مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا گلی میں کتے کو روٹی ڈالنا غلط ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کتے کو روٹی ڈالنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:شوہر کے وفات پا جانے کی صورت میں لڑکی کو جو سونا اس کے والدین اور شوہر نے پہنائے تھے اس پر لڑکی کا حق ہے کہ نہیں؟ شوہر کی پہلی بیوی جس کو شوہر نے زندگی میں طلاق دے دی ہو آیا دوسری بیوی کے سونے پر حق ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ سونا جو اس کے والدین نے اسے پہنایا تھا وہ اس عورت کا حق ہے اور وہ زیور جو اس کے شوہر یا اس کے رشتہ داروں میں سے کسی نے بھی اسے دیا ہے تو اگر بیوی شوہر کے رشتہ داروں میں سے ہے تو وہ زیور اس بیوی کے استعمال میں بھی آچکا ہے تو وہ بیوی کی ملکیت ہے اور اگر بیوی شوہر کے رشتہ داروں میں سے نہیں تھی تو اگر شوہر نے اسے دیا تھا اور اس نے اس کو مہر کا جز قرار دیا تھا تو بھی یہ عورت کی ملکیت ہے اور اگر اس نے مہر کا جز قرار نہیں دیا تھا تو جبتک کہ وہ زیور باقی ہے خود شوہر ہی زندگی میں اس سے واپس لے سکتا ہے اور اس کے ورثاء کو اسے واپس لینے کا حق حاصل نہیں ہے اور وہ زیور جو شوہر کے رشتہ داروں میں سے کسی نے دیا تھا تو جبتک کہ وہ ٹوٹا پھوٹا نہ ہو اور اس کو تبدیل بھی نہ کرایا گیا ہو تو جس نے اسے دیا تھا اور وہ زندہ ہے تو واپس لے سکتا ہے صرف اس صورت میں کہ بیوی نے اس زیور دینے والے کو اس کا عوض نہ دیا ہو یعنی اس کی کوئی مناسبت تھی اور اس مناسبت میں اس نے اس کے بدلے میں کوئی ہدیہ نہ دیا ہو تو لے سکتا ہے ورنہ نہیں لے سکتا۔ واللہ العالم
سوال:اگر نذر مانی جائے اور پھر بھول جا ئے۔ اور ایسا کئی بار ہو جائے تو اسکا کیا کیا جائے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ منتیں انسان جو مانتا ہے اگر اس کی کوئی علامت یا نشانی ذہن میں نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے نفس درست نہیں ہیں۔توبہ کرو خدا سے معافی مانگو اور خدا سے منت پورا کرنے کا وعدہ کرو تاکہ خدا آپ کو یاد کروائے اور کبھی مجمل طور پر اس کا علم ہوتا ہے مثلاً میں نے یا تو کربلا جانے کی یا امام رضاؑ کے پاس جانے کی نذر مانی ہے یا اس مومن کی مدد کی نذر مانی ہے یا دوسرے مومن کی مدد کی نذر مانی ہے۔ لہٰذا ایسی حالت میں جتنی آپ کے ذہن میں منتیں ماننے کے احتمالات ہیں ان سب کو پورا کرو اگر آپ ان تمام منتوں کو یک مشت پورا نہیں کر سکتے تو قسط وار پورا کریں۔ واللہ العالم
سوال:آج کل سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ معصومین کے ساتھ منسوب کر کے شیئر کر دیتے ہیں مثلا کالا جوتا پہننا یا کھڑے ہو کر کنگی کرنا غلط ہے کیا واقعی ایسا کرنا غلط ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کالا جوتا پہننے کی حرمت ثابت نہیں ہے البتہ بعض روایات میں ہے کہ رات کو کھڑے ہو کر کنگھی کرنا آئمہؑ کو پسند نہیں تھا۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے مذہب اہل تشیع میں خرگوش کا گوشت کھانا حرام ہے. کیا یہ واقع حرام ہے؟؟ کیا اس کی مزید دلیل کے طور پر کوئی آیت, حدیث یا روایت موجود ھے؟؟؟ کیونکہ صرف ہمارے ہاں اس کا کھانا حرام کہا جاتا ہے. براۓ مہربانی رہنمائی فرما دیں.
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم نے خرگوش کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے، جیسے اور بہت سارے حیوانات کا گوشت کھانا حرام ہے ایسے ہی خرگوش کا گوشت کھانا بھی حرام ہے۔ اور خرگوش مسخ شدہ ہے بعض روایات میں ہے کہ ایک قوم بد اعمال تھی اور خدا نے اسے مسخ کیا تھا۔ جن انسانوں کو خدا نے مسخ کیا تھا وہ تین دن پورے ہونے کے بعد مر گئےتھے اور ان کی نسل بھی آگے نہیں بڑھی تھی۔اور یہ جن حیوانات کو مسخ شدہ کہا جاتا ہے وہ مسخ ہوئے ہوئے انسانوں کی شکل میں ہیں اور اس کی حرمت کی عمدہ دلیل ہماری معتبر روایات ہیں کہ جن میں آئمہؑ نے اس کو حرام قرار دیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:لوگ کہتے ہیں کہ روز محشر عالم دین شکوہ کریں گے کہ لوگ ان کے علم سے فیض یاب ہونے نہیں آئے ؟؟؟ وہ کون سے عالم دین ہوں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ مخلص شیعہ علماء ہونگے۔ واللہ العالم
سوال:نوکری حاصل کرنے کے لئے پیسے دینا یا پیسے سے نوکری خریدنا کہاں تک شرعی طور پر جائز ہے؟ جب جو نوکری حاصل کرنا چاہتا ہو وہ اس کے اہل نہ بھی ہو؟ اور اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ حرام ہے یا حلال؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ نوکری قانون کے تحت ہے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کسی بھی جگہ میں قبلہ کی سمت کی نشاندہی کس طرح کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہاں کی مساجد، مؤمنین مسلمانوں کی قبور اور قبلہ نما وغیرہ کے ذریعے قبلہ کی نشاندی کی جائے۔ واللہ العالم
سوال:میں کراچی پاکستان میں ایک پرائیویٹ بینک کے فراڈ انویسٹیگشن ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں۔ اس بینک کے مالکان یا شئیر ہولڈرز نوے فیصد سے زائد مسلمان ہیں۔ میرے ڈپارٹمنٹ میں بذات خود سود کا کوئ لین دین نہیں ہوتا لیکن بینک کی مجموعی آمدن میں سود کی رقم بلا شبہ شامل ہوتی ہے جس میں سے ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورتحال میں میرا جاب کرنا اور تنخواہ لینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا نوکری کرنا جائز ہے اور اگر آپ کو یقین ہے کہ جو تنخواہ کے نوٹ آپ کو دئیے گئے ہیں ان نوٹوں میں سے کوئی نوٹ یقینی طور پر سود والا نہ ہو تو آپ تنخواہ لے سکتے ہیں اور آپ کو اگر کسی نوٹ کے سود والا ہونے کا یقین ہو تو اس نوٹ کو بینک سے آپ تبدیل کروائیں اور اگر وہاں تبدیل نہ کروا سکیں تو وہ نوٹ جس کا آپ کو سود کے نوٹ ہونے کا یقین ہے، وہ آپ مرجع تک پہنچائیں۔ واللہ العالم
سوال:قبضہ کی ہوئی جگہ پر امام بارگاہ بنوا کر عزاداری کرنا یا کسی بھی قسم کی عبادت کرنا یا وہ جگہ جس کے کافی حصہ دار ہوں ان تمام افراد کو حصہ دئیے بغیر یا ان کی اجازت لئے بغیر اس مشترکہ جگہ پر امام بارگاہ تعمیر کروانا کیسا عمل ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مشترکہ جگہ پر مسجد، امام بارگاہ اور کوئی بھی اور کام کرنا تمام شرکاء کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے جبتک کہ ان سب کے حصے ایک دوسرے کے حصوں سے جدا نہ ہوں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
18
19
20
21
22
23
24
25
اگلا صفحہ