مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا معمول کے دنوں میں گانے سن سکتے ہیں؟ جیسے لوگ کام کرتے ہیں دفتر میں کام کرتے وقت یا عورتیں کام کرتے وقت یا کبھی سفر پر جاتے ہوئے سن سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گانے سننا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہاتھ سے منی نکالنا جائز ہے یا گناہ ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بیوی کے ہاتھ سے ہو تو جائز ہے اور اپنے ہاتھ سے نکالنا جائز نہیں ہے اور جو ایسا کرے گا وہ دنیا و آخرت میں سزا کا مستحق ہے دنیا میں حاکم شرعی سے اور آخرت میں خدا سے سزا کا مستحق ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کرسمس کی مبارک باد دینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس سے مراد مسلمانوں اور عیسائیوں کو صرف حضرت عیسیؑ کی ولادت کی مبارک باد دینا مقصود ہو تو یہ عمل جائز ہے اور ایسی محافل میں آپ کوئی حرام چیز بھی نہیں کھائیں گے اور نہ ہی برہنہ نامحرم عورتوں کے چہروں کو دیکھ کر لذت اٹھائیں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا چہاردہ معصومینؑ کے نام کا جو صدقہ نکالا جاتا ہے تو کیا اس صدقہ کی رقم کو نکالنے والا خود یا اپنے بچوں پہ استعمال کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا صحیح ثواب اسی صورت میں ہو گا کہ اس کو کسی غریب شیعہ محتاج کو دیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:ایک گھر ایسا ہے جس میں ایک مومن زادی رہتی ہے اس کا شوہر کافی زیادہ شرابی ہے اور شراب کبھی کبھی گھر میں ہی خود بناتا ہے، جب وہ گھر میں شراب بناتا ہے تو گھر کے برتن جو بھی ہاتھ لگتے ہیں وہ ان کو استعمال کرتا ہے، انہی برتنوں میں شراب بھی پیتا ہے اور گھر میں بھی وہی برتن استعمال کرواتا ہے۔ تو مومن زادی کے لئے کیا حکم ہے؟ اسے کیا کرنا چاہیے؟ کبھی کبھی وہ اس کے ڈر سے نماز بھی چھوڑ جاتی ہے، اگر وہ مومن زادی برتن چھپا دے تو ان پر ظلم کرتا ہے، ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ عورت ان برتنوں کو پاک کرکے استعمال کر سکتی ہے اور نماز چھوڑنا کسی صورت جائز نہیں ہے بلکہ نماز پڑھے اور اپنے شوہر کی ہدایت کی دعا کرے۔ واللہ العالم
سوال:آغا خانیوں کے بارے میں آغا کا کیا نظریہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے عقائد مخفی ہیں اگر کسی کو یقین ہو جائے کہ وہ نماز کو واجب نہیں سمجھتے اور اسی طرح حج کو بھی واجب نہیں سمجھتے تو وہ کافر اور نجس ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا مرد کے لئے اپنے تمام جسم کے بال کاٹنا مستحب ہے؟ اگر مستحب ہے تو کتنے عرصہ میں جسم کے تمام بالوں کو کاٹنا چاہیے؟ اور شریعت میں کس طریقے سے بال کاٹنے چاہئیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روایات میں ملتا ہے کہ معصومینؑ بال صفا پاؤڈر کے (جس کو عربی میں نورا کہتے ہیں) حسب ضرورت جسم کے بال صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ واللہ العالم
سوال:مونچھیں رکھنی کتنی حد تک جائز ہیں اور کھانے پینے میں اگر مونچھیں ٹیچ ہوتی ہوں تو کیا حکم ہے اور لوگ مونچھوں کو تاؤ بھی دیتے ہیں تو اس بارے میں بھی حکم صادر فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ لمبی مونچھیں رکھنا مکروہ ہیں زیادہ سے زیادہ آپ مشین سے اس کو کم از کم ہفتہ میں ایک دفعہ کاٹیں، چاہے موٹی مشین سے ہی کاٹیں اور اس کو تاؤ دینا، بڑی کرنا وغیرہ سب مکروہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص یہ کہتا ہے کہ تمام عراقی خراب ہیں تو کیا یہ غیبت شمار ہو گا جبکہ اس کے ذہن میں استثناء موجود تھا مگر اس استثناء کو بیان نہیں کیا اور سننے والے استثناء سے واقف نہیں تھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ایسا ہی ہے کہ کوئی یہ کہے کہ پاکستانی سب وہابی اور اہل بیتؑ کے دشمن ہیں(استغفر اللہ) اور دل میں اس کے استثناء بھی ہو۔ واضح رہے کہ جو لفظ انسان کہتا ہے اس کی ذمہ داری اور اس کے معنی کی اور مفہوم کی مسؤلیت اس کی گردن پر ہے، تو اگر آپ اپنی زبان سے استثناء نہیں بیان کریں گے تو آپ نے مؤمنین پر ظلم کیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم ہر طرح کا پتھر پہن سکتے ہیں یا کوئی ستارے وغیرہ نام کےساتھ چیک کرنا ضروری ہے اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ کی روایات سے جن پتھروں کی اجازت ملی ہے ان سب کا پہننا باعث ثواب ہے البتہ اگر آپ کو یقین ہو جائے کہ کوئی پتھر آپ کے لئے مضر ہے تو آپ کا فریضہ ہے کہ اس پتھر کو نہ پہنیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
17
18
19
20
21
22
23
24
اگلا صفحہ