسی عضو کو لگانے کی ضرورت ہو تو ایسا کرنا جائز ہے لیکن اس عضو کی دیت اس عضو کے کاٹنے والے پر ہو گی اور یہ دیت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ہو گی مردہ کی اولاد کی نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:توہین اہل بیتؑ کا قانون کدھر ہے؟ ہم شیعہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہمارے علماء پاکستان اور سیاست دانوں اور مہم شخصیات کا فریضہ ہے کہ مظلوم اہل بیتؑ کی مظلومیت کو پاکستان میں روکا جائے ان پر جسارت کرنا ان پر ظلم ہے اور ظالم پر خدا نے لعنت کی ہے اور لعنت کرنے کا حکم دیا ہے۔ والسلام
سوال:آج کل جو مارکیٹ میں سبزی کاٹنے والی قینچی آئی ہوئی ہے مرچیں وغیرہ کاٹنے والی کیا ان کا استعمال صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ڈاکٹروں کی طرف سے اس کی کوئی ممانعت نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے زمین بہت مجبوری میں خریدی ہے جبکہ اس کا استخارہ میں منع آیا تھا۔ کیا اس کا کوئی کفارہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا آپ کو یہ زمین مبارک کرے اور کفارے کی ضرورت نہیں ہے البتہ آپ اپنی حیثیت کے مطابق شیعہ یتیموں کی مدد کریں۔ والسلام
سوال:کیا واقعاً انار میں جنت کے پانی کا ایک قطرہ ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بعض روایات میں ملتا ہے کہ انار کے دانوں میں سے ایک دانا جنت کا ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی ایسے شخص کو ووٹ دینا جائز ہے کہ جو کسی ایسی تنظیم کا رکن یا ہمدرد ہو کہ جو اہل تشیع کو کافر سمجھتی ہے .؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی تنظیم کے رکن کوکہ جو اہل تشیع کو کافر سمجھتی ہے ووٹ دینا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:مچھلی کون کون سی کھا سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ بغیر چھلکے والی مچھلی کھانا حرام ہے اور چھلکے والی مچھلی کھانا حلال ہے۔ واللہ العالم
سوال:اسلام وعلیکم قبلہ محترم جناب میرے والد محترم وفات پا گئے ہیں ان کی دو ماہ کی پینشن جو کہ 19600 روپے تھی ملی ہے جبکہ ہم دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ان میں اس رقم کو کس طریقے سے تقسیم کریں ہر حقدار کو ان کا حق مل جائے اس میں سے والدہ کا بھی حق ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ پینشن کی وہ رقم کہ جو آپ کے والد مرحوم کی تنخواہ سے کٹی تھی وہ ورثاء میں شرعی قانون کے تحت تقسیم ہو گی اور جو اس پر اضافہ ہے وہ حکومت جس کو دے گی اسی کا حق ہو گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
21
22
23
24
25
26
27
28
اگلا صفحہ