مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:موبائل گیم پر کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ کھیل جس میں کامیابی چانس کے ذریعے ہوتی ہے وہ کھیلنا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں ایک انعام ڈرا یا رافل کرنا چاہتا ہوں. میں مثال کے طور پر £ 10 کے لئے ٹکٹ فروخت کروں گا، اور جو انعام جیتنے کے لئے ایک ٹکٹ خریدتا ہے، وہ انعام کے لئے داخل ہوجائے گا. اور داخل ہونے کے لئے، آپ کو صحیح سوال کا جواب دینا ہوگا. اگر آپ کا جواب درست ہو اور 10 پونڈ ادا کریں تو، آپ کو نام ڈرا میں درج کیا جاتا ہے. کیا یہ جائز ہے؟ ایک اور صورت حال. ایک شخص £ 10 کے لئے ایک سامان خریدتا ہے اور جب وہ اسے خریدتے ہیں تو وہ ایک انعام جیتنے کے لئے ایک انعام ڈرا میں داخل ہوتے ہیں. ٹکٹ خریدنے والے شخص کا مقصد اس انعام کو جیتنا ہے. کیا اس قسم کی انعام جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلی صورت جائز ہے اور دوسرے طریقے میں اگر ملنے والا انعام اس کی کوشش سے حاصل ہو گا تو وہ بھی جائز ہے اور اگر چانس سے ہو گا تو وہ جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:زیارت عاشورہ میں بعض سطروں کو سو سو دفعہ پڑھنا ہوتا ہے کیا یہ ضروری ہے کہ جب بھی زیارت پڑھی جائے تو ان سطروں کو سو دفعہ پڑھنا چاہیے، اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ان سطروں کو سو دفعہ نہ پڑھا گیا تو زیارت ناقص ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:خواتین کے لئے پاؤں کا پردہ واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خواتین کے لئے پاؤں کا پردہ واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:روزِ محشر کے دن یہ بت روح کے خلاف گواہ ہو گا تو روح کس شکل میں ہو گی؟ کیا اسی بت میں رہ کر جواب دے گی یا اس کا الگ وجود ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان اسی جسم کے ساتھ قیامت کے دن محشور ہو گا اور اسی روح کہ جس میں آپ موجود ہیں اس میں دوبارہ زندہ ہوں گے۔ واللہ العالم
سوال:مکتب امامیہ میں "بسم الله الرحمٰن الرحیم " جب متفق طور پرسورہ توبہ کے علاوہ ہر سورہ کا جزو ہے , تو پھر کیا وجہ ہے کہ سورہ الحمد کے علاوہ دیگر سورتوں کی آیات کی مجموعی تعداد میں لکھی ہوئی بسم الله الرحمن الرحیم کا بطورِ آیت اوّل کے شمار کیوں نہیں کیا جاتا .؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ اکثر قرآن سنیوں نے چھاپے ہیں اور وہ اس کو سورۃ کی ابتداء میں سورۃ کا جزء نہیں سمجھتے۔واللہ العالم
سوال:کیا حضرت محمدؐ سبز عمامہ پہنتے تھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جو لوگ موبائل گروپ میں سلام کرتے ہیں تو کیا گروپ میں جتنے ممبر ہیں سب پر جواب دینا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یوں کہیں کہ جس نے مجھ پہ سلام کیا ہے خدا اس پر سلام نازل کرے۔ واللہ العالم
سوال:کیا غازی عباسؑ کے نام کی منت کا سیب اٹھانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی منت کا سیب اٹھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایسا صابن جس سے منہ دھویا جاتا ہے جس کے اجزاء میں 21.6% الکوحل ہو ا اس کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ نجس ہے اور منہ کو پانی سے دھو کر اس کے استعمال کے بعد پاک کریں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
20
21
22
23
24
25
26
27
اگلا صفحہ