مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ہمارے ہاں ذاکر، مجلس امام حسین ؑ کی فیس طے کرکے پڑھتے ہیں کیا فیس طے کرکے مجلس امام حسین ؑ پڑھنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مجلس کی اجرت آئمہؑ کے زمانے میں امام حسین علیہ السلام کی مجلس پڑھنے والے بھی لیتے تھے اور اگر یہ پیسے نہ لیں تو اپنا گھر کہاں سے چلائیں، مجالس پر پہنچنے کا ذریعہ کیسے حاصل کریں۔ کیا آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرے خواہ مقرر ہو یا ذاکر اس کو بھوکا ہونا چاہیے، اس کے بچے بغیر جوتوں کے گھر سے باہر نکلیں، اس کی بیوی اور بچیوں کے پاس برقعے نہ ہوں اور ان کے سر چھپانے کے لئے کمرہ نہ ہو، اور وہ کتابیں کہ جن سے استفادہ کر کے وہ مجالس پڑھتے ہیں ان کو چوری کر کےحاصل کریں یا لوٹ کر حاصل کریں۔ آپ اپنے مقصد کو واضح کریں کیا معمار جو مساجد اور امام بارگاہیں بناتے ہیں اور اس کام کی اجرت لیتے ہیں، وہ بڑھئی/ ملاپ اور اسی طرح اور پیشہ ور افراد اپنے کاموں کے پیسے لیتے ہیں، وہ کپڑا جو علم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے پیسے دے کر حاصل کیا جاتا ہے۔ کیا یہ سب جائز ہے؟ تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ علماء، مولوی، ذاکر اور امام جماعت لوگوں سے بھیک مانگیں کیونکہ وہ مولوی ہیں اور کیا جو امام حسین علیہ السلام کا مقرر / ذاکر؟ اور مؤمنین کو صحیح راستہ دکھاتا ہے لہٰذا اسے اور اس کے بچوں کو بھوکا رہنا چاہیے۔ آپ اپنے مقصد کو واضح کیجیے۔ والسلام
سوال:قانونِ استصحاب، یقین کبھی شک سے نہیں ٹوٹتا۔یقین کیا اطمینان سے ٹوٹ جاتا ہے ؟کیا یقین کے توڑنے کے لیے صرف یقین ہی چاہیے یا کوئ اور چیز بھی استصحاب کو توڑ سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان امور میں اطمینان کا حکم یقین کا حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا لفظ "لبیک" غیر خدا کے لئے استعمال کرنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ استعمال کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے 2010 میں ایک انگوٹھی کربلا سے لی تھی جس کی رقم ادا کرنا بهول گیا تھا اور اس کے بعد جب بھی کربلا آیا تو اس دکان کو تلاش بھی کیا پر مل نہیں رہا تھا. اب میں اس انگوٹھی کی قیمت کيسے ادا کروں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ وہ انگوٹھی اپنے مرجع تک پہنچائیں۔ واللہ الھادی
سوال:کیا جوا یا کوئی شرط لگائے بغیر تاش(Cards) کھیلی جا سکتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ کھیل جس میں کامیابی چانس کے ذریعے ہوتی ہے وہ کھیلنا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قادیانی لوگ نجس ہیں؟اور کیوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ قادیانی نجس ہیں کیونکہ وہ ختم نبوت کے منکر ہیں۔واللہ العالم
سوال:ایک مومن جو انتہائی باعمل اورپابندصوم وصلوات ہے اگر وہ سادات کی عزت نہیں کرتا تو اسکی سزا کیا ہے اور اسکے اعمال کی قبولیت ہے یا نہیں از راہ کرم مجھے صرف مراجع سے جواب چاہئیے
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے یہ کیسے کہا کہ وہ شخص تمام واجبات کا پابند ہے اور رسول اسلامؐ کی اولاد کے احترام کا حکم ہمیں دیا گیا ہے اور قرآن نے بھی اس کا حکم فرمایا ہے ۔واللہ الہادی
سوال:کیا آئمہ ؑ اور بالخصوص سید الشہدا ء ؑ کی قبر کی زیارت کرنا واجب ہے اور اگر واجب ہے تو کیا یہ واجب عینی ہے
جواب:بسمہ سبحانہ ہمارے بعض علماء نے اس کا اپنی عمر میں ایک دفعہ کرنا واجب قرار دیا ہے لیکن اکثر علماء اس کے مستحب ہونے کے قائل ہیں ۔واللہ العالم
سوال:کیا ناصبی کافر ہوتا ہے کیونکہ کچھ شیعہ افراد کہتے ہیں کہ نہیں وہ کافر نہیں ہیں صرف نجس ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ شیخین بھی مسلمان ہی ہیں۔ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ کیا ناصبی صرف نجس ہے یا کافر بھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مسلمان پاک ہوتا ہے اور اگر آپ نے ناصبی کو نجس کہہ دیا ہے تو اسے آپ مسلمان کیسے کہے سکتے ہیں؟ واللہ العالم
سوال:مولانا کیا (رہبر معظم علی خامنہ) ولی فقہ کا حکم ماننا سب پر واجب ہے،حتی کہ مجتہدین کو بھی.
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مکلف کا فریضہ ہے کہ زندہ ایسے مجتہد کی تقلید کرے کہ جو سب بقیہ زندہ مجتہدین سے زیادہ علم رکھتا ہو اور ولایت فقیہ کا مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کو ولی فقیہ کا حکم موضوعات کے بارے میں پہنچے اور اس سے اس کے اپنے مرجع کی مخالفت بھی لازم نہ آتی ہو، تو اس کی اطاعت کرے۔ مثلاً فقیہ حکم کرتا ہے کہ عید ثابت ہو گئی ہے اور مرجع کے نزدیک عید ثابت نہیں ہوئی ہے تو وہ مومن یا ولی فقیہ کے حکم کی تعمیل کرے یا اس دن سفر کر جائے۔ وہ اپنے وطن میں بیٹھے اور روزہ بھی رکھے یہ جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے ولی فقیہ کی نافرمانی ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
22
23
24
25
26
27
28
29
اگلا صفحہ