مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:موجودہ حالات میں جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہے یعنی پاکستان کے آئین میں ترمیم کرکے الیکشن کی شرط سے "محمد ص کے آخری رسول ہونے" میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ قبلہ کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے؟ جس کے نتیجے میں یہاں کافی اموات بھی واقع ہوئ ہیں اور کثیر تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مسلمان کا فریضہ ہے کہ محمدؐ کو خدا کا آخری نبی اور رسول سمجھے اور جو انؐ کو آخری نبیؐ نہیں سمجھتا وہ کافر ہے اور قرآن کا بھی منکر ہے کیونکہ قرآن میں رسول اللہؐ کو آخری نبی کہا گیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ پاکستان میں لکی کمیٹی(جس میں قرعہ اندازی پر نام نکلنے کے بعد قسط نہیں دی جاتی چاہے وہ پہلی قسط پر ہی نام نکل آئے) ڈال کر لوگوں کو عمرہ پربھیجا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر تمام کمیٹی کے ممبران مذکورہ سسٹم پر راضی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:حالت نجاست میں کیا موبائل فون پر قرآن مجید کے الفاظ کو چھوا جا سکتا ہے جبکہ ہم موبائل کے شیشے کو چھو رہے ہیں اور بعض اوقات موبائل کے شیشے پر شفاف پلاسٹک بھی چڑھا ہوتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اگر کوئی سید گناہ کرتا ہو فراڈ کرتا ہوں تو غیر سید کو تب بھی اس کا احترام کرنا چاہیے اور کیا اس کو غیر سید پر فضیلت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم سید کا احترام اس سید کے لیے نہیں کرتے بلکہ اس کے جد امجد رسول اسلام ؐ اور ان کی جدہ محترمہ جناب زہراءؑ اور حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے احترام کرتے ہیں اور آپ اس کی برائیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں۔واللہ العالم
سوال:رشوت لینا اور دینا وہ دونوں جہنمی ہیں۔ حالانکہ دیکھا جائے تو لینے والے سے دینے والا زیادہ مجبور ہوتا ہے کیونکہ لینے والا اسےمجبور کر دیتا ہے تو پھر دونوں کے لئے ایک ہی سزا کیوں؟ حرام کی کمائی سے نیاز، خیرات کرنا اس نیت سے کہ باقی مال پاک ہو جائے گا، کہاں تک درست ہے۔ رہنمائی فرمائیں مہربانی
جواب:بسمہ سبحانہ وہ رشوت جو حرام ہے اور اس کو کفر سے تعبیر کیا گیا ہے وہ شریعت میں جج کو اپنے حق میں فیصلہ کرنے کے لئے ہے جو کہ کوئی ہدیہ یا تحفہ وغیرہ دینا ہے البتہ جو اور حالات میں کسی کو اپنے کام پورا کرنے کے لئے دی جاتی ہے اس کا یہ حکم نہیں ہے اور واضح ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں حرام ہیں۔ اور اگر کسی کلرک یا مینجر کو اپنا پاسپورٹ وغیرہ یا کسی اور کام کے لئے دی جاتی ہے تو اگر وہ آپ کے لئے کوئی کام کرے اپنی ڈیوٹی کے علاوہ تو اس کا لینا اور آپ کا دینا دونوں جائز ہیں اور اگر وہ آپ کے لئے کسی قسم کا کوئی کام انجام نہیں دیتا اور آپ کو مجبور ہو کر پیسے دینے پڑتے ہیں تو آپ کا دینا جائز ہے اور اس کا لینا جائز نہیں ہے۔ اور روزہ میں رشوت دینے یا کلرک کو کوئی کام پورا کرنے کے لیے رقم دینے سے روزہ خراب نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:چکن پہ نیاز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ کیا چکن حلال ہے یا مکروہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر حیوان کو صحیح طریقے سے ذبح کیا جائے اور اس کا سارا خون گردن کی کٹی ہوئی رگوں سے نکل جائے تو وہ جو باقی خون جسم کے اندر رہ جاتا ہے وہ نجس نہیں ہوتا البتہ ذبح کرنے والی جگہ کو دھو دیا جائے ۔ لیکن وہ خون جسم کے اندر رہ جاتا ہے وہ پاک ہے مگر اس کا کھانا حرام ہے لہٰذا گوشت کو پکانے سے پہلے اچھی طرح دھو لیا جائے ۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم اپنے گھر میں کتا رکھ سکتے ہیں حفاظت کے لئے، کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کتا رکھنے سے دعا قبول نہیں ہوتی تو آپ کا نظریہ کیا ہے کتا گھر میں رکھ سکتے ہیں کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کتا گھر میں رکھ سکتے ہیں لیکن کتا نجس ہے اور اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:نجف اشرف اور كربلاء معلی میں حالیہ زلزلہ كيا كوئی نشانی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا سبب خدا ہی جانتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:وہ عیسائی جو تثلیث کے قائل ہیں کیا ان کو اہل کتاب کہاں جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور کیا ان کے ساتھ کھانا پینا یا ان کے گیلے ہونے کی صورت میں ان کو چھونا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ کافر ہیں اور نجس ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کو یہ معلوم کرنا ہو کے وہ سید ہے یا غیر سید تو وہ کیسے معلوم کر سکتا ہے جب کہ اس کے پاس اس کا خاندانی شجرہ بھی نہ ہو مگر سب لوگ اس کو سیدسمجھتے ہوں اور اس کے اعمال بھی سید وں والے نہ ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جبتک کہ اس کے سید ہونے کا یقین نہ ہو تو اس کے لئے اپنے آپ کو سید کہلوانا یا کہنا دونوں جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
19
20
21
22
23
24
25
26
اگلا صفحہ