مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میرا بیٹا گھر سے دور یونیورسٹی جاتا ہے اور ہر جمعہ کو واپس گھر آتا ہے اور دوبارہ اتوار والے دن پھر یونیورسٹی جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یونیورسٹی میں اس کی نماز قصر ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ کا بیٹا رہتا ہے وہاں نماز پوری پڑھے گا اور جہاں یونیورسٹی جاتا ہے وہاں بھی پوری نماز پڑھے گا اور راستے میں نمازیں قصر پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:کوئی مومن اگر مشرک ہو جائے لیکن بعد میں تائب ہو جائے اور اسکا خاتمہ بالایمان ہو تو کیا وہ قابل مغفرت ہے؟ اور شرک کی کوئی ایسی اقسام ہیں جو قابل مغفرت ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی صحیح طریقے سے توبہ کر لے تو خداوندعالم اس کے تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے بشرطیکہ اس کی توبہ صحیح ہو اور وہ دوبارہ کوئی گناہ نہ کرے۔ اور جو شرک کی حالت میں مرتا ہے اس کی مغفرت کا کوئی بھی سبب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا بد نظری سے انسان کے حلال رزق کو کم کر دیا جاتا ہے، یہ سچ ہے یا کوئی حقیقت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا ممکن ہے لیکن اکثر حالات میں یہ وہم و گمان ہوتا ہے اس کی حقیقت نہیں ہوتی۔ واللہ العالم
سوال:لیکن لوگ کہتے ہیں کہ قرآن میں سجدہ تعظیمی کا ذکر ہے جس میں سورج، چاند و ستارے نبی اللہ یوسفؑ کو سجدہ کرتے ہیں، کیا یہ دلیل صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ معتبر کتابوں سے ثابت ہے کہ تمام آئمہؑ نے خدا کے علاوہ کسی کو بھی سجدہ کرنا گناہ قرار دیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کچھ افراد دیکھے ہیں جو سرکار نبی پاک ص کا نام جب آتا ھے تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنی آنکھوں پر لگاتے ہیں کیا ایسا کیا جاسکتا ھے مذہب شیعہ میں؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس سے مراد رسول اسلامؐ کا احترام مقصود ہو تو ایسا کرنا باعث ثواب ہے۔ واللہ العالم
سوال:كيا جنة البقيع سے خاك تبرك كے طور پر اٹھائی جاسکتی ہے؟ جبکہ حکومت کی طرف سے منع ہے!
جواب:بسمہ سبحانہ جنۃ البقیع سے خاک اٹھانا جائز نہیں ہے ۔ اور خاک شفاء صرف کربلا کی ہی زمین کی ہے، کسی اور جگہ کی خاک، خاک شفاء کی حیثیت نہیں رکھتی۔ واللہ العالم
سوال:سجدہ گاہ کو جیب میں رکھنے سے انسان کو کبھی حادثے کی موت نہیں ہو گی۔ کیا یہ کسی کتاب میں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بعض روایات میں ملتا ہے کہ امام حسینؑ کی قبر سے لی ہوئی مٹی (جس کو خاک شفاء کہتے ہیں) یہ اثر رکھتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک ایسی جگہ کہ جہاں مسلم و غیر مسلم سب رہتے ہیں, وہاں ایک عورت کی لاش ملی, جبکہ اس عورت کی شناخت کرنا (کہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم )انتہائی مشکل کام ہے , براہ مہربانی واضح فرمائیں کہ !!! کیا اس عورت کی لاش پہ اسلامی احکامات لاگو ہونگے یا نہیں .؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو اس کے مسلمان ہونے کا اطمینان ہے تو آپ پر اس عورت کی لاش پر ایک مسلمان کی حیثیت سے شرعی احکام جاری کرنا واجب ہیں اگر آپ کو اطمینان بھی ہو اور اس کے مسلمان ہونے کا امکان بھی ہو تو بھی اس پر احکامِ اسلامی جاری ہونگے۔ واللہ العالم
سوال:بعض اوقات تعویزات کا کام کرنے والے عامل و پِیر حضرات اپنے مریدوں کو ایسے تعویزات دیتے ہیں کہ جن تعویزات پہ آیات قرآنی یا اسماء مقدسہ کی بجائے مختلف اعداد و ہندسے لکھے ہوتے ہیں. ایسے تعویزات کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے, کیا ایسے تعویزات کا استعمال جائز ہے یا نہیں.?
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ان کے استعمال میں کوئی غیر شرعی حرکت کرنا لازم نہ ہو تو استعمال کر سکتے ہیں اور ان تعویزات کی حیثیت ان دواؤں جیسی ہے کہ جو ڈاکٹر حضرات علاج کے لئے آپ کو دیتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:بچے کو پڑھائی کے حوالے سے مارنے کی دیت کیا ہو گی ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بچے کو تربیت کی غرض سے مارا جائے اور ضرورت سے زیادہ نہ ہو تو ایسا کرنا جائز ہے اور اگر ضرورت سے زیادہ مارا ہے تو اس کی مکمل صحیح تفصیل سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ اس کی مقررہ دیت کو شرعیت کے مطابق آپ پر واضح کر سکیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
16
17
18
19
20
21
22
23
اگلا صفحہ