مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:زیرِ ناف جو بال ہوتے ہیں کیا ان کو صاف کرنے کے بعد اگر ان میں سے کچھ بال جسم یا کپڑوں سے لگ جائیں تو کیا جسم دھونا یا کپڑے بدلنا ضروری ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ان بالوں پر کسی قسم کی کوئی نجاست نہیں لگی تھی تو ان کو دھونا واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا شتر مرغ (Ostrich) کا گوشت حلال ہے یا حرام ؟
جواب:بسمہ سبحانہ شتر مرغ کا گوشت کھانا حلال ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شخص کا اپنی یا اپنے کسی عزیز کی جان بچانے کے لئے جھوٹی قسم کھانا کیسا ہے اور اگر کفارہ ہے تو کیا کفارہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جھوٹی قسم کھانا جائز ہے بشرطیکہ جس کی جان بچائی جا رہی ہے وہ مسلمان ہو اور دشمن اہل بیتؑ میں سے نہ ہو اور اس سزا کا مستحق بھی نہ ہو کہ جس سے اسے آزاد کروانا مقصود ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا شریعت میں منافع کی کوئی حد مقرر ہے یا نہیں؟ مثلاً ایک چیز کی قیمت ہر دوکان پر الگ الگ ہے. کوئی 10 کی کوئی 50 کی تو کوئی 100 کی فروخت کر رہا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ منافع کی کوئی حد یا سطح نہیں ہے، آپ جتنا چاہیں منافع لے سکتے ہیں لیکن آپ اگر کسی کو کہتے ہیں کہ اس چیز پر میں منافع نہیں لے رہا تو اس پر منافع لینا جائز نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اس کی عبادت، نماز روزه جنازہ اور میراث کا کیا حکم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ خنثیٰ مشکلہ ہو تو میراث میں سے اسے آدھا مرد کا اور آدھا عورت کا حصہ ملے گا، جبکہ اس خواجہ سرا کی تعین نہ ہو سکے۔ اور جس طرح عورت کے لئے نماز میں سارے جسم کو ڈھانپنا واجب ہے اسی طرح خنثیٰ مشکلہ بھی نماز میں پورے جسم کو ڈھانپے۔ اور نماز کے باقی امور میں اس کو عورت اور مرد والا اختیار ہے۔ اور اس کے لئے مرد اور عورت دونوں سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ اور خنثیٰ مشکلہ کا جنازہ پڑھنے والا وہ الفاظ استعمال کرے گا جو مذکر اور مونث دونوں کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جنس مخنث کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں نماز روزه جنازہ تدفین اور اس کے اس معاشرے میں رہن سہن اور حقوق
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ خنثہ مشکلہ ہو تو اس پر واجب ہے کہ وہ چیزیں جو مرد اور عورت دونوں پر حرام ہیں ان سے پرہیز کرے اور جو مرد اور عورت دونوں پر واجب ہیں ان کو بجا لائے اور وہ نامحرم مرد اور نامحرم عورت دونوں سے پردہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر میت پاکستان سے نجف میں دفن کے لیے لایا جائے تو اس کے کیا طریقہ کار ہے اور آغا صاحب کا اس کے متعلق کیا فتوی ہے کیا وہاں سے تقریبا دو ،تین سال امانت کے طور پر وہاں پر رکھا گیا ہے کیا میت کو نکالنا شرعا جائز ہے؟ اور میت کی وصیت ہو کہ نجف یا کربلا میں دفن کریں اور امانت کے طور پر رکھی ہوئی ہے میت کو اور ہم نے میت کو نکال کر نجف میں دفن کرنا ہے اس کے متعلق آغا صاحب کی کیا رائے اور فتوی ہے اور مکتب کی طرف سے اگر کوئی مدد کی جاتی ہے اس مسئلہ میں تو مہربانی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک جیسا کہ سید خوئیؒ کا بھی یہی فتوی تھا کہ کسی بھی مومن کی میت کو امانتاً دفنانا جائز نہیں ہے بلکہ جلدی سے جلدی اسے شرعی طریقے سے غسل و کفن اور نماز جنازہ پڑھا کر دفن کیا جائے۔ اگر کسی کو نماز جنازہ یا صحیح دفن نہیں ملا کسی بھی وجہ سے تو اس کو اس کی وصیت کے مطابق نجف لانا واجب ہے بشرطیکہ وہ سارا مٹی نہ ہو گیا ہو اور اس کے لئے آپ کو پاکستان میں موجود سفارت خانہ عراق سے رابطہ قائم کر نا ہو گا تاکہ اس امر کی آپ کو قانونی اجازت مل سکے اور ضرورت کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ سے بھی اس امر میں مدد لی جائے۔ واللہ العالم، والسلام
سوال:کیا tvیعنی ٹیلیویژن سے سننے والی آیات پر سجدے کرنا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مکمل دھیان سے آپ ٹی وی پر ان آیات کو سنیں گے تو آپ پر سجدہ واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا بازار سے خریدی ہوئی عام پرفیوم لگا کے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پرفیوم میں الکحل اور اسپرٹ ہے تو وہ نجس ہے اور اسے لگا کر آپ نماز نہیں پڑھ سکتے۔ واللہ العالم
سوال:شطرنج کھیلنے کے بارے میں سماحۃ الشیخ کا کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ شطرنج کھیلنا حرام ہے خواہ انعام کے لئے ہو یا بغیر انعام کے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
23
24
25
26
27
28
29
30
اگلا صفحہ